اگر آپ ایک نئے صارف ہیں اور Binomo پر تجارت شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اس صورت میں، یہ مضمون آپ کو اپنے اکاؤنٹ کو تیزی سے رجسٹر کرنے اور اس کی تصدیق کرنے، رقوم جمع کرنے اور نکالنے، اور پلیٹ فارم پر تجارت کرنے کا طریقہ سمجھنے میں مدد کرے گا۔
آئیے کچھ سوالات دیکھتے ہیں جو آپ کو Binomo پر تجارت شروع کرنے میں مدد کریں گے۔
- Binomo پہ اکاؤنٹ کیسے رجسٹر کریں؟
- رجسٹر کریں ای میل کے ساتھ
- Facebook اکاؤنٹ کے ساتھ رجسٹر کریں
- Google اکاؤنٹ کے ساتھ رجسٹر کریں
- Binomo iOS موبائل پلیٹ فارم پر کیسے رجسٹر ہوں؟
- Binomo Android موبائل پلیٹ فارم پر کیسے رجسٹر ہوں؟
- Binomo موبائل ویب ورژن پر کیسے رجسٹر ہوں؟
- Binomo پر اکاؤنٹ کی تصدیق کیسے کریں؟
- میں اپنی شناخت کی تصدیق کیسے کروں؟
- بینک کارڈ کی تصدیق
- میں غیر ذاتی نوعیت کے بینک کارڈ کی تصدیق کیسے کروں؟
- ورچوئل بینک کارڈ کی تصدیق کریں
- Binomo میں رقم کیسے ڈپازت کریں؟
- بینک کارڈ سے رقم کیسے ڈپازٹ کی جائے؟
- بھارت
- ترکی اور مشرق وسطیٰ
- عرب ممالک
- لاطینی ممالک اور برازیل
- یوکرین
- قازقستان
- ای والٹ یا ڈجیٹل والٹ کے ذریعے رقم کیسے ڈپازٹ کریں؟
- ڈجیٹل والٹس
- Skrill
- Neteller
- AdvCash
- ترکی (Hizli Papara)
- بھارت (PayTM)
- انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے رقم کیسے ڈپازٹ کی جائے؟
- کولمبیا
- بھارت
- برازیل
- جنوبی افریقہ
- فیس
- Binomo پر کیسے آن لائن تجارت کریں؟
- اثاثہ کیا ہے؟
- تجارت کیسے شروع کریں؟
- Binomo کیسے کام کرتا ہے؟
- تجارت کا بہترین وقت
- تجارت کی تاریخ
- کیا کوئی ٹریڈنگ سافٹ ویئر ہے؟
- چارٹ پڑھنےکی عادت بنائیں
- انڈیکیٹرز استعمال کریں
- Binomo سے رقم کیسے نکالیں؟
- Binomo سے رقم نکالنے کے طریقے
- بینک کارڈ
- میں بینک کارڈ میں فنڈز کیسے نکال سکتا ہوں؟
- میں غیر ذاتی نوعیت کے بینک کارڈ میں کیسے فنڈز نکال سکتا ہوں؟
- ای ۔ والٹ اور ڈجیٹل کرنسی
- Skrill (انٹرنیشنل)
- Perfect Money (انٹرنیشنل)
- Advcash (انٹرنیشنل)
- بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانا
- اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQ)
- رجسٹریشن
- کیا رشتہ دار سائٹ پر رجسٹر ہو سکتے ہیں اور ایک ہی ڈیوائس سے تجارت کر سکتے ہیں؟
- Binomo کن ممالک میں خدمات فراہم نہیں کرتا؟
- ایک نیا اکاؤنٹ رجسٹر کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہمیشہ پرانے اکاؤنٹ میں پہنچ جاتے ہیں؟
- میں ای میل کی تصدیق کیوں کروں؟
- ای میل کی تصدیق
- اگر ای میل غلط درج کی گئی ہو تو اس کی تصدیق کیسے کریں؟
- تصدیق
- عام سوالات
- اکاؤنٹ کی حفاظت اور مسائل کا سراغ لگانا
- رقم جمع کرانے
- غیر ذاتی کارڈ کے ذریعے کیسے ڈپازٹ کریں؟
- بینک کارڈ ڈپازٹ جمع نہیں کرسکتا، میں کیا کروں؟
- میں ڈپازٹ نہیں کر پا رہا، میں کیا کروں؟
- میرے اکاؤنٹ میں فنڈز ڈپازٹ ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
- میں مختلف کرنسی میں کارڈ (ای ۔ والٹ) سے اپنے اکاؤنٹ کو کیسے فنڈ کروں؟
- کیا آپ ڈپازٹ کرانے کے لیے چارج کرتے ہیں؟
- کیا میں ایسے کارڈ کے ذریعے ڈپازٹ کرسکتا ہوں جو میرا نہیں ہے؟
- میرے اکاؤنٹ میں فنڈز کب جمع ہوں گے؟
- تجارت
- کیا میں میعاد ختم ہونے سے پہلے تجارت بند کر سکتا ہوں؟
- ڈیمو سے حقیقی اکاؤنٹ میں کیسے سوئچ کریں؟
- تجارت میں کس طرح مؤثر ہونا ہے؟
- باقی وقت کا کیا مطلب ہے؟
- کچھ اثاثے میرے لیے کیوں دستیاب نہیں ہیں؟
- ٹائم فریم کیا ہے؟
- رقم نکالنے
- میں رقم نکالنے کی درخواست کرنے کے فوراً بعد کیوں فنڈز وصول نہیں کر سکتا؟
- میں فنڈز نکالنے کے لیے ادائیگی کے کون سے طریقے استعمال کرسکتا ہوں؟
- میں اپنے بینک کارڈ یا بینک اکاؤنٹ میں فنڈز کیوں نہیں نکال سکتا؟
- رقم نکالنے کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ حد کیا ہے؟
- فنڈز نکالنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
- کیا میں اپنے ملک کی کرنسی میں رقم نکال سکتا ہوں؟
- کیا رقم نکالنے کی کوئی فیس اور کمیشن ہیں؟
- تبادلوں کی شرح تبادلہ کیا ہے؟
- رقم نکالتے وقت مجھے "Failed” اسٹیٹس کیوں نظر آتا ہے؟
- کیا میں تجارت شروع کرنے سے پہلے اپنے اکاؤنٹ سے فنڈز نکال سکتا ہوں؟
Binomo پہ اکاؤنٹ کیسے رجسٹر کریں؟
Binomo دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے تجارتی پلیٹ فارموں میں سے ایک ہے، جو 130 سے زیادہ ممالک میں جانا جاتا ہے۔ اگر آپ Binomo کے لاکھوں صارفین میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو پہلے ایک اکاؤنٹ بنائیں۔ مضموں میں، ہم Binomo ویب سائٹ اور ایپ پر رجسٹریشن کے عمل کی تمام تفصیلات دیکھیں گے۔ مختلف طریقوں سے "Sign up” کرنے اور Binomo پہ "Log in” کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے پڑھنا جاری رکھیے ۔
رجسٹر کریں ای میل کے ساتھ
ای میل کے ذریعے Binomo اکاؤنٹ کھولنے کے طریقہ کے بارے میں یہاں ایک مرحلہ وار گائیڈ ہے:
- ویب پر www.binomo.com لکھیں۔
- اوپری دائیں کونے میں "Sign-in” بٹن پر کلک کریں۔
- اپنا ای میل ایڈریس درج کریں اور ایک محفوظ پاس ورڈ بنائیں۔
- احتیاط سے وہ کرنسی منتخب کریں جس میں آپ تجارت کرنا چاہتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ اسے Binomo پر رجسٹریشن کے بعد تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
- خدمات کی شرائط کو احتیاط سے دیکھیں اور اتفاق کرنے کے لیے باکس کو نشان زد کریں۔ اس مرحلے کو مت چھوڑیں کیونکہ قواعد توڑنے کے نتیجے میں آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی لگ سکتی ہے۔
- "Create Account” پر کلک کریں، اور تھوڑی دیر کے بعد، آپ کو ایک ای میل موصول ہوگی جس میں آپ سے اپنے پتے کی تصدیق کرنے کو کہا جائے گا۔ Binomo پر "Sign up” کا عمل مکمل کرنے کے لیے اس کے اندر موجود لنک پر کلک کریں۔
اب آپ اپنی ای میل ID کا استعمال کرتے ہوئے پلیٹ فارم میں "Sign in” کر سکتے ہیں اور Binomo ڈیمو اکاؤنٹ پر تجارتی ٹریننگ شروع کر سکتے ہیں یا فوری طور پر حقیقی اکاؤنٹ پر سوئیچ کر سکتے ہیں۔
Facebook اکاؤنٹ کے ساتھ رجسٹر کریں
آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے Binomo پر سائن اپ کر سکتے ہیں، اور ایسا کرنے کا طریقہ یہ ہے:
- "Sign-in” پر کلک کرنے کے بعد، Facebook آئیکن کو دبائیں۔
- کھلنے والی ونڈو میں، سوشل نیٹ ورک تک رسائی کے لیے اپنا ای میل اور پاس ورڈ درج کریں۔
- "Login” پر کلک کریں اور تجارتی پلیٹ فارم کو اپنے نام، ای میل ایڈریس، اور پروفائل تصویر تک رسائی فراہم کریں۔
آپ کو خود بخود Binomo پر بھیج دیا جائے گا، اور رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
Google اکاؤنٹ کے ساتھ رجسٹر کریں
Binomo کے لیے سائن اپ کرنے کے لیے Gmail آئی ڈی استعمال کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ آپ کو صرف تین اقدامات پرعمل کرنے کی ضرورت ہے:
- Binomo رجسٹریشن فارم پر Google آئیکن تلاش کریں اور اس پر کلک کریں۔
- پاپ اپ ونڈو میں، اکاؤنٹ سے وابستہ ای میل ایڈریس درج کریں اور "Next” پر کلک کریں۔
- پاس ورڈ کی وضاحت کریں، اور آپ کو خود بخود Binomo ڈیمو اکاؤنٹ پر لے جایا جائے گا۔
اب آپ Binomo ڈیمو اکاؤنٹ پر مشق کرنے یا حقیقی تجارت میں غوطہ لگانے کے لیے Google آئیکن پر کلک کر کے فوری طور پر Sign in کر سکتے ہیں۔
Binomo iOS موبائل پلیٹ فارم پر کیسے رجسٹر ہوں؟
اگر آپ کے پاس iOS ڈیوائس ہے تو آپ App Store سے آفیشل Binomo موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ موبائل سافٹ ویئر استعمال کرنا باسھولت ہے اور چلتے پھرتےتجارت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
Binomo ایپ کے پہلے وزٹ پر رجسٹریشن پینل خود بخود کھل جائے گا۔ یہ عمل ویب ورژن کی طرح ہے: بس ایک ای میل اور پاس ورڈ درج کریں، کرنسی منتخب کریں، Binomo کی شرائط پڑھیں اور ان سے اتفاق کریں اور”Sign up” بٹن پر کلک کریں۔ اگر آپ Binomo ویب سائٹ پر پہلے ہی اکاؤنٹ بنا چکے ہیں، تو بس اپنی آئی ڈی کے ساتھ ایپ میں سائن ان کریں۔
Binomo Android موبائل پلیٹ فارم پر کیسے رجسٹر ہوں؟
Binomo میں Android صارفین کے لیے ایک ایپلی کیشن بھی ہے جسے آپ Google Play Store ،Galaxy Store ،Apptoko ،AppGallery اور Aptoide سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ کے برعکس، اسے کام کرنے کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
کسی بھی Android ڈیوائس کے ذریعے Binomo پلیٹ فارم کے لیے Sign up کرنے کے لیے، اوپر دیے گئے باسھولت اقدامات پر عمل کریں۔
Binomo موبائل ویب ورژن پر کیسے رجسٹر ہوں؟
Binomo کا موبائل ویب ورژن کوئی ایپ نہیں۔ آپ اپنے فون/ٹیبلیٹ پر براؤزر کے ذریعے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر کے تجارت کر سکتے ہیں۔ Binomo پلیٹ فارم آپ کو یہ انتخاب کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ کہاں تجارت کرنی ہے۔ آپ ویب یا موبائل ورژن استعمال کر سکتے ہیں، یا اپنی مرضی کے مطابق ان کے درمیان سوئچ کر سکتے ہیں۔ Binomo کے لیے "Sign up” کرنے کے لیے، آپ کو اوپر بیان کردہ مراحل کو دہرانا ہے: اپنا میل اور پاس ورڈ درج کریں، کرنسی منتخب کریں، "Client Agreement” باکس کو چیک کریں اور "Create an account” پر کلک کریں۔
Binomo پر اکاؤنٹ کی تصدیق کیسے کریں؟
لاکھوں Binomo تاجروں میں شامل ہونے کے لیے آپ کو پہلے پلیٹ فارم پر ایک اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اور اگلا مرحلہ اکاؤنٹ کی تصدیق ہو گا، جس سے فنڈز نکلوانے سمیت بہت سے کاموں تک رسائی مل جائے گی۔ ذیل میں ہم اس پر بات کریں گے کہ آپ اپنی شناخت اور ادائیگی کے طریقہ کی تصدیق کیسے کر سکتے ہیں۔
میں اپنی شناخت کی تصدیق کیسے کروں؟
تصدیق ایک ایسا عمل ہے جس کا مقصد بنیادی طور پر آپ کے Binomo اکاؤنٹ کو محفوظ بنانا اور فنڈز کو اجنبیوں کے ہاتھ لگنے سے روکنا ہے۔ رجسٹریشن کے بعد کسی بھی وقت آپ سے Binomo اپنی شناخت (آئیڈ ینٹٹی ) کی تصدیق کرنے کو کہہ سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ کو اپنی اسکرین پر ایک پاپ-اپ اطلاع اور مینو میں "Verification” آئٹم نظر آئے گا۔ تصدیق کے بارے میں معلومات آپکو ای میل کے ذریعے بھی بھیج دی جائیں گی۔
تصدیق کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے:
- پاپ-اپ میسج میں دیے "Verify” بٹن پر کلک کریں۔
- ”Verification” کا صفحہ ظاہر ہوگا۔ آپ کو پہلے "ID Card” کے ساتھ والے بٹن پر کلک کرکے اپنی شناخت کی تصدیق کرنی ہوگی ۔
- تصدیق شروع کرنے سے پہلے دو چیک باکسز پر ٹک لگائیں (شرائط وضوابط سے اتفاق کرنا اور اپنے ڈیٹا پر کارروائی کرنے کی رضامندی)، پھر”Next” پر کلک کریں۔
- اپنی دستاویزات کو جاری کرنے والے ملک کا انتخاب کرنے کے لیے ڈراپ ڈاؤن مینو کو دبائیں اور پھر انکی اقسام کا انتخا ب کریں۔ نوٹ کریں کہ تصدیق کے لیے دستاویز کی اقسام ملک کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔
- تصدیق کے لیے منتخب کردہ دستاویز کو jpg،pdf یا png فارمیٹ میں اپ لوڈ کریں۔ اگر اس کے دو رخ ہیں تو سامنے والی سے شروع کریں اور پھر پچھلی سائیڈ اپ لوڈ کریں۔ نوٹ کریں کہ دستاویز جس دن اپ لوڈ کی جائے اس کے بعد اس کی تاریخ تنسیخ کم ازکم ایک ماہ یا اس سے زائد ہو۔آپ کی ID پر موجود تمام مواد پڑھنے کے قابل ھو اور تمام کونے نظر آرہے ہوں۔ دستاویزات جمع کروانے کے بعد "Next” پر کلک کریں۔
- جب آپ اپنی دستاویزات جمع کروا لیں تو آپ "OK” بٹن دبا کر تصدیقی صفحہ پر واپس جا سکتے ہیں۔
- آپ کی ID تصدیق کی حیثیت خود بخود "Pending” میں تبدیل ہو جائے گی۔ تصدیق میں دس منٹ تک لگ سکتےہیں، لیکن غیر معمولی معاملات میں تصدیق میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں۔
جب آپ کی شناخت کی توثیق مکمل ہو جائے گی تو اسٹیٹس "Done” میں تبدیل ہو جائے گا اور آپ اپنے ادائیگی کے طریقے کی توثیق کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو تصدیق کی ضرورت نہیں ہے تو آپ کو فوری طور پر "Verified” اسٹیٹس مل جائے گا۔
بینک کارڈ کی تصدیق
Binomo کے لیے آپ کے اکاؤنٹ میں موجود فنڈز کی حفاظت کے لیے آپ کو اس بات کی تصدیق کرنی چاہیے کہ آپ جس کارڈ کا استعمال فنڈز جمع کرنے اور نکالنے کے لیے کرتے ہیں وہ آپ کا ہی ہے۔ ایک بار جب آپ شناخت کی توثیق کر لیں تو اپنے بینک کارڈ کی تصدیق کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں:
- ادائیگی کا وہ طریقہ منتخب کریں جس کی آپ "Verification” کےصفحہ پر تصدیق کرنا چاہتے ہیں۔ اگر یہ ایک بینک کارڈ ہے تو ادائیگی کے دستاویزات کی تصدیق آپ کی شناخت کی تصدیق کے بعد ہوتی ہے۔
- اپنے بینک کارڈ کے سامنے والے حصےکی تصویر کو اپ لوڈ کریں جس میں واضح طور پر ہولڈر کا نام، کارڈ نمبر اور اس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ ظاہر ہو اور یہ jpg،pdf یا png فارمیٹ میں ہو۔ "OK” دبا کر تصدیقی صفحہ پر واپس جائیں۔
- حیثیت "Pending” میں بدل جائے گی۔ بینک کارڈ کی تصدیق میں کم از کم 10 منٹ تک لگ سکتے ہیں۔
تصدیق مکمل ہونے کے بعد آپ کو ایک اطلاع موصول ہوگی اور آپ کی حیثیت "Verified” میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ آپ کو فنڈز نکالنے کی اجازت مل جائے گی ۔
میں غیر ذاتی نوعیت کے بینک کارڈ کی تصدیق کیسے کروں؟
غیر ذاتی بینک کارڈ کی تصدیق کے لیے بھی آپ کو پہلے اپنی شناخت کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ایک بار کامیابی سےاپنی شناخت کی تصدیق مکمل کرنے کے بعد آپ اپنے زیراستعمال بینک کارڈ کی تصدیق مکمل کر سکتے ہیں جیسےکہ ذیل میں بتایا گیا ہے:
- "Verification” ونڈو میں ایک ورچوئل/بے نام بینک کارڈ کو منتخب کریں اور "Verify” پر کلک کریں۔
- اپنے کارڈ کے سامنے والے حصے کو jpg ،pdf یا png فارمیٹ میں اپ لوڈ کریں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ اور نمبر نظر آ رہا ہو۔
- اپنی بینک اسٹیٹمنٹ کی تصویر شامل کریں جس میں آپ کا نام، سٹیمپ اور تاریخ اجرا نظر آرہی ہو۔ تصدیق کے لیے دی گئی دستاویز تین ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔
- اپنی دستاویزات جمع کروانے کے بعد تصدیقی صفحہ پر واپس جانے کے لیے "OK” کا بٹن دبائیں۔
- آپ کے بینک کارڈ کی توثیق کی حیثیت "Pending” میں بدل جائے گی اور آپ کو اس کے مکمل ہونے کا انتظار کرنا ہوگا۔ Binomo عام طور پر تصدیق کرنے میں 10 منٹ سے زیادہ نہیں لگاتا۔
ایک دفعہ تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد آپ پلیٹ فارم سے اس کارڈ کے ذریعے اپنے فنڈز نکال سکتے ہیں۔
ورچوئل بینک کارڈ کی تصدیق کریں
اپنے ورچوئل بینک کارڈ کی تصدیق مکمل کرنے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں:
- "Verification” صفحہ پر اپنا ورچوئل بینک کارڈ منتخب کریں پھر "Verify” کے بٹن کو دبائیں۔
- تصدیق کے لیے اپنے ورچوئل بینک کارڈ کا اسکرین شاٹ لیں اور اسے اپ لوڈ کریں۔ اس بات کی یقین دھانی کریں کہ اس کے پہلے 6 اور آخری 4 ہندسے، میعاد ختم ہونے کی تاریخ اور کارڈ ہولڈر کا نام نظر آ رہا ہو اور پڑھنے کے قابل ہو۔
- جب آپ کی دستاویزات کامیابی سے آگے بھیج دی جائیں تو "OK” کا بٹن دبائیں۔
ورچوئل بینک کارڈ کی تصدیق کرنے میں عام طور پر 10 منٹ لگ جاتے ہیں۔ تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد آپ کو ایک اطلاع موصول ہوگی اور ادائیگی کے طریقہ کار کی حیثیت "Done” میں تبدیل ہو جائے گی۔
نوٹ! اسکرین شاٹ میں ترمیم نہیں کی جانی چاہیے ورنہ آپ کا کارڈ تصدیق کے عمل میں ناکام ہو جائے گا۔
Binomo پلیٹ فارم اپنے صارفین کے اکاؤنٹس کی مسلسل تصدیق کر رہا ہے۔ تصدیق کا مقصد آپ کے ڈیٹا اور فنڈز کو دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے بچانا ہے۔ ایک ہی وقت میں آپ کو تصدیق کرنے میں زیادہ وقت خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہاں تک کہ اگر آپ اپنے Binomo اکاؤنٹ کی توثیق کرتے ہیں تب بھی ٹریڈنگ کے دوران آپکو اپنی سرمایہ کاری کا کچھ حصہ یا تمام ترحصہ کھونے کاخطرہ رہےگا۔ تصدیق کی اہمیت کے باوجود ڈیمو اکاؤنٹ پر صرف تربیت اور مشق اس خطرے کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔
Binomo میں رقم کیسے ڈپازت کریں؟
Binomo کا مقصد مختلف ممالک کے صارفین کے لیے عالمی معیار کا تجارتی پلیٹ فارم بنانا ہے۔ لہٰذا رقوم ڈپازٹ کرنے اور نکالنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم پر ادائیگی کے مختلف طریقے دستیاب ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ کے Binomo اکاؤنٹ میں رقم داخل کرنے کے لیے مختلف ممالک میں ڈپازٹ کرنے کے کون کون سے طریقے دستیاب ہیں اور ممکنہ مسائل سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔
بینک کارڈ سے رقم کیسے ڈپازٹ کی جائے؟
کسی بھی بینک کارڈ کے ذریعے اپنے Binomo اکاؤنٹ میں فنڈز ڈپازٹ کرنا کافی آسان ہے۔ آپ یا تو ذاتی بینک کارڈ (اپنے نام والے) یا غیر ذاتی بینک کارڈ (آپ کے نام کے بغیر) استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے Binomo اکاؤنٹ میں مختلف کرنسی (INR, KZT اور دیگر) اور اپنے ملک میں استعمال ہونے والی کرنسی سے مختلف کرنسی والا کارڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اب جب کہ آپ اپنے Binomo اکاؤنٹ میں رقم ڈپازٹ کرنے کے لیے تیار ہیں، آپ اس کے ساتھ مزید آگے بڑھنے کے لیے مندرجہ ذیل رہنما اصول پر عمل کرسکتے ہیں:
- اپنا Binomo اکاؤنٹ ڈیش بورڈ کھولیں اور "Deposit” بٹن کو دبائیں۔
- اس پر کلک کریں اور ڈراپ ڈاؤن مینو کا استعمال کرکے اپنا "Country” یا خطہ منتخب کریں۔
- فہرست سے اپنے کارڈ سروس فراہم کنندہ کا انتخاب کریں، جیسے VISA یا MasterCard۔
- اب آپ کواپنی ڈپازٹ کی رقم منتخب کرنی ہوگی۔ آپ اپنی ضرورت کے مطابق تجویز کردہ رقم یا حسب ضرورت رقم کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
- کارڈ کی ضروری تفصیلات پُر کریں: کارڈ ہولڈر کا نام، کارڈ نمبر، CSC، تاریخ میعاد۔
- "Pay” پر کلک کریں۔
- آپ کو اپنے موبائل پر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے پُش نوٹی فکیشن یا تصدیقی کوڈ موصول ہوگا۔ ٹرانزیکشن مکمل کرنے کے لیے اسے درج کریں۔
ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے لیے چند لمحے انتظار کریں۔ آپ کو اس صفحے پر بھیج دیا جائے گا جو آپ کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات دکھاتا ہے۔ ان فنڈز کو قابل عمل بنانے کے لیے اپنے ڈیش بورڈ پر واپس جائیں۔ اگر آپ کو Binomo پر فنڈز ڈپازٹ کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش ہو، تو سپورٹ سے رابطہ کریں۔
نوٹ! آپ "Transaction History” بٹن پر کلک کر کے اپنی ٹرانزیکشن کو ٹریک اور/یا اپنی ٹرانزیکشن کا اسٹیٹس چیک کرسکتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ آپ اپنے Binomo اکاؤنٹ میں فنڈز ڈپازٹ کرنے کے لیے غیر ذاتی نوعیت کا بینک کارڈ استعمال کرسکتے ہیں، لیکن آپ کو کارڈ کی ملکیت کی تصدیق کرنی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے آپ کو Binomo سپورٹ کو درج ذیل اضافی دستاویزات میں سے ایک فراہم کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے:
- آفیشل دستخط/ اسٹیمپ کے ساتھ بینک کا حوالہ۔
- آپ کے بینک کی طرف سے آفیشل دستخط/ اسٹیمپ کے ساتھ جاری کردہ بینک اسٹیٹمنٹ۔
- بینک ایپ یا ویب سائٹ سے اسکرین شاٹ جو اس بات کی تصدیق کرے کہ آپ اکاؤنٹ کے مالک ہیں۔
بینومو مفت ڈپازٹ کی اجازت دیتا ہے۔ یعنی فیس کے بغیر، اور فنڈز عام طور پر ایک گھنٹے کے اندر آپ کے اکاؤنٹ میں ظاہر ہو جاتے ہیں۔ البتہ کچھ کیسز میں آپ کے اکاؤنٹ میں رقم جمع ہونے میں کئی گھنٹے یا دن بھی لگ سکتے ہیں۔
اگر آپ کو اس طرح کا مسئلہ درپیش ہو تو اپنے کارڈ فراہم کنندہ سے رابطہ کریں اور اپنے ملک میں ادائیگی کی کارروائی سے متعلق مخصوص قوانین کے بارے میں پڑھیں۔ تقریباً ایسے تمام کیسز میں تاخیر بینک کی طرف سے ہوتی ہے۔ اکثر اس کی وجہ ملک کے مخصوص قواعد و ضوابط ہوتے ہیں۔
نوٹ! آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ سائٹ کا این ورژن تمام خطوں کے لیے دستیاب ہے۔
درج ذیل پیراگرافس مخصوص خطوں سے متعلق نقد رقم ڈپازٹ کرنے کی ہدایات کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔
بھارت
بینومو خاص طور پر بھارت میں بے حد مقبول ہے۔ تاجر اوپر دی گئی ہدایات پر عمل کر کے Binomo پر Mastercard/Maestro کے ساتھ رقم ڈپازٹ کرسکتے ہیں۔ بھارتی تاجروں کے لیے دستیاب اضافی ڈپازٹ آپشنز کے لیے (ای ۔ والٹس، انٹرنیٹ بینکنگ) مندرجہ ذیل حصے دیکھیں۔
ترکی اور مشرق وسطیٰ
اگر آپ کے پاس ترکی کی شہریت اور درست ترک IP ایڈریس ہے تو آپ ادائیگی کے یہ آپشنز استعمال کر سکتے ہیں: اپنے Binomo اکاؤنٹ میں فنڈز ڈپازٹ کرنے کے لیے VISA اور Mastercard/Maestro۔ فنڈز ڈپازٹ کرنے کے دوران دیگر تمام مراحل وہی ہیں جو اوپر بیان کئے گئے ہیں۔
فنڈز دوبارہ ڈپازٹ کرتے وقت تین ضروری نکات پر توجہ دینا بھی ضروری ہے:
- آپ کو ایک کیلنڈر دن میں صرف 5 ٹرانزیکشنز کرنے کی اجازت ہے۔
- اپنے پہلے ڈپازٹ کے بعد دوسری رقم ڈپازٹ کرنے کے لیے کم از کم 30 منٹ تک انتظار کریں۔
- اپنے اکاؤنٹ میں دوبارہ رقم ڈپازٹ کرتے وقت آپ صرف 1 ترک ID استعمال کرسکتے ہیں۔
یہی نکات اور اصول مشرق وسطیٰ کے دیگر علاقوں پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔
عرب ممالک
عرب ممالک میں تجارت وسیع ہے۔ بہت سے Binomo اکاؤنٹس عرب باشندوں، جیسے کہ قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے پاس ہیں اور چلائے جاتے ہیں۔ آپ عرب علاقوں میں ڈپازٹ ٹرانزیکشنز کو مکمل کرنے کے لیے کئی بینک کارڈ جاری کرنے والوں میں سے انتخاب کرسکتے ہیں۔ ان میں Mastercard/Maestro کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
ڈپازٹ کے مزید آپشنز کے لیے بعد کے پیراگرافس پر غور کریں۔ آپ کو اپنے Binomo اکاؤنٹ میں نقد رقم ڈپازٹ کرنے کے لیے پلیٹ فارم پر پہلے بتائے گئے انہی مراحل پر عمل کرنا چاہیے۔
لاطینی ممالک اور برازیل
فرض کریں کہ آپ لاطینی امریکی ممالک جیسے میکسیکو، برازیل اور ارجنٹائن کے رہائشی ہیں۔ اس صورت میں آپ اپنے مقامی بینک کی طرف سے فراہم کردہ کسی بھی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے Binomo میں فنڈز ڈپازٹ کرسکتے ہیں۔ ایک بار پھر، کارڈ یا تو ذاتی نوعیت کا یا غیر ذاتی نوعیت کا ہوسکتا ہے۔
ڈپازٹ کے مزید آپشنز کے لیے براہ کرم بعد کے سیکشنز کا مطالعہ کریں، جیسے کہ ای ۔ والٹ۔ اپنے Binomo اکاؤنٹ میں رقم شامل کرنے کے لیے اوپر دیے گئے مراحل کو دہرائیں۔
نوٹ! لاطینی امریکا کے تمام ممالک کے پاس بینک کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے Binomo میں رقم ڈپازٹ کرنے کا آپشن نہیں ہے۔
یوکرین
یوکرین کے شہری بینک کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے Binomo اکاؤنٹس میں دوبارہ رقم ڈپازٹ کرسکتے ہیں۔ آپ کو صرف ایک درست بینک کارڈ کی ضرورت ہے جو آپ کے مقامی بینک کی طرف سے جاری کیا گیا ہو اور بڑے برانڈز جیسے کہ VISA یا MasterCard کے کارڈز سے حمایت یافتہ ہو۔
یوکرین کے بینک کی طرف سے جاری کردہ بینک کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے رقم ڈپازٹ کرنے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں:
- پروفائل آئیکن کے آگے پیلے "Deposit” بٹن پر کلک کریں۔
- "Country” سیکشن میں "Ukraine” کو منتخب کریں۔
- ڈپازٹ کرنے کا طریقہ منتخب کریں: VISA یا MasterCard/Maestro۔
- ڈپازٹ کے لیے رقم درج کریں۔
- اپنے بینک کارڈ کی تفصیلات (کارڈ نمبر، تاریخ میعاد، CVV2) پُر کریں اور "Pay Now” بٹن پر کلک کریں۔
- SMS میسج میں موصول ہونے والے ایک بار کے پاس ورڈ کے ساتھ ادائیگی کی تصدیق کریں۔
ایک بار جب آپ کے Binomo اکاؤنٹ میں فنڈز ڈپازٹ ہوجائیں گے تو آپ کو ادائیگی کی رقم، تاریخ، اور ٹرانزیکشن ID والے صفحہ پر بھیج دیا جائے گا۔
قازقستان
قازقستان کے بینک کارڈ ہولڈرز بھی اپنے Binomo اکاؤنٹس میں فنڈز ڈپازٹ کر سکتے ہیں۔ وہ فنڈز اپنے Mastercard/Maestro اور VISA/MasterCard P2P کے ساتھ ڈپازٹ کرسکتے ہیں۔
اگر آپ دوسرا آپشن منتخب کرتے ہیں، تو بینومو پر فنڈز ڈپازٹ کرنے کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں:
- سائٹ www.binomo.com پر اپنی پروفائل پر جائیں اور "Cashier” سیکشن کا انتخاب کریں۔
- "Withdraw funds” پر کلک کریں اور "VISA/MasterCard P2P” پر کلک کریں۔
- رقم درج کریں اور "Deposit” پر کلک کریں۔
- آپ کو ادائیگی کے سسٹم کے صفحہ پر بھیج دیا جائے گا، جہاں آپ کو فہرست سے ایک بینک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
- "Confirm” اور "Payment completed” پر کلک کریں (آپ کے پاس اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے 25 منٹ ہیں)۔
نوٹ! آپ بونس یا کوپن کے ساتھ اپنی ڈپازٹ کی گئی رقم بڑھا سکتے ہیں۔ بونس کی رقم آپ کے اکاؤنٹ کے اسٹیٹس پر منحصر ہے۔
ای والٹ یا ڈجیٹل والٹ کے ذریعے رقم کیسے ڈپازٹ کریں؟
بینک کارڈز کے ساتھ ساتھ Binomo کئی دیگر ڈپازٹ آپشنز بھی فراہم کرتا ہے، جس میں ای ۔ والٹس اور ڈجیٹل والٹس شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ معروف طریقوں پر ذیل میں مزید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
ڈجیٹل والٹس
اگر آپ کے پاس ڈجیٹل والٹ ہے جیسے کہ ایتھریم یا کرپٹووالٹس تو آپ اسے اپنے Binomo اکاؤنٹ میں فنڈز ڈپازٹ کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ ادائیگی کی درخواست www.binomo.com پر "Cashier” سیکشن کے ذریعے یا موبائل ایپ پر "Balance” سیکشن کے ذریعے بھیجیں۔
اپنے اکاؤنٹ میں ڈجیٹل والٹ کے ذریعے فنڈنگ کرتے وقت درج ذیل فوری رہنما اصول کو مد نظر رکھیں۔ یہ رہنما اصول آپ کے لئے کافی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں:
- "Deposit funds” پر کلک کریں اور فہرست سے اپنا ملک منتخب کریں۔
- دستیاب ادائیگی کے طریقوں میں سے اپنے ڈجیٹل والٹ کا انتخاب کریں۔
- وہ رقم درج کریں جو آپ اپنے Binomo اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کرنا چاہتے ہیں۔
- اپنے مطلوبہ کوائن کا انتخاب کریں اور1ق چیک آؤٹ کریں۔
- ڈجیٹل کرنسی میں ڈپازٹ کی رقم اور ادائیگی کرنے کا پتہ چیک کریں۔
- اس ڈیٹا کو پیج چھوڑنے سے پہلے کاپی کریں۔
- اپنے ڈجیٹل والٹ میں ٹرانزیکشن مکمل کریں۔
زیادہ تر کیسز میں ایک گھنٹے کے اندر آپ کے اکاؤنٹ میں فنڈز جمع ہوجاتے ہیں۔ تاہم پروسیسنگ کا درست وقت مطلوبہ بلاک چین تصدیقوں کی تعداد اور دیگر عوامل پر منحصر ہوسکتا ہے۔
اگر آپ ڈجیٹل والٹ سے اپنے Binomo اکاؤنٹ میں رقم ڈپازٹ کرتے ہیں تو ایسا کرنے سے کبھی کبھار کچھ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ یہ تجاویز آپ کو اپنی دشواری حل کرنے میں مدد کریں گی:
- اس بات کی تصدیق کرلیں کہ آپ درست ڈجیٹل والٹ سے کوائنز ٹرانسفر کر رہے ہیں۔ دوسری صورت میں وہ واپس نہیں کیے جائیں گے۔
- آپ کے پاس انوائس کے پتے پر رقم بھیجنے کے لیے 15 منٹ ہوتے ہیں۔ اگر آپ نے نامکمل رقم بھیجی ہے تو ان 15 منٹ کی میعاد ختم ہونے سے پہلے آپ باقی رقم بھیج سکتے ہیں۔ اگر یہ وقت ختم ہوگیا ہے تو فنڈز نہ بھیجیں! آپ کو فنڈز کی واپسی کی ہدایات کے ساتھ ایک ای میل موصول ہوگی۔
- اگر آپ انوائس سے زیادہ رقم بھیجتے ہیں تو فرق آپ کو واپس کردیا جائے گا۔ آپ کو رقم واپس حاصل کرنے کے طریقے سے متعلق ہدایات کے ساتھ ایک ای میل موصول ہوگی۔
اگر آپ کو اپنے ڈپازٹ یا رقم کی واپسی میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو support@binomo.com پر رابطہ کریں۔
نوٹ! براہ کرم نوٹ کریں کہ فراہم کنندہ، رقم کی واپسی کے لیے کمیشن لیتا ہے۔
Skrill
اگر آپ کے پاس Skrill ہے تو آپ اسے درج ذیل مراحل سے گزر کر فنڈز ڈپازٹ کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں:
- "Deposit” بٹن پر کلک کریں اور اپنا ملک منتخب کریں۔
- ادائیگی کا طریقہ بطور "Skrill” منتخب کریں۔
- ڈپازٹ کی رقم درج کریں اور "Deposit” پر کلک کریں۔
- Binomo کے Skrill ای میل اکاؤنٹ کو کاپی کریں اور "Next” پر کلک کریں۔ آپ "How to deposit” پر کلک کر کے GIF ہدایات بھی دیکھ سکتے ہیں۔
- Skrill ٹرانزیکشن ID درج کریں۔ اس کے لیے اپنا Skrill اکاؤنٹ کھولیں۔ اس کے بعد آپ اپنےBinomo اکاؤنٹ میں فنڈز ٹرانسفر کرنے کے لیے "Send” بٹن پر کلک کریں Deposit کرنے سے پہلے دیکھ لیں کہ بینومو کا پتا وہ ہی ہے جو آپ نے پہلے کاپی کیا تھا۔
- "Confirm” پر کلک کریں۔
- آپ کو چند لمحات میں اپنی ٹرانزیکشن کی تصدیق مل جائے گی۔
آپ اپنے اکاؤنٹ میں "Transaction history” کے پیج پر بھی اپنے ڈپازٹ کے بارے میں تفصیلات اور معلومات دیکھ سکتے ہیں۔
Neteller
کئی تاجر Neteller کو Binomo پر رقم ڈپازٹ کرنے کے مقبول ترین طریقوں میں سے ایک سمجھتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس ای ۔ والٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ میں فنڈز کیسے ڈپازٹ کریں:
- "Deposit” پر کلک کرکے اپنا ملک منتخب کریں اور اپنے ادائیگی کے طریقے کے طور پر "Neteller” کو منتخب کریں۔
- ڈپازٹ کی رقم کی وضاحت کریں اور "Deposit” بٹن پر کلک کریں۔
- اپنا ای میل ایڈریس کاپی کریں اور "Next” پر کلک کریں۔
- اپنے Neteller اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور "Money Transfer” سیکشن کو منتخب کریں۔
- کاپی شدہ ای میل ایڈریس پیسٹ کریں اور "Continue” پر کلک کریں۔
- وہ رقم درج کریں جو آپ نے Binomo میں منتخب کی ہے اور "Continue” پر کلک کریں۔
- اپنے ٹرانسفر کی تفصیلات چیک کریں اور "Confirm” پر کلک کریں۔
- اپنی ٹرانزیکشن مکمل کرنے کے لیے اپنی Secure ID درج کریں اور "Confirm” پر کلک کریں۔
- "Money Sent” میسج ظاہر ہونے کے بعد بینومو پیج پر واپس جائیں۔
- اپنے Neteller اکاؤنٹ میں فراہم کردہ ٹرانزیکشن ID پیسٹ کریں اور "Confirm” پر کلک کریں۔
اس میسج کا انتظار کریں کہ ادائیگی کامیاب ہوگئی ہے۔ اب آپ حقیقی اکاؤنٹ پر تجارت شروع کرسکتے ہیں.
AdvCash
AdvCash لاطینی امریکا سمیت کئی ممالک میں سب سے زیادہ مقبول ای – والٹس میں سے ایک ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ AdvCash والٹ کا استعمال کرتے ہوئے Binomo میں فنڈز کیسے ڈپازٹ کیے جائیں:
- "Deposit” بٹن پر کلک کریں اور "Country” سیکشن میں اپنا ملک منتخب کریں۔
- ادائیگی کا طریقہ AdvCash منتخب کریں۔
- رقم درج کریں اور "Deposit” پر کلک کریں۔
- جب آپ کو Advcash ادائیگی کے صفحہ پر ری ڈائریکٹ کیا جائے گا تو "Go to payment” بٹن پر کلک کریں۔
- اپنے ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ کے ساتھ Advcash میں لاگ ان کریں۔
- اپنے AdvCash اکاؤنٹ میں کرنسی کا انتخاب کریں اور "Continue” بٹن پر کلک کریں۔
- اپنے ٹرانسفر کی تصدیق کریں۔
آپ کو ایک کامیاب ٹرانزیکشن کی تصدیق کرنے والا پیغام موصول ہوگا۔
ترکی (Hizli Papara)
Binomo ترکی کے تاجروں کو ای – والٹس کے ساتھ ڈپازٹ کرنے کے کئی آپشنز پیش کرتا ہے: Payfix, Papara, Webmoney WMZ, Jeton Wallet, اور Hizli Papara۔ آخری آپشن ترکی میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ Hizli Papara کا استعمال کرتے ہوئے Binomo پر فنڈز ڈپازٹ کرنے کے طریقے پر غور کریں:
- "Deposit” بٹن پر کلک کریں اور اپنا ملک ترکی منتخب کریں۔
- اپنا ترجیحی ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں، Hizli Papara۔
- ڈپازٹ کی رقم درج کریں اور "Deposit” پر کلک کریں۔
- نئے کھلنے والے صفحہ پر "OTO PAPARA” پر کلک کریں۔
- اپنے Papara اکاؤنٹ میں اپنا نام اور کنیت درج کریں۔
- "YATIR” بٹن پر کلک کریں۔
- اپنے موبائل فون پر بھیجے گئے SMS کوڈ کو درج کریں اور کارروائی کی تصدیق کریں۔
جلد ہی اسکرین پر ایک میسج آئے گا کہ ادائیگی کامیاب ہوگئی ہے۔ آپ اپنی تمام سابقہ ٹرانزیکشن کی تفصیلات دیکھنے کے لیے Binomo ٹرانزیکشن ہسٹری پر جاسکتے ہیں۔
بھارت (PayTM)
PayTM بھارت میں ادائیگی کا ایک مقبول طریقہ ہے۔ آپ PayTM کے ذریعے Binomo ادائیگی کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کریں گے:
- "Deposit” بٹن پر کلک کریں اور اپنا ملک بھارت منتخب کریں۔
- اپنا ادائیگی کا طریقہ بطور "PayTM” منتخب کریں۔
- اضافی معلومات درج کریں: فون، شہر، پتہ۔
- ڈپازٹ کی رقم جیسے INR 4.000 درج کرنے کے بعد "Deposit” پر کلک کریں۔
- اب اپنے PayTM اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔
- اپنا کارڈ منتخب کریں۔ اس دوران آپ کو OTP موصول ہوگا۔ OTP درج کرنے کے بعد "Confirm” پر کلک کریں۔
- آپ کی ٹرانزیکشن چند لمحات میں مکمل ہوجائے گی۔
اسی طرح آپ Binomo پر دستیاب دیگر ای ۔ والٹس اور ڈجیٹل والٹس کا استعمال کرتے ہوئے فنڈز ڈپازٹ کرسکتے ہیں۔
انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے رقم کیسے ڈپازٹ کی جائے؟
آپ بینک ٹرانسفر کے ذریعے بھی فنڈز ڈپازٹ کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر اگر آپ بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، اور برازیل میں Binomo استعمال کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ بینکنگ کے چند معروف طریقوں سے متعلق متعلقہ معلومات درج ذیل ہیں۔
کولمبیا
اگر آپ کولمبیا سے تعلق رکھتے ہیں اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے فنڈز ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں تو بس درج ذیل مراحل استعمال کریں:
- "Deposit” بٹن پر کلک کریں اور اپنا ملک کولمبیا منتخب کریں۔
- ادائیگی کے طریقے کے طور پر "Bank Transfer” منتخب کریں۔
- اپنی ڈپازٹ کی گئی رقم درج کریں اور "Deposit” بٹن پر کلک کریں۔
- مطلوبہ معلومات (شہر، فون اور دیگر ڈیٹا) درج کریں اور "Pay” پر کلک کریں۔
- آپ کو اپنے منتخب کردہ بینک کے ادائیگی والے پیج پر بھیج دیا جائے گا۔ فارم پُر کریں اور ادائیگی کی تصدیق کریں۔
- ا اپنیادائیگی کی تکمیل ہونے کے لیے چند لمحے انتظار کریں۔
آپ بینومو میں "Transaction history” ٹیب پر ٹرانزیکشن کا اسٹیٹس چیک کرسکتے ہیں۔
بھارت
انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے فنڈز ٹرانسفر کرنے کے لیے بھارت میں بہت سے طریقے دستیاب ہیں۔ ادائیگی کے درج ذیل طریقے بھارت کے تاجروں کے لیے دستیاب ہیں:
Upi, Indian Exchanger, NetBanking, اور IndianCash۔
اگرچہ مراحل کچھ حد تک ان سے ملتے جلتے ہیں جو پچھلے حصے میں زیر بحث آئے ہیں، خلاصہ ذیل میں فراہم کیا گیا ہے:
- "Deposit” صفحہ پر جائیں، اپنا ملک "India” منتخب کریں اور ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔ مثال کے طور پر NetBanking۔
- اپنی رقم اور اضافی معلومات درج کریں (فون نمبر، بینک کا نام)۔
- "Deposit” بٹن پر کلک کریں۔
- اپنا رجسٹرڈ موبائل فون نمبر درج کریں اور تصدیق کے لئے دوبارہ درج کریں اور "Login” پر کلک کریں۔
- وہ OTP استعمال کریں جو آپ کے فون نمبر پر بھیجا گیا ہے۔
- اپنا کارڈ PIN درج کریں اور "Login” پر کلک کریں۔
- مخصوص ادائیگی کے ڈیٹا کی درستگی کو چیک کریں اور "Pay” بٹن پر کلک کریں۔
بس اتنا ہی طریقہ کار ہے۔ ادائیگی کی تکمیل ہونے کے بعد آپ Binomo پلیٹ فارم پر واپس جاسکتے ہیں اور اگر ٹرانزیکشن کامیاب ہوجائے توآپ تجارت شروع کرسکتے ہیں۔
برازیل
اگر آپ برازیل میں انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے ٹرانسفر کر رہے ہیں تو آپ متعدد آپشنز میں سے ایک منتخب کر سکتے ہیں، جیسے Pix, Bank Transfer, Itau, Bradesco, Boleto Rapido, Santander اور Internet Banking/Cash۔ عمومی ہدایات وہی ہیں جو پچھلے حصوں میں بیان کی گئی ہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ Boleto Rapido کا استعمال کرتے ہوئے Binomo میں رقم کیسے شامل کی جائے:
- "Deposit” بٹن پر کلک کریں، ملک "Brazil” اور ادائیگی کا طریقہ "Boleto Rapido” منتخب کریں۔
- ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے کے پیج پر بھیجے جانے کے بعد اپنا ذاتی ڈیٹا درج کریں: نام، CPF، CEP، ای میل پتہ، اور فون نمبر۔
- "Confirm” پر کلک کریں۔
- "Safe PDF” پر کلک کریں یا بارکوڈ کاپی کریں۔
- اپنے بینک اکاؤنٹ ایپ میں لاگ اِن کریں اور "Pagamentos” پر کلک کریں۔
- "Digitar Números” پر کلک کریں اور Boleto نمبرز درج کریں۔
- آپ کو تصدیقی پیج پر بھیج دیا جائے گا۔ تصدیق کریں کہ معلومات درست ہیں اور "Confirmar” پر کلک کریں۔
- چیک کریں کہ آیا رقم درست ہے یا نہیں اور "Próximo” پر کلک کریں۔
- "Finalizar” پر کلک کریں اور اپنا 4 ہندسوں والا پن درج کریں۔
اب آپ اپنے بینومو اکاؤنٹ میں فنڈز کی وصولی کا انتظار کریں اور تجارت شروع کریں!
نوٹ! "Boleto Rapido” استعمال کرتے وقت آپ کے بینومو اکاؤنٹ میں فنڈز جمع ہونے میں 3 دن تک لگ سکتے ہیں۔
جنوبی افریقہ
آپ Binomo میں فنڈز ڈپازٹ کرنے کے لیے کسی بھی مقامی بینک کا انتخاب کر سکتے ہیں: Capitec, FNB, Absa, Investec, Standard, NedBank, African Bank, Tyme Bank, Old Mutual, Bidvest۔
Capitec اور FNB جنوبی افریقہ میں ادائیگی کے مقبول ترین طریقوں میں سے ہیں۔ آئیے Capitec کی مثال دیکھتے ہیں کہ بینومو پر فنڈز کیسے ڈپازٹ کریں:
- "Deposit” ٹیب پر جائیں، اپنا ملک منتخب کریں اور "Capitec” ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔
- اپنی ڈپازٹ کی رقم کا انتخاب کریں اور "Deposit” پر کلک کریں۔
- اپنے Capitec بینک اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔ اپنا Username اور Password درج کریں اور بینکنگ ایپ پر موصول ہونے والے تصدیقی نوٹی فکیشن کی تصدیق کریں۔
- اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ بچت اکاؤنٹ ہیں تو آپ کو وہ اکاؤنٹ منتخب کرنے کے لیے کہا جائے گا جسے آپ فنڈز ٹرانسفر کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
- اپنا موبائل نمبر درج کرنا یقینی بنائیں، کیونکہ یہ ادائیگی کا ثبوت بھیجنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
- "Send” بٹن پر کلک کریں۔
جیسے ہی ادائیگی مکمل ہوگی، آپ کو ٹرانزیکشن کی تفصیلات کے ساتھ "Payment Successful” پیج پر بھیج دیا جائے گا۔
فیس
جب آپ اپنے اکاؤنٹ میں فنڈز ڈپازٹ کرتے ہیں تو بینومو فیس یا کمیشن نہیں لیتا۔ اس کے علاوہ Binomo پلیٹ فارم پر تجارت کرنے کے لئے کوئی رکنیت فیس نہیں ہے۔
اس وقت Binomo کا کم از کم ڈپازٹ صرف 10$ (5$ یا بھارت کے تاجروں کے لیے INR میں اس کے برابر رقم) ہے۔ آپ بونس کا استعمال بھی کر سکتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ میں دوبارہ رقم ڈپازٹ کرتے وقت اسے بڑھا سکتے ہیں۔
تاہم کچھ ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے ٹرانسفر فیس وصول کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر اگر آپ اپنے Binomo اکاؤنٹ کی کرنسی کے علاوہ کسی دوسری کرنسی میں ڈپازٹ کرتے ہیں، اس صورت میں ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والا تبادلے کی فیس وصول کرسکتا ہے۔
اپنی ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے ادارے کی ویب سائٹ پر جانا یقینی بنائیں تاکہ آپ کو معلوم ہوسکے کہ وہ کیا فیس لیتے ہیں۔ ایک اصول کے طور پر وہ کم شرح لیتے ہیں۔ لیکن بینومو پر ڈپازٹ کرنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے تاکہ آپ کو فنڈز ٹرانسفر کرتے وقت اچانک فیس چارج ہونے سے حیرانی نہ ہو۔
Binomo پر کیسے آن لائن تجارت کریں؟
Binomo پر مؤثر تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بات کرنے سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ فنڈز ضائع ہونے کے خطرے کو کیسے کم کیا جائے۔ لہٰذا ہر تاجر کو معلوم ہونا چاہیے کہ Binomo ٹریڈنگ پلیٹ فارم اثاثوں کے انتخاب سے لے کر چارٹ ترتیب دینے تک کیسے کام کرتا ہے۔
اثاثہ کیا ہے؟
اثاثہ ایک ایسا فنانشل انسٹرومنٹ ہے جسے لائیو ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اثاثوں کی مثالوں میں اگر کچھ کا نام لیا جائے تو کرنسی پیئرز، اشاریہ جات، اجناس اور ایکویٹی سیکیورٹیز اس میں شامل ہیں۔ پلیٹ فارم پر تجارت کے لیے دستیاب اثاثوں کی مکمل فہرست آپ کے اکاؤنٹ میں اوپری بائیں کونے میں تحریر "Binomo” کے آگے دیکھی جاسکتی ہے۔
آن لائن ٹریڈنگ کے لیے دستیاب اثاثوں کی تعداد آپ کے Binomo اکاؤنٹ کی قسم پر منحصر ہے:
- Standard – 40 سے زائد؛
- Gold – 60 سے زائد؛
- VIP ۔ 70 سے زائد۔
اثاثوں کی قیمت مارکیٹ کی صورتحال کے لحاظ سے مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ تاجروں کا کام اس کا تجزیہ کرنا اور پیش گوئی کرنا ہے کہ ایک خاص وقت پر کسی اثاثہ کی قیمت کیسے بدلے گی۔
اثاثہ منتخب کرنے کے لیے مثال کے طور پر EUR/USD کرنسی پیئر، ان مراحل پر عمل کریں:
- دستیاب اثاثوں کی فہرست دیکھنے کے لیے پلیٹ فارم کے اوپری بائیں کونے میں موجود اثاثہ پر کلک کریں۔
- اثاثوں میں سے تجارت کے لیے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ آپ کے اکاؤنٹ کی قسم (Standard, Gold, یا VIP) کے لیے دستیاب اثاثوں کو سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اگر آپ پلیٹ فارم کا ویب ورژن استعمال کر رہے ہیں تو آپ بیک وقت متعدد اثاثوں پر تجارت کر سکتے ہیں۔ اثاثہ سیکشن سے بائیں جانب موجود "+” بٹن پر کلک کریں۔ آپ جو اثاثہ منتخب کرتے ہیں وہ شامل ہوجائے گا۔
نوٹ! کچھ اثاثے ہفتے کے صرف مخصوص دنوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔
تجارت کیسے شروع کریں؟
Binomo پر تجارت شروع کرنے کے لیے ایک مرحلہ ضروری سرمایہ کا موجود ہونا ہے۔ لیکن فنڈز کی دستیابی مثبت نتائج کو یقینی بنانے کے لیے کافی نہیں ہے۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ Binomo کیسے کام کرتا ہے، یہ کون سے تجارتی ٹولز فراہم کرتا ہے اور انہیں کیسے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔
یہی وجہ ہے کہ تجارت کی شروعات کرنے والوں کو حقیقی سرمایہ کاری اور Binomo پر تجارت کرنے سے پہلے ڈیمو اکاؤنٹ پر اپنی صلاحیتوں کو آزمانا چاہیے۔ یہ ورچوئل 10000$ کے ساتھ ایک محفوظ عمل ہے جہاں آپ پلیٹ فارم پر تجارت کرنے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔ اسی وقت ڈیمو اکاؤنٹ آپ کو ٹریڈنگ کے لیے لائیو چارٹس استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
نوٹ! بنومو اپنی سروس ہندی، انگریزی اور دیگرزبانوں (سوائے ملیالم کے) میں فراہم کرتا ہے۔
Binomo کیسے کام کرتا ہے؟
Binomo سرمایہ کاری پلیٹ فارم بھارت، نائیجیریا، اور دنیا بھر کے 130 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے۔ یہاں ایک تاجر اپنے تجربے سے قطع نظر سرمایہ کاری اور تجارت کر سکتا ہے۔ اس کے لیے آسان اور سہل FTT سسٹم (Fixed Time Trades) کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
آئیے، ایک نظر ڈالتے ہیں کہ Binomo پر کیسے سرمایہ کاری اور تجارت کی جائے:
- اکاؤنٹ کی قسم منتخب کریں۔ لائیو ٹریڈنگ سے پہلے ڈیمو اکاؤنٹ سے ریئل اکاؤنٹ پر سوئچ کرنا نہ بھولیں۔
- ایک اثاثہ منتخب کریں۔ اپنے اکاؤنٹ کی قسم کے لیے دستیاب فہرست سے اثاثہ کے آگے واضح کردہ شرح اس کے نفع کا تعین کرتی ہے۔ یہ شرح جتنی زیادہ ہوگی، آپ کو تجارتی رقم سے درست پیش گوئی کی صورت میں اتنی ہی زیادہ ملے گی۔
- تجارت کی رقم مقرر کریں۔ تجارت کے لیے کم از کم رقم 1$ یا آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی میں اس کے برابر ہے۔ تجارت کی زیادہ سے زیادہ رقم $1000 ہے۔ شروعات کرنے والوں کے لیے سب سے محفوظ طریقہ یہ ہے کہ مارکیٹ کو جانچنے اور مطمئن ہونے کے لیے کم سرمایہ کاری کے ساتھ Binomo پر ٹریڈنگ شروع کریں۔
- تجارت کی میعاد ختم ہونے کا وقت منتخب کریں۔ یہ تجارت ختم ہونے کا وقت ہے۔ "Time” سیکشن میں آپ اپنی تجارت کے لیے 1 سے 60 منٹ تک کا بہترین وقت مقرر کر سکتے ہیں۔ دائیں کالم میں آپ کو 1 منٹ کے وقفے نظر آئیں گے۔ بائیں کالم میں، آپ کو 15 منٹ کے وقفے نظر آئیں گے۔
- پیشن گوئی کریں۔ چارٹ پر اثاثے کی قیمت کی تبدیلی کا تجزیہ کریں اور اپنی پیش گوئی کریں کہ آیا یہ اوپر جائے گی یا نیچے۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ اثاثہ کی قیمت بڑھ جائے گی تو سبز بٹن پر کلک کریں یا اگر آپ کو یقین ہے کہ یہ نیچے جائے گی تو سرخ بٹن پر کلک کریں۔
اگر آپ کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو آپ کو تجارت سے اضافی آمدنی ملے گی (سرمایہ کی گئی رقم اور اس کی شرح)۔ بصورت دیگر، آپ اپنی سرمایہ کاری کھو دیں گے۔
نوٹ! تجارت کا نفع Binomo اکاؤنٹ کی قسم پر منحصر ہے: Standard کے لیے %85 تک، Gold/VIP کے لیے %90 تک۔
تجارت کا بہترین وقت
اگر آپ نے اپنے سرمائے کو منظم کرنے، رجحانات کی نشاندہی کرنے، اور مارکیٹ کے بدلتے ہوئے حالات پر فوری ردعمل دینے کا طریقہ سیکھ لیا ہے تو دن میں کی جانے والی تجارت آپ کے لیے بہترین ہے۔
رات کے وقت مارکیٹ پرسکون ہوتی ہے، اس لیے شروعات کرنے والے کے لیے یہ تجارت کا بہترین وقت ہے۔ تجارتی وقت کو منتخب کردہ حکمت عملی بھی متاثر کرتی ہے۔ مثال کے طور پر "Night channel” کی حکمت عملی رات کو کام کر سکتی ہے، لیکن دن کے وقت اس سے نقصان ہوگا۔
تجارت کی تاریخ
Binomo پلیٹ فارم آپ کو اپنی تجارتی ایکٹیویٹی کو ٹریک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ مکمل شدہ تجارت کے بارے میں "Trades” سیکشن میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ تجارت کی تاریخ Binomo ویب ورژن اور موبائل ایپ میں دستیاب ہے۔
تجارت کے آغاز اور بند ہونے کی تاریخ دیکھنے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں:
- ویب ورژن میں کلاک کا آئیکن منتخب کریں اور پریفرڈ ٹریڈ پر کلک کریں۔
- موبائل ایپ میں مینو کھولیں اور "Trades” سیکشن کو منتخب کریں۔
- نئے Android ایپ ورژن میں، نیچے مینو بار میں کلاک کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
آپ کی تجارتی پیش رفت کو ٹریک کرنے اور تجزیہ کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے تجارتی تاریخ ایک قیمتی ٹول ہے۔ یہ سب بالآخر آپ کی تجارتی مہارت کو بڑھائے گا۔
کیا کوئی ٹریڈنگ سافٹ ویئر ہے؟
آپ گھر بیٹھے Binomo پلیٹ فارم پر اپنے PC پر اطمینان سے تجارت کر سکتے ہیں یا کسی بھی وقت سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے موبائل ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ موبائل سافٹ ویئر، پلیٹ فارم کے ویب ورژن سے کسی بھی طرح کمتر نہیں ہے، جبکہ یہ جہاں بھی انٹرنیٹ کنیکشن ہے، وہاں دستیاب ہے۔
نوٹ! آپ موبائل ایپ کو آفیشل ویب سائٹ www.binomo.com پر QR کوڈ یا Google یا Apple ایپ اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
چارٹ پڑھنےکی عادت بنائیں
چارٹ ریئل ٹائم میں کسی اثاثہ کی قیمت میں تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ لہذا یہ کسی بھی تاجر کے لیے ایک اہم ٹریڈنگ ٹول ہے۔ پلیٹ فارم میں چار اقسام کے چارٹس ہیں: Bar, Candle, Line اور Mountain۔ آپ کو ایک چارٹ کی قسم کا انتخاب کرنا ہوگا جو آپ کو مارکیٹ کا تجزیہ کرنے، سرمایہ کاری اور ریئل ٹائم میں مؤثر طور پر تجارت کرنے کی اجازت دے گا۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ چارٹ کو اپنی ترجیحات کے مطابق کس طرح مرضی کے مطابق بنائیں:
- پلیٹ فارم کے نیچے بائیں کونے میں چارٹ آئیکن پر کلک کریں اور چارٹ کی قسم منتخب کریں۔ ایک اصول کے طور پر کینڈل چارٹ سب سے زیادہ معلوماتی اور مفید ہے۔
- ٹائم آئیکون پر کلک کریں اور ٹائم فریم سیٹ کریں، جو اثاثہ میں نئی قیمت کی تبدیلیوں کی فریکوئنسی دکھاتا ہے۔
- "+” اور "-” بٹن دبا کر یا ماؤس کو اسکرول کرکے چارٹ کے اسکیل کو ایڈجسٹ کریں۔ اگر آپ موبائل ایپلی کیشن استعمال کرتے ہیں تو دو انگلیوں کی مدد سے چارٹ کو زوم ان اور آؤٹ کریں۔
نوٹ! آپ چارٹ کے اوپر پینل پر نئے Android ایپ ورژن میں چارٹ کی قسم، ٹائم فریم، اور انڈیکیٹرز منتخب کر سکتے ہیں۔
انڈیکیٹرز استعمال کریں
چارٹ کے تجزیہ کے لیے انڈیکیٹرز ایک اور مفید تجارتی ٹول ہیں۔ یہ واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ کس طرح مارکیٹ اور اثاثہ کی قیمت بدل رہی ہے۔ تاجروں کو درست پیش گوئی کرنے میں مدد کرنے کے لیے انڈیکیٹرز حکمت عملیوں کے ساتھ اچھی طرح کام کرتے ہیں۔
بینومو ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر مختلف انڈیکیٹرز ہیں: RSI, Moving Average, Bollinger Bands اور دیگر۔ آپ کو صرف یہ منتخب کرنا ہے کہ کون سے انڈیکیٹرز ان کے مقاصد کے لیے بہترین ہیں۔
Binomo پر انڈیکیٹرز استعمال کرنے کے طریقے پر غور کریں:
- پلیٹ فارم کے نیچے بائیں کونے میں "Trading tools” آئیکن پر کلک کریں۔
- اپنے مطلوبہ انڈیکیٹر پر کلک کریں۔
- اسے اپنی مرضی کے مطابق بنائیں اور "Apply” پر کلک کریں۔
آپ فہرست کے اوپر تمام فعال انڈیکیٹرز دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ موبائل ایپ استعمال کرتے ہیں، تو وہ "Indicators” ٹیب پر ظاہر ہوتے ہیں۔
مختلف قسم کے ٹریڈنگ انسٹرومنٹس اور پریکٹس کے لیے ڈیمو اکاؤنٹس کے باوجود یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ تجارت میں ہمیشہ فنڈز ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ صرف اپنی تجارتی مہارت کو بہتر بنانے اور پلیٹ فارم کی حکمت عملیوں اور فعالیت کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت اس خطرے کو کم کرے گی۔
Binomo سے رقم کیسے نکالیں؟
یہ جائزہ آپ کو Binomo سے فنڈز نکالنے کے بارے میں سوالات کے جوابات تلاش کرنے میں مدد کرے گا: ادائیگی کے طریقے، نکالنے کے آپشنز، شرائط، حدود اور وقت۔
Binomo سے رقم نکالنے کے طریقے
تجارتی پلیٹ فارم پر رجسٹر کرنے سے پہلے تاجر جو سب سے عمومی موضوعات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں ان میں فنڈز نکالنے کا امکان ہے۔ اسی لیے Binomo نے بھارت اور دیگر ممالک کے لیے Help Center میں فنڈز نکالنے کے عمل کی تفصیلات بتائی ہیں جو صارفین کے لیے اپنی دیکھ بال کو ثابت کرتی ہے۔
تجارت شروع کرنے والوں کے لئے دلچسپی کے سوالات میں سے چند درج ذیل ہیں:
- بینک اکاؤنٹ میں Binomo سے رقم کیسے نکلوائی جائے؟
- رقم نکالنے کی کم از کم حد کیا ہے؟
- رقم نکالنے کا ثبوت کیا ہے؟
- کیا رقم نکالنے کی کوئی حد ہے؟
تاہم عام طور پرزیادہ تر تاجر رقم نکالنے کے آپشنز کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ Binomo اپنی رقم نکالنے کی پالیسی کے ذریعے مختلف طریقے فراہم کرتا ہے۔ تاجر بینک کارڈز، ای والٹس، یا بینک ٹرانسفرز کا استعمال کرکے فنڈز نکال سکتے ہیں۔
بینک کارڈ
رقم نکالنے کا یہ طریقہ صرف یوکرین اور قازقستان کے صارفین یا ان صارفین کے لیے دستیاب ہے جن کے کارڈز ان ممالک میں جاری کیے گئے ہیں۔ آئیے سیکھتے ہیں کہ بینومو سے بینک کارڈ میں رقم کیسے نکالی جائے، چاہے وہ ذاتی نوعیت کا ہو یا نہیں۔
میں بینک کارڈ میں فنڈز کیسے نکال سکتا ہوں؟
مندرجہ ذیل مراحل آپ کو Binomo سے فنڈز نکالنے میں مدد کریں گے:
- پروفائل آئیکن پر کلک کریں اور www.binomo.com پر "Cashier” سیکشن کو منتخب کریں۔
- "Withdraw funds” کو ٹیپ کریں۔
- وہ رقم درج کریں جو آپ نکالنا چاہتے ہیں۔
- اپنی رقم نکالنے کا پریفرڈ طریقہ منتخب کریں: Visa, MasterCard یا Maestro بینک کارڈز۔
- "Request withdrawal” بٹن پر کلک کریں۔
آپ کی درخواست کی تصدیق ہونے کے بعد آپ کو ایک پیغام موصول ہوگا۔ یہ آپ کے رقم نکالنے کے ثبوت کے طور پر کام کرتا ہے۔
اگر آپ فنڈز نکالنے کے لیے Binomo ایپ استعمال کر رہے ہیں تو مراحل کافی حد تک ایک جیسے ہیں۔ آپ کو بائیں طرف کا مینو کھولنا ہوگا، "Balance” سیکشن کو منتخب کریں اور "Withdrawal” بٹن پر کلک کریں۔
اگر آپ نیا Android ایپ ورژن استعمال کر رہے ہیں تو اپنے Profile آئیکن پر کلک کریں پھر "Balance” ٹیب پر جائیں، اور پھر "Withdrawal” پر کلک کریں۔
فنڈزعمومی طور پر 12 گھنٹے یا اس سے زائد کے اندر آپ کے بینک کارڈ میں جمع ہو جاتے ہیں لیکن یہ وقت آپ کے منتخب کردہ ادائیگی کے طریقوں اور آپ کے اکاؤنٹ کے اسٹیٹس پر منحصر ہے۔ بعض اوقات آپ کے بینک کی رقم نکالنے کی پالیسی یا Binomo کے کنٹرول سے باہر دیگر وجوہات کی وجہ سے یہ مدت 7 کاروباری دنوں تک بڑھ سکتی ہے۔
اپنی رقم نکالنے کی درخواست کا اسٹیٹس ٹریک کرنے کے لیے اگر آپ ویب ورژن استعمال کر رہے ہیں تو "Cashier” سیکشن پر جائیں اور "Transaction history” ٹیب یا اگر آپ Binomo ایپ استعمال کر رہے ہیں تو "Balance” ٹیب تلاش کریں۔
نوٹ! جب آپ کی رقم نکالنے کی درخواست پر کارروائی ہو رہی ہو تو آپ تجارت جاری رکھ سکتے ہیں۔
میں غیر ذاتی نوعیت کے بینک کارڈ میں کیسے فنڈز نکال سکتا ہوں؟
غیر ذاتی نوعیت کے بینک کارڈز پر کارڈ ہولڈرز کے نام نہیں ہوتے لیکن وہ نقد رقوم نکالنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اگر آپ غیر ذاتی نوعیت کے بینک کارڈ ہولڈر ہیں، تو بالکل اس طرح اپنا نام درج کریں جیسا کہ آپ کے بینک کے ساتھ معاہدے میں بیان کیا گیا ہے، اور پھر ان مراحل پر عمل کریں:
- اگر آپ ویب ورژن استعمال کر رہے ہیں تو اپنے Profile آئیکن پر ٹیپ کریں اور ڈراپ ڈاؤن مینو میں "Cashier” ٹیب تلاش کریں۔ اس کے بعد "Withdraw funds” کے بٹن پر ٹیپ کریں۔
اگر آپ موبائل ایپ ورژن استعمال کر رہے ہیں تو بائیں طرف کے مینو میں "Balance” ٹیب تلاش کریں اورپھر "Withdraw” بٹن پر کلک کریں۔
اگر آپ نیا اینڈرائیڈ ایپ ورژن استعمال کر رہے ہیں تو Profile آئیکن پر کلک کریں، "Balance” ٹیب پر کلک کریں اور پھر "Withdrawal” پر کلک کریں۔ - مطلوبہ تفصیلات درج کریں، جیسے کہ وہ رقم جو آپ نکالنا چاہتے ہیں اور جس بینک کارڈ کی قسم آپ استعمال کر رہے ہیں، جیسے Visa, MasterCard یا Maestro۔
- "Request Withdrawal” پر کلک کریں۔
آپ کو ایک نوٹی فکیشن موصول ہوگا کہ آپ کی رقم نکالنے کی درخواست پر کارروائی ہو رہی ہے۔ یاد رکھیں کہ آپ اپنی رقم نکالنے کا انتظار کرتے ہوئے تجارت بھی کر سکتے ہیں اور پلیٹ فارم کی دیگر خصوصیات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ ویب ورژن استعمال کر رہے ہیں تو اپنی رقم نکالنے کی درخواست کا اسٹیٹس ٹریک کرنے کے لیے آپ "Cashier” سیکشن میں جاسکتے ہیں اور "Transaction history” پر کلک کر سکتے ہیں۔ موبائل ایپ ورژن میں "Balance” ٹیب پر جائیں۔
نوٹ! آپ صرف ان بینک کارڈز سے فنڈز نکال سکتے ہیں جہاں سے آپ نے رقم ڈپازٹ کی تھی۔
ای ۔ والٹ اور ڈجیٹل کرنسی
تمام تاجر جنہوں نے اپنے اکاؤنٹس میں رقم ڈپازٹ کرائی ہے وہ اپنے ای ۔ والٹس یا BTC/LTC والٹس (بٹ کوائن کے لیے) کا استعمال کرتے ہوئے فنڈز نکال سکتے ہیں۔ مشہور ای والٹ آپشنز میں Skrill, Perfect Money اور Advcash شامل ہیں۔ بھارت میں رہنے والے تاجروں کے لیے Paytm کا استعمال کرتے ہوئے Binomo سے رقم نکالنے کا آپشن بھی دستیاب ہے۔
Skrill (انٹرنیشنل)
Skrill کا استعمال کرتے ہوئے فنڈز نکالنے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں:
- ویب ورژن کے صارفین کے لیے:
- اپنے پروفائل آئیکن پر کلک کرکے "Cashier” سیکشن کھولیں۔
- "Withdraw funds” کے ٹیب پر ٹیپ کریں۔
- مطلوبہ تفصیلات درج کریں: ادائیگی کی رقم اور Skrill سے نکالنے کا طریقہ۔
- "Request Withdrawal” پر کلک کریں۔
- موبائل ایپ صارفین کے لیے:
- بائیں طرف کا مینو کھولیں۔
- "Balance” سیکشن اور پھر "Withdraw” بٹن پر کلک کریں۔
- ادائیگی کی رقم درج کریں اور اپنی رقم نکالنے کے طریقہ کے طور پر Skrill کو منتخب کریں۔
- "Request Withdrawal” پر کلک کریں۔
عام طور پر فنڈز اکاؤنٹ میں 1 گھنٹے کے اندر جمع ہوجاتے ہیں، لیکن بعض اوقات آپ کے ادائیگی فراہم کنندہ کی وجہ سے اس میں 7 کاروباری دن تک لگ سکتے ہیں۔
Perfect Money (انٹرنیشنل)
Perfect Money کا استعمال کرتے ہوئے رقم نکالنے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں:
- ویب ورژن کے صارفین کے لیے:
- "Cashier” سیکشن کھولیں یا پروفائل آئیکن کے آگے پیلے "Deposit” بٹن پر کلک کریں۔
- "Withdraw funds” کے ٹیب پر ٹیپ کریں۔
- وہ رقم درج کریں جو آپ نکالنا چاہتے ہیں۔
- اپنے رقم نکالنے کے طریقہ کے طور پر Perfect Money کا انتخاب کریں۔
- "Request Withdrawal” بٹن پر کلک کریں۔
- موبائل ایپ صارفین کے لیے:
- بائیں طرف کا مینو کھولیں۔
- پہلے "Balance” سیکشن اور پھر "Withdraw” بٹن پر کلک کریں۔
- ادائیگی کی رقم درج کریں اور اپنی رقم نکالنے کے طریقہ کے طور پر Perfect Moneyکا انتخاب کریں۔
- "Request Withdrawal” پر کلک کریں۔
Binomo سے ادائیگی کے ثبوت کا انتظار کریں۔ عام طور پر رقم نکالنے میں 1 گھنٹے سے کئی دن کا وقت تک لگ سکتا ہے ( یہ وقت آپ کے ادائیگی فراہم کنندہ ادارے پر منحصر ہے)۔
Advcash (انٹرنیشنل)
ADV cash (انٹرنیشنل) کا استعمال کرتے ہوئے نقد رقم نکالنے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں:
- ویب ورژن صارفین کے لیے:
- "Cashier” سیکشن کھولیں۔
- "Withdraw funds” ٹیب پر ٹیپ کریں۔
- "Payment Amount” میں مطلوبہ رقم درج کریں جو آپ نکالنا چاہتے ہیں۔
- رقم نکالنے کے طریقوں میں سے AdvCash کا انتخاب کریں۔
- "Request Withdrawal” بٹن پر کلک کریں۔
- موبائل ایپ صارفین کے لیے:
- بائیں طرف کا مینو کھولیں۔
- "Balance” سیکشن پر کلک کریں۔
- "Withdraw” بٹن پر کلک کریں۔
- "Withdrawal Funds” ٹیب کو ٹیپ کریں۔
- "Payment Amount” کے تحت وہ رقم درج کریں جو آپ نکالنا چاہتے ہیں۔
- "Withdrawal Method” کے تحت AdvCash کا انتخاب کریں۔
- "Request Withdrawal” پر کلک کریں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے رقم نکالنے کے لیے جو ای ۔ والٹ منتخب کیا ہے وہ پہلے ہی ڈپازٹ کرنے کے لیے استعمال ہو چکا ہے۔ بصورت دیگر آپ کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔
اگر آپ ویب ورژن استعمال کر رہے ہیں تو "Cashier” سیکشن، "Transaction history” اور موبائل ورژن کے لیے "Balance” میں چیک کر کے رقم نکالنے کا اسٹیٹس ٹریک کرسکتے ہیں۔
بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانا
بینک اکاؤنٹ سے کچھ معمولی فرق کے ساتھ اسی طرح رقم نکالی جاسکتی ہے جیسے ای ۔ والٹس اور بینک کارڈز سے نکالی جاتی ہے اس کے لیے مراحل درج ذیل ہیں:
- ویب ورژن کے صارفین کے لیے:
- بینومو "Cashier” سیکشن کھولیں۔
- "Withdraw funds” ٹیب کو ٹیپ کریں۔
- Payment Amount کے تحت وہ رقم درج کریں جو آپ نکالنا چاہتے ہیں۔
- "Withdrawal Method” کے تحت Bank Transfer منتخب کریں۔
- "Request Withdrawal” پر کلک کریں۔
- موبائل ایپ صارفین کے لیے:
- بائیں طرف کا مینو کھولیں۔
- "Balance” سیکشن پر کلک کریں۔
- "Withdraw” بٹن پر کلک کریں۔
- "Withdrawal Method” کے تحت Bank Transfer منتخب کریں۔
- "Request Withdrawal” پر کلک کریں۔
- نئی Android ایپ کے صارفین کے لیے:
- پلیٹ فارم کے نیچے والے حصے پر موجود پروفائل آئیکن کو ٹیپ کریں۔
- "Balance” ٹیب پر کلک کریں۔
- "Withdrawal” پر کلک کریں۔
- "Withdraw funds” ٹیب کے تحت ادائیگی کی وہ رقم درج کریں جو آپ نکالنا چاہتے ہیں۔
- رقم نکالنے کے طریقے کے طور پر Bank Transfer کا انتخاب کریں۔
آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں فنڈز دیکھنے سے پہلے 1 سے 3 کاروباری دنوں تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ بعض صورتوں میں رقم نکلوانے کے لیے انتظار کا وقت 7 کاروباری دنوں تک بڑھ سکتا ہے۔ لیکن یہ آپ کے بینک کی پالیسی اور دیگر عوامل پر منحصر ہے۔ اگر ایک ہفتے کے اندر کوئی ادائیگی موصول نہیں ہوتی تو support@binomo.com پر کسٹمر کیئر سے رابطہ کریں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQ)
رجسٹریشن
آئیے ان سوالات کا احاطہ کرتے ہیں جو نئے تاجر اکثر Binomo پر رجسٹریشن کے عمل کے متعلق پوچھتے ہیں۔
کیا رشتہ دار سائٹ پر رجسٹر ہو سکتے ہیں اور ایک ہی ڈیوائس سے تجارت کر سکتے ہیں؟
Binomo پر تجارت کرنے کے لیے ایک ہی گھر کے اراکین کو مختلف اکاؤنٹس بنانے اور استعمال کرنے چاہیے۔ پلیٹ فارم تک علیحدہ IP ایڈریسوں اور آلات کے ذریعے بھی رسائی حاصل کی جانی چاہیے۔
نوٹ! Binomo شرائط، ایک تاجر کو ایک سے زیادہ اکاؤنٹ بنانے سے منع کرتی ہیں۔
Binomo کن ممالک میں خدمات فراہم نہیں کرتا؟
درج ذیل ممالک کے صارف Binomo پر اکاؤنٹ نہیں بنا سکتے اور تجارتی پلیٹ فارم کی خدمات استعمال نہیں کر سکتے: کینیڈا، شمالی کوریا، امریکہ، بیلاروس، آسٹریلیا، بیلجیم، کروشیا، بلغاریہ، جمہوریہ چیک، وغیرہ۔ ایک مکمل فہرست Client Agreement پیراگراف10.2 میں فراہم کی گئی ہے۔
ایک نیا اکاؤنٹ رجسٹر کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہمیشہ پرانے اکاؤنٹ میں پہنچ جاتے ہیں؟
نیا اکاؤنٹ بنانے سے پہلے، آپ کو موجودہ اکاؤنٹ کو بلاک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ہی آپ Binomo قوانین کی خلاف ورزی کیے بغیر نیا اکاؤنٹ بنا سکیں گے۔
نوٹ! آپ بلاک شدہ Binomo اکاؤنٹ میں "Sign up” پ کرنے کے لیے استعمال کردہ ای میل کو استعمال نہیں کر سکتے۔ ایک نیا بنانے کے لیے، آپ کو ایک مختلف پتہ بتانا ہوگا۔
میں ای میل کی تصدیق کیوں کروں؟
Binomo ویب سائٹ یا ایپ پر رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد، آپ سے اپنے ای میل کی تصدیق کرنے کو کہا جائے گا۔ ای میل کی تصدیق کو پلیٹ فارم کی ضرورت کے طور پر نہیں بلکہ اپنے فائدے کے طور پر دیکھیں:
- اکاؤنٹ غیر مجاز افراد اور دھوکہ بازوں سے محفوظ رہے گا۔ تصدیق شدہ پتے کے ساتھ، آپ سپورٹ ٹیم سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں، اپنا پاس ورڈ دوبارہ سے حاصل کر سکتے ہیں اور اکاؤنٹ کو بھی بلاک کر سکتے ہیں۔
- آپ کو خصوصی تعلیمی مواد کے ساتھ ای میلز موصول ہوں گی، بشمول ماہرانہ تبصرہ، حکمت عملیاں، اور تجارتی تجاویز۔
- آپ کو پرومو کوڈز سمیت مقابلوں اور نئے بونسز کے بارے میں اطلاعات موصول ہونگی، پروموشنز کے ساتھ ہمیشہ اپ ٹو ڈیٹ رہیں گے۔
ای میل کی تصدیق
رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے تقریباً پانچ منٹ بعد، Binomo ایڈریس کی تصدیق کے لیے ایک لنک کے ساتھ ایک ای میل بھیجتا ہے۔ اگر آپ کو یہ موصول نہیں ہوا ہے تو، مینیجر سے درخواست کریں support@binomo.com پر لکھ کر کہ دوسرا ای میل بھیجا جائے۔ تاہم، سپورٹ سے رابطہ کرنے سے پہلے، اپنے اسپام فولڈرز کو چیک کریں۔
اگر ای میل غلط درج کی گئی ہو تو اس کی تصدیق کیسے کریں؟
اگر آپ نے Binomo پر "Sign up” کرتے وقت غلطی سے ایک غلط ای میل آئی ڈی درج کر دی ہے، تو”Profile” سیکشن پر جائیں، غلط کو تبدیل کرنے کے لیے ایک درست ای میل شامل کریں، اور”Confirm” بٹن کو منتخب کریں۔
اس کے بعد سسٹم فوری طور پر آپ کے نئے پتے پر ایک تصدیقی ای میل بھیجے گا۔ پلیٹ فارم پر، آپ کو بھیجے جانے کے بارے میں ایک اطلاع نظر آئے گی، اور اگر آپ کو فوری خط موصول نہیں ہوا ہے تو آپ دوبارہ درخواست بھی کر سکتے ہیں۔
تصدیق
آخر میںBinomo پر اکاؤنٹ کی تصدیق کے عمل کو سمجھنے کے لیے تاجروں کے اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات کو پڑھنا مفید ہے۔
عام سوالات
ذیل میں چند عام سوالات ہیں جو Binomo صارفین عام طور پر اکاؤنٹ کی تصدیق کے بارے میں پوچھتے ہیں۔
میں تصدیق کا عمل کیسے پاس کروں؟
اگر Binomo کی تمام ہدایات پر عمل کیا جائے تو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کو پاس کرنا ایک آسان عمل ہے۔ تصدیق کے لیے آپ کو جو دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ان میں شامل ہیں:
- آپ کے پاسپورٹ/ID کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس کی تصویر۔ اگر تصدیق کے لیے دستاویز کے دو رخ ہیں تو دونوں فراہم کریں۔ نوٹ کریں کہ تصدیق کے لیے موزوں کاغذات رھائشی کے ملک کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں، لهذا اپ لوڈ کرتے وقت محتاط رہیں۔
- ادائیگی کارڈ کے سامنے والے حصے کی تصویر۔
- اگر آپ غیر ذاتی نوعیت کے بینک کارڈ کی تصدیق کر رہے ہیں تو بینک اسٹیٹمنٹ کی تصویر دیں۔
ان دستاویزات کو اپ لوڈ کرنے کے بعد ان کی تاریخ تنسیخ کم ازکم ایک ماہ یا اس سے زائد ہو ۔ تصدیق کے لیے قابل قبول فارمیٹس pdf، png اور jpg ہیں۔ دستاویز کی تصویر کے تمام کونے شامل ہونے چاہئیں اور تمام معلومات نظر آنی چاہئیں۔
ضروری دستاویزات کی تصدیق کے بعد اپنی شناخت کی تصدیق کرانےکے لیے ان مراحل کو مکمل کریں:
- اپنے ID دستاویز کی دونوں اطراف کی تصویر اپ لوڈ کرکے شناخت کی تصدیق کریں۔
- اپنے بینک کارڈ کے سامنے والے حصے کو اپ لوڈ کرکے ادائیگی کے طریقہ کی تصدیق کریں۔ غیر ذاتی نوعیت کے کارڈ کےلیے آپ کو اپنے بینک اسٹیٹمنٹ کا سامنے والا حصہ بھی اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
- تصدیق کےمکمل ہونے کے لیے تقریباً 10 منٹ تک انتظار کریں۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد آپ کو مطلع کیا جائے گا کہ آپ کا Binomo اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے۔
کیا مجھے رجسٹر کرنے کے بعد تصدیق کرنے کی ضرورت ہے؟
نہیں۔ Binomo اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کے بعد آپ کو صرف اپنے ای میل کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔ پلیٹ فارم عام طور پر آپ کے پہلی دفعہ فنڈز نکلوانے کے دوران توثیق کی درخواست کرتا ہے تاکہ فنڈز کو غلط ہاتھوں میں جانے سے بچایا جا سکے۔
کیا میں تصدیق کے بغیر تجارت کر سکتا ہوں؟
تصدیق کے عمل کو پاس ناکرنے کی صورت میں Binomo اکاؤنٹ اضافی آمدنی نکالنے کی صلاحیت کو محدود کر دیتاہے لیکن آپ جب چاہیں آمدنی جمع کروا سکتے ہیں اور تجارت کر سکتے ہیں۔ لہذا اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ پلیٹ فارم آپ کی شناخت اور ادائیگی کے طریقے کی آج تصدیق کرے تو بس تجارت جاری رکھیں۔ تاہم، تصدیق سے خوفزدہ ہونے کی بلکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ عمل خودکار ہے اور عام طور پر اس میں صرف10 منٹ لگتے ہیں۔
میں کب رقم نکال سکوں گا؟
ایک بار جب آپ تصدیق کا عمل مکمل کر لیتے ہیں تو آپ فنڈز نکالنے کی درخواست جمع کرواسکتے ہیں جس پر Binomo آپ کے اکاؤنٹ کی قسم کے مطابق عمل درآمدکرتا ہے۔ مثال کے طورپر معیاری حیثیت کے تاجروں کے لیے تین کام کے دن یا اس سے زیادہ لگ سکتے ھیں۔ Gold اکاؤنٹ کے مالکان کے لیے 24 گھنٹے اور VIP ٹریڈرز کے لیے زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
نوٹ! آپ کے Binomo اکاؤنٹ میں فنڈز جمع کرنے کی آخری مدت ادائیگی کی خدمت فراہم کرنے والےادارے پر منحصر ہے۔
تصدیق کے عمل میں کتنا وقت لگتا ہے؟
آپ کے Binomo اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے میں عام طور پر 10 منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔ اگر خودکار عمل ناکام ہوجاتا ہےجو کہ شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں پھر ہاتھ سے تصدیق کی جائے گی، جس میں سات کام کے دن تک لگ سکتے ہیں۔ تاہم یہ آپ کو تجارت کرنے سے نہیں روکتا۔ لہذا آپ تصدیقی عمل کے مکمل ہونے کا انتظار کے دوران بھی اضافی آمدنی حاصل کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔
مجھے اپنے فون نمبر کی تصدیق کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
فون نمبر کی تصدیق ضروری تو نہیں ہے لیکن آپ کے ڈیٹا اور فنڈز کو محفوظ رکھنے کے لیےانتہائ اھم ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا Binomo اکاؤنٹ ہیک ہو جاتا ہے یا آپ پاس ورڈ بھول جاتے ہیں، تو آپ اپنا موبائل نمبر استعمال کر کے اسے واپس حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ دوسرے تاجروں سے پہلے پلیٹ فارم کی طرف سے پیش کردہ بونس اور دیگر فوائد کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ VIP ٹریڈرز جو اپنے نمبروں کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں فوری طور پر ذاتی مینیجر حاصل کرلیتے ہیں۔
ای-والٹ کی تصدیق کیسے کریں؟
اگر آپ صرف ای-والٹ کو اپنے ڈپازٹ اور نکالنے کے طریقے کے طور پر استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اس کی تصدیق کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف اپنی شناخت کی ضرورت ہوگی۔
اکاؤنٹ کی حفاظت اور مسائل کا سراغ لگانا
اگر آپ کو ڈر ہے کہ Binomo کو اپنا ڈیٹا اور دستاویزات فراہم کرنا محفوظ ھے کہ نہیں، تو نیچے دی گئی معلومات کو پڑھنا مددگار ثابت ہوگا۔
کیا Binomo کو میرا نجی ڈیٹا بھیجنا محفوظ ہے؟
جی ہاں. یہاں آپ ان مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر یقین رکھیں کہ آپ کا نجی ڈیٹا Binomo پر محفوظ ہے:
- آپ کا پورا ڈیٹا سرورز پر ایک انکرپٹڈ فارمیٹ میں رکھا جاتا ہے۔ سرورز کو ڈیٹا سینٹرز میں رکھا گیا ہے جو بین الاقوامی حفاظتی معیارات TIA-942 اور PCI DSS پر عمل پیرا(کو پورا کرتے) ہیں۔
- ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ڈیٹا سینٹرز جدید اور اور بے حد محفوظ ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی خفاظت چوبیس گھنٹے سیکیورٹی سروس کے ذریعے کی جاتی ہے۔
- آپ کی حساس معلومات کسی کے لیے بھی قابل رسائی نہیں ہوں گی جسکے ارادے بد نیتی پر مبنی ہوں کیونکہ ڈکرپشن کیز کو اصل ڈیٹا سے الگ رکھا جاتا ہے۔
- جس چینل کے ذریعے تمام ڈیٹا منتقل ہوتا ہے، اسکی خفاظت کرپٹوگرافک انکرپشن کرتی ھے۔ جب آپ کوئی نجی تصاویر، ادائیگی کی معلومات وغیرہ اپ لوڈ کرتے ہیں تو سروس تفصیلات کے ایک حصے کو خود بخود دھندلا کر دیتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر دھوکہ باز آپ کی ذاتی معلومات چرانے کی کوشش کرتے ہیں، تو وہ صرف انکوڈ شدہ حروف حاصل کر سکیں گے جو بغیر کسی کلید کے بے معنی ہیں۔
- اس کے علاوہ Binomo اپنے کلائنٹس کی معلومات دوسری جماعتوں کے ساتھ کبھی شیئر نہیں کرتا اور نہ ہی انہیں دوسرے لوگوں کے کام یا فائیدےکے لیے استعمال کرتا ہے۔
لہذا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ تصدیق کے دوران اور بعد میں آپ کا نجی ڈیٹا بالکل محفوظ ہے۔ آپ رازداری کی پالیسی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
مجھے دوبارہ تصدیقی عمل پاس کرنے کے لیے کیوں کہا گیا ہے؟
اگر آپ ادائیگی کا نیا طریقہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اس کی تصدیق کرنی ہوگی۔ آپ دوبارہ توثیق کرنے سے بچ سکتے اگر آپ ادائیگی کے ان طریقوں کا استعمال جاری رکھیں جن کی آپ پہلے ہی تصدیق کر چکے ہیں۔ لیکن ایسے معاملات میں جب کارڈز اور بینک دستاویزات کی میعاد ختم ہونے والی ہے، Binomo دوبارہ تصدیق کی درخواست بھی کرتا ہے۔
کبھی کبھی Binomo گاہکوں سے اپنی شناخت، ای میل ایڈریس یا دیگر ذاتی معلومات کی دوبارہ تصدیق کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ دوبارہ تصدیق کرنے کی درخواست عمومی طور پر پالیسی میں تبدیلی کے بعد یا کمپنی کی اینٹی فراڈ سرگرمیوں کے حصے کے طور پر ہوتی ہے۔
میری دستاویزات کیوں مسترد کر دی گئی ہیں؟
یہ اس لیے ہو سکتا ہے کہ اپ لوڈ کردہ تصاویر مانگی ھوئی شرائط کو پورا نہیں کرسکی ہونگی۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دستاویزات کے چار کونے جو آپ کی شناخت اور ادائیگی کے طریقہ کار کی تصدیق کرتے ہیں دکھائی دے رہے ھوں اور ان پر لکھی ہوئی ہر چیز پڑھی جا سکے۔
آپ کو تصدیقی صفحہ پر ہمیشہ "Tryagain” کا موقع ملے گا۔ اس پر کلک کریں، اور آپ کو اس بات کی وضاحت نظر آئے گی کہ آپ کی دستاویزات کو کیوں مسترد کیا گیا تھا۔
ھدایات کے مطابق تصاویر کو درست کریں اور "Upload New” لنک پر کلک کرکے تصدیق کے لیے شامل کریں۔
اگر آپ کیتصدیق کے لیے جمع کرائی گئی دستاویزات میں سے کوئی بھی مسترد کر دی گئی ہے، تو سسٹم انہیں صحیح طریقے سے نہیں پڑھ سکتا۔ مسترد شدہ فائل پر کلک کریں اور پھر "Contact Support” پر کلک کریں۔ ای میل کلائنٹ کھل جائے گا، اور آپ کو مسئلہ کی وضاحت کرنے والا ایک مسودہ نظر آئے گا۔
معاون عملے کو ای میل بھیجیں، اور آپ کی تصدیق کی راہ میں آئے مسائل کو حل کر دیا جائے گا۔
مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ تصدیق کامیاب ہو گئی ہے؟
"ہو گیا” کی حیثیت آپ کی تمام دستاویزات پر لاگو ہوگی۔ ایک پاپ اپ پیغام اور ایک تصدیقی ای میل بھی آپ کو بھیجی جائے گا۔
کیا میں پیشگی تصدیق کر سکتا ہوں؟
یہ ضروری نہیں ہے کیونکہ تصدیق کا عمل خودکار ہوتا ہے اور بنیادی طور پر اس وقت لاگو ہوتا ہے جب آپ Binomo اکاؤنٹ سے رقوم نکالتے ہیں۔ البتہ آپ پریشان نہ ہوں، آپ اپنی شناخت اور ادائیگی کے طریقے کی توثیق کرنے کی درخواست سے محروم نہیں ہونگے۔ ایک پاپ اپ نوٹیفکیشن ظاہر ہوگا اور "Verification” مینو آئٹم ظاہر ہوگا جو آپ کو اس عمل کو مکمل کرنے کی رسائی دے گا۔
رقم جمع کرانے
اگر آپ اب بھی Binomo پر فنڈز ڈپازٹ کرنے کے کچھ پہلوؤں کے بارے میں مزید وضاحت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، تو اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے مندرجہ ذیل مختصر جوابات آپ کے لئے مددگار ثابت ہوں گے۔
www.binomo.com پر "Cashier” سیکشن یا "Deposit” بٹن کے ذریعے فنڈز بھیجنا مکمل طور پر محفوظ ہے۔ کمپنی صرف ثابت شدہ اور قابل اعتماد قومی اور بین الاقوامی ادائیگی سروس فراہم کنندگان کے ساتھ کام کرتی ہے۔
مزید برآں، ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے تمام مقامی اور بین الاقوامی ادارے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ اور حفاظتی معیارات کی تعمیل کرتے ہیں۔ ان میں 3-D Secure اور PCI اسٹینڈرڈ (VISA اور کچھ دیگر ذرائع استعمال کئے جاتے ہیں) شامل ہیں۔ لہذا آپ کا ڈیٹا ہمیشہ محفوظ رہتا ہے، اور آپ سیکیورٹی کی فکر کیے بغیر Binomo میں رقم ڈپازٹ کرسکتے ہیں۔
غیر ذاتی کارڈ کے ذریعے کیسے ڈپازٹ کریں؟
Binomo میں آپ ایک غیر ذاتی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے رقم ڈپازٹ کر سکتے ہیں۔ یعنی ایک بینک کارڈ جو آپ کا ہے لیکن اس پر آپ کا نام نہیں ہے۔ تاہم اس قسم کے بینک کارڈ کا استعمال کرتے وقت چند اضافی اقدامات کرنے ہوں گے۔
آپ کو اس بات کی تصدیق کرنی ہوگی کہ آپ واقعی غیر ذاتی کارڈ کے مالک ہیں۔ کارڈ کی اپنی ملکیت کی تصدیق کے لیے درج ذیل دستاویزات میں سے کوئی بھی ایک Binomo سپورٹ میں جمع کروائیں:
- آفیشل دستخط/ اسٹیمپ کے ساتھ بینک کا حوالہ۔
- آپ کے بینک کی طرف سے آفیشل دستخط/ اسٹیمپ کے ساتھ جاری کردہ بینک اسٹیٹمنٹ۔
- ایپ یا ویب سائٹ میں اپنے بینک اکاؤنٹ سے اسکرین شاٹ۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ دستاویزات پر کارڈ ہولڈر کا نام اور کارڈ نمبر نظر آ رہا ہے۔ support@binomo.com پر دستاویزات بھیجنے کے لیے پلیٹ فارم پر رجسٹر کرتے وقت اپنے بیان کردہ ای میل کا استعمال کریں۔
بینک کارڈ ڈپازٹ جمع نہیں کرسکتا، میں کیا کروں؟
اگر آپ بینک کارڈ کے ذریعے Binomo میں رقم شامل کرنے سے قاصر ہیں، تو درج ذیل تجاویز کو آزمائیں۔
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی پروفائل اور ادائیگی کے آرڈر میں آپ کا رہائشی ملک صحیح طریقے سے درج ہے۔ یہ کارڈ ہولڈر کی رہائش گاہ کے مطابق ہی ہونا چاہیے۔
- چیک کریں کہ آپ نے کارڈ کا صحیح برانڈ منتخب کیا ہے۔ مثلاً، آپ غلطی سے Mastercard کو منتخب کر سکتے ہیں، حالانکہ آپ کے کارڈ کا برانڈ VISA ہے۔
- اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات جیسے کارڈ نمبر، تاریخ میعاد، اور CVC دو بار چیک کریں اور یقینی بنائیں کہ یہ درست ہیں۔
- اگر آپ کو SMS کے ذریعے تصدیقی کوڈ موصول نہیں ہوتا ہے تو اپنے کارڈ فراہم کنندہ یا موبائل آپریٹر سے رابطہ کریں۔ اگر آپ کو یہ کوڈ موصول ہوا ہو تو یقینی بنائیں کہ کوڈ صحیح طریقے سے درج کیا گیا ہے۔
- اگر مسئلہ برقرار رہتا ہے تو مختلف براؤزر استعمال کریں یا اپنا کیشے کلیئر کریں۔
اگر آپ اب بھی مسئلے کو حل نہیں کر پائیں تو Binomo سپورٹ سے رابطہ کریں یا ادائیگی کا دوسرا طریقہ منتخب کریں جیسے کہ ای – والٹ یا انٹرنیٹ بینکنگ۔
میں ڈپازٹ نہیں کر پا رہا، میں کیا کروں؟
یہ مسئلہ اکثر نہیں ہوتا لیکن پھر بھی مختلف وجوہات کی بنا پر ہوسکتا ہے۔
1) آپ کے والٹ یا کارڈ سے فنڈز ڈیبٹ نہیں ہوئے ہیں
سب سے عام وجہ یہ ہے کہ آپ کی ادائیگی زیر التوا ہے، اور اس پر کارروائی کرنے میں کچھ وقت (3 کاروباری دنوں تک) لگ سکتا ہے۔ تاہم اگر آپ کی ادائیگی مسترد ہوجاتی ہے، تو سروس فراہم کنندہ آپ کو مسترد ہونے کی وجہ بتائے گا تاکہ آپ اس مسئلے کو حل کر سکیں۔
اگر ادائیگی 7 دنوں سے زائد تک نہیں ہوتی ہے، تو ٹرانزیکشن کی تکمیل کے سلسلے میں مدد اور رہنمائی کے لیے Binomo سپورٹ یا اپنے سروس فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔
2) فنڈز ڈیبٹ ہوگئے ہیں لیکن Binomo کو کریڈٹ نہیں ہوئے
اس صورت میں Binomo ایک کاروباری دن انتظار کرنے کی تجویز کرتا ہے۔ لیکن اگر اس معیاد کے ختم ہونے تک یہ مسئلہ برقرار رہتا ہے تو Binomo سپورٹ سے ای میل کے ذریعے رابطہ کریں۔ اس کے ساتھ ادائیگی کے ثبوت جیسے کہ ٹرانزیکشن ID، اکاؤنٹ نمبر، اور اسکرین شاٹس بھیجیں۔
اگر آپ اپنی ادائیگی کا اسٹیٹس "Pending” کے طور پر دیکھتے ہیں تو ان مراحل پر عمل کریں:
- چیک کریں کہ آیا آپ نے Binomo پر رقم ڈپازٹ کرنے کی ہدایات پر صحیح طریقے سے عمل کیا ہے یا نہیں۔ یہ Help Center میں "Deposit” کے سیکشن میں دستیاب ہے۔
- اگر آپ کی ادائیگی پر کارروائی میں ایک کاروباری دن سے زیادہ وقت لگتا ہے تو مسئلے میں مدد کے لیے اپنے بینک/ڈجیٹل والٹ فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔
- اگر آپ کے اکاؤنٹ میں فنڈز جمع نہیں ہوئے تو support@binomo.com پر ای میل کریں اور آپ کا ادائیگی فراہم کرنے والا ادارہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔
آپ ماضی کی تمام ٹرانزیکشنز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشن ہسٹری سیکشن چیک کر سکتے ہیں۔ اگر آپ سائٹ www.binomo.com کے ذریعے تجارت کرتے ہیں تو "Transaction history” سیکشن "Cashier” میں واقع ہے۔ اگر آپ موبائل ایپلی کیشن استعمال کر رہے ہیں تو بائیں طرف کا مینو کھولیں، "Balance” سیکشن منتخب کریں اور لین دین کی تاریخ دیکھیں۔
اگر آپ کا ڈپازٹ اسٹیٹس "Rejected” یا "Error” ہے، تو اس کی وجہ جاننے کے لیے مسترد شدہ ڈپازٹ پر کلک کریں۔ وجہ کو ختم کرنے کی کوشش کریں اور دوبارہ رقم ڈپازٹ کریں۔ اگر مسلہ برقرار رہتا ہے تو support@binomo.com پر ای میل کریں۔
میرے اکاؤنٹ میں فنڈز ڈپازٹ ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
ایک بار جب آپ ٹرانزیکشن مکمل کر لیتے ہیں تو اسے "Pending” کا درجہ دیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ادائیگی کی سروس پر فراہم کنندہ ادارہ کارروائی کر رہا ہے۔ زیادہ تر کیسز میں آپ کے فنڈز آپ کے اکاؤنٹ میں ایک گھنٹے کے اندر ظاہر ہو جاتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات قومی ضابطوں یا پروسیسنگ کی حدود کی وجہ سے، اس میں 6-8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ زیادہ تر ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والوں کے لیے پروسیسنگ کا زیادہ سے زیادہ وقت 3-5 کاروباری دن ہے، البتہ ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ مزید برآں آپ کی ادائیگی بیک وقت قومی تعطیلات کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے جس کے باعث اس میں کچھ دنوں کی تاخیر ہوسکتی ہے۔ اس صورت میں اپنی ادائیگی کا صحیح اسٹیٹس جاننے کے لیے اپنے سروس فراہم کنندہ سے رابطہ کریں اور اسے کلیئر کرنے کا متوقع وقت معلوم کریں۔
میں مختلف کرنسی میں کارڈ (ای ۔ والٹ) سے اپنے اکاؤنٹ کو کیسے فنڈ کروں؟
اگر آپ کا کارڈ یا والٹ مختلف کرنسی میں ہے تو آپ کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ ادائیگی کے معمول کے طریقے کے ساتھ آگے بڑھیں، یعنی ویب سائ www.binomo.com پر "Cashier” سیکشن کے ذریعے یا ایپ میں "Balance” کے ذریعے۔ آپ کے فنڈز خود بخود بنومو اکاؤنٹ کی کرنسی میں تبدیل ہوجائیں گے۔
نیز یہ بھی نوٹ کریں کہ Binomo کرنسی کی تبدیلی کی کوئی فیس نہیں لیتا ۔ تاہم ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے کی طرف سے کچھ فیسیں لاگو ہوسکتی ہیں۔ لہٰذا ادائیگی کرنے سے پہلے اپنے سروس فراہم کنندہ سے اس کے بارے میں معلوم کرنا بہتر ہے۔
مزید یہ کہ آپ کی ادائیگی پر کارروائی سے پہلے Binomo آپ کو ٹارگٹ کرنسی میں تبدیل شدہ رقم دکھائے گا۔ یہ صارف کی بہتر فیصلہ سازی کو یقینی بناتا ہے۔
کیا آپ ڈپازٹ کرانے کے لیے چارج کرتے ہیں؟
جب آپ Binomo اکاؤنٹ میں فنڈز جمع کرتے ہیں تو Binomo فیس یا کمیشن نہیں لیتا۔ اصل میں یہ معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے۔ جب آپ اپنے اکاؤنٹ میں دوبارہ فنڈز ڈپازٹ کرتے ہیں، تو آپ کو بونس بھی مل سکتا ہے۔ ڈپازٹ بونس کی رقم آپ کے اکاؤنٹ کے اسٹیٹس پر منحصر ہے اوریہ بونس رقم Standard کے لیے %100 تک، Gold کے لیے 150% تک، اور VIP کے لیے %200 تک پہنچ سکتی ہے۔
تاہم کچھ ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے ادارے فنڈز ٹرانسفر کے لیے اپنی فیس وصول کر سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر اس وقت ہوتا ہے اگر آپ کا ادائیگی کا طریقہ اور بینومو اکاؤنٹ مختلف کرنسیوں میں چل رہے ہیں۔ ایسی صورتوں میں سروس فراہم کرنے والا مخصوص تبادلوں کی فیس وصول کرسکتا ہے۔
نوٹ! کسی بھی قابل اطلاق فیس/فیس کے لیے اپنے ادائیگی سروس فراہم کنندہ سے ضرور چیک کریں۔
کیا میں ایسے کارڈ کے ذریعے ڈپازٹ کرسکتا ہوں جو میرا نہیں ہے؟
اس سوال کا سیدھا اور سادہ جواب ہے، نہیں۔
Client Agreement کے مطابق کسی اور کا کارڈ یا ادائیگی کا دوسرا طریقہ استعمال کرنا سختی سے ممنوع ہے۔ اس لئے آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی کارڈ یا ای ۔ والٹ جو آپ Binomo پر فنڈز جمع کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ آپ کا ہے۔
اس کے علاوہ آپ ڈپازٹ کے طریقے کے طور پر غیر ذاتی کارڈ استعمال کرسکتے ہیں۔ یاد رکھیں ایک غیر ذاتی کارڈ پر آپ کا نام نہیں ہوتا، لیکن یہ آپ کا ہوتا ہے۔ ٹرانزیکشن کرتے وقت آپ کو ٹرانزیکشن مکمل کرنے کے لیے کارڈ کی اپنی ملکیت کی تصدیق کرنی ہوگی۔
میرے اکاؤنٹ میں فنڈز کب جمع ہوں گے؟
یہ زیادہ تر آپ کے ادائیگی کے سروس فراہم کنندہ پر منحصر ہوتا ہے۔ کچھ ٹرانسفرز عام طور پر بینک کارڈز کے ذریعے، فوری طور پر جمع ہو جاتے ہیں، جبکہ دیگر میں 3 دن تک لگ سکتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ قومی قوانین، ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والوں کی پالیسیاں، یا مقامی تعطیلات ٹرانزیکشن کی کارروائی میں تاخیر کر سکتی ہیں۔ہمارے تجربے کے مطابق %99 معاملات میں کوئی بھی تاخیر Binomo کے بجائے ادائیگی سروس فراہم کنندہ کی طرف سے ہوتی ہے۔
اگر آپ کے فنڈز چند گھنٹوں کے بعد بھی آپ کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوتے ہیں تو پریشان نہ ہوں۔ کم از کم ایک کاروباری دن کا انتظار کریں۔ اگر مسئلہ برقرار رہتا ہے تو تاخیر کی صحیح وجہ جاننے کے لیے support@binomo.com پر رابطہ کریں۔
تجارت
ذیل میں کچھ اکثر پوچھے جانے والے سوالات ہیں جو آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کریں گے کہ بینومو پلیٹ فارم پر کیسے تجارت کی جائے۔
کیا میں میعاد ختم ہونے سے پہلے تجارت بند کر سکتا ہوں؟
بنومو پلیٹ فارم FTT میکینکس کا استعمال کرتا ہے لہٰذا آپ میعاد ختم ہونے سے پہلے تجارت بند نہیں کر سکتے۔ مثلاً اگر آپ اپنے ختم ہونے کے وقت کے طور پر 17:30 کا انتخاب کرتے ہیں، تو تجارت ٹھیک 17:30 پر بند ہوجائے گی۔ آپ تجارت کے اختتامی وقت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔
ڈیمو سے حقیقی اکاؤنٹ میں کیسے سوئچ کریں؟
آپ ان مراحل پر عمل کرکے کسی بھی وقت ڈیمو اکاؤنٹ سے حقیقی اکاؤنٹ میں سوئچ کر سکتے ہیں:
- اپنے Binomo ڈیش بورڈ کے اوپری کونے میں اپنے اکاؤنٹ کی قسم تلاش کریں اور اس پر کلک کریں۔
- ڈراپ ڈاؤن مینو میں "Real account” کا انتخاب کریں۔
- اس نوٹی فکیشن کا انتظار کریں کہ اب آپ حقیقی اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں۔
آپ حقیقی فنڈز کے ساتھ ٹریڈنگ، ڈیمو اکاؤنٹ سے حقیقی اکاؤنٹ میں سوئچ کرنے کے بعد شروع کرسکیں گے۔
تجارت میں کس طرح مؤثر ہونا ہے؟
مؤثر طریقے سے تجارت کرنے کے لیے ہر موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے۔ یہ آپ کو اثاثہ کی قیمت کی نقل و حرکت کی درست پیش گوئی کرنے کے قابل بنائے گا، جس سے بالآخر اضافی آمدنی ہوگی۔
ذیل میں آپ کی تجارتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے کچھ تجاویز پیش ہیں:
- حقیقی تجارتی سفر شروع کرنے سے پہلے پلیٹ فارم کا گہرا مطالعہ کریں۔ آپ Binomo پر دستیاب مختلف ٹولز اور حکمت عملیوں سے واقف ہونے کے لیے ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ حقیقی تاجروں کے خلاف اپنی طاقت کو جانچنے کے لیے آپ مفت "Daily Free” مقابلے میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
- تجارت کے لیے واقف اثاثوں کا انتخاب کریں۔ اگر آپ کو یہ معلوم نہیں کہ کون سے اثاثے مقبول ہیں تو ان کی تحقیق شروع کریں۔ ایک اثاثہ پر توجہ مرکوز کریں اور پیش گوئی کرنے کی کوشش کریں کہ اس کی قیمت کیسے بدلے گی۔
- کم رقوم جمع کرکے مارکیٹ کو ٹیسٹ کریں۔ Binomo ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر، آپ کم از کم $1 سے تجارت کا آغاز کرسکتے ہیں۔ جب آپ کو اپنی تجارتی مہارتوں پر اعتماد ہو تو آپ تجارتی رقم بڑھا سکتے ہیں۔
- تجارت میں نئی حکمت عملی، تکنیک اور میکینکس سیکھیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو طویل مدت میں تجارتی فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔ مثال کے طور پر آپ Binomo پلیٹ فارم پر حکمت عملی کا ایک بہترین سیکشن تلاش کر سکتے ہیں جو انہیں مرحلہ وار استعمال کرنے کا طریقہ بیان کرتا ہے۔
باقی وقت کا کیا مطلب ہے؟
بقیہ وقت وہ وقت ہے جو تاجر کے لیے منتخب کردہ وقت کی میعاد ختم ہونے کے ساتھ تجارت کے آغاز کے لیے بچا ہوا ہو۔ موبائل سافٹ ویئر میں اسے "Time to buy” کہا جاتا ہے۔ اسے چارٹ پر سرخ ورٹیکل لائن سے واضح کیا گیا ہے اور اس کے اوپر دکھایا گیا ہے (ویب ورژن میں)۔
باقی وقت مقررہ میعاد ختم ہونے کے وقت پر منحصر ہے۔ جب آپ وقت میعاد ختم تبدیل کرتے ہیں تو باقی وقت بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔
کچھ اثاثے میرے لیے کیوں دستیاب نہیں ہیں؟
آپ دو وجوہات کی وجہ سے Binomo اکاؤنٹ میں کچھ اثاثے نہیں دیکھ پارہے ہیں:
- آپ کے اکاؤنٹ کا اسٹیٹس۔ کچھ اثاثے صرف مخصوص اکاؤنٹس کے مالکان کے لیے دستیاب ہیں۔ مثلاً اگر آپ Standard اکاؤنٹ ہولڈر ہیں تو ممکن ہے آپ کچھ ایسے اثاثوں تک رسائی حاصل نہ کر سکیں جو صرف Gold یا VIP اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہیں۔
- اثاثہ کی دستیابی۔ کچھ اثاثے ہفتے کے صرف مخصوص دنوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔
ٹائم فریم کیا ہے؟
یہ وہ مدت ہے جس کے دوران چارٹ بنتا ہے۔ ویب ورژن اور موبائل ایپ میں آپ چارٹ کے نیچے بائیں کونے میں موجود آئیکن پر کلک کرکے ٹائم فریم تبدیل کرسکتے ہیں۔ نئے Android ایپ ورژن میں یہ فنکشن چارٹ کے اوپر پینل پر موجود ہے۔
یہ بات مدنظر رکھیں کہ ٹائم فریم، چارٹ کی قسم کے لحاظ سے مختلف ہوسکتا ہے:
- بار اور کینڈل چارٹس کے لیے فریم کی کم از کم اجازت 5 سیکنڈ، جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 دن ہے۔
- لائن اور ماؤنٹین چارٹس کے لیے فریم کی کم از کم اجازت 1 سیکنڈ، جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 دن ہے۔
آپ نے ہر چارٹ کے لیے جو ٹائم فریم سیٹ کیا ہے وہ اس تعداد کا تعین کرے گا کہ چارٹ پر قیمتوں میں کتنی بار تبدیلیاں دکھائی جاتی ہیں۔ ٹائم فریم میں اضافے کے ساتھ، قیمتوں کی نقل و حرکت میں اہم ٹرینڈز نمایاں ہوجاتے ہیں۔ کمی کے ساتھ ، موجودہ اور مقامی ٹرینڈز۔
رقم نکالنے
اگر آپ کے پاس بھارت یا اپنے ملک میں Binomo سے رقم نکالنے کی کم از کم حد کے بارے میں سوالات ہیں تو آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں یا اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے لیے نیچے پڑھیں۔
میں رقم نکالنے کی درخواست کرنے کے فوراً بعد کیوں فنڈز وصول نہیں کر سکتا؟
رقم نکالنے کی تمام درخواستیں موصول ہونے کے فوراً بعد ان پر کارروائی کی جاتی ہے۔ رقم نکالنے کا وقت یا درخواست پر کتنی دیر تک کارروائی ہوتی ہے، اس کا انحصار آپ کے اکاؤنٹ کے اسٹیٹس پر ہو سکتا ہے۔ مثلاً اگر آپ Standard اکاؤنٹ ہولڈر ہیں تو آپ کو رقم نکالنے کی درخواست پر کارروائی کے لیے تین دن تک انتظار کرنا پڑے گا۔ اگر آپ Gold اکاؤنٹ ہولڈر ہیں تو آپ کو 24 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑے گا۔
اگر آپ VIP اکاؤنٹ ہولڈر ہیں تو آپ کو اپنے نکالے گئے فنڈز چار گھنٹے کے اندراندرمل جائیں گے۔ کچھ غیر معمولی کیسز میں آپ کے بینک اکاؤنٹ میں فنڈز ظاہر ہونے میں 7 دن تک لگ سکتے ہیں۔ ادائیگی کے سسٹم کی پالیسیوں یا قومی تعطیلات کے ساتھ ساتھ بہت سی دیگر وجوہات کی وجہ سے تاخیر ہوسکتی ہے جو فنڈز ٹرانسفر کرنے کے لیے ادائیگی کے سسٹم کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں۔
میں فنڈز نکالنے کے لیے ادائیگی کے کون سے طریقے استعمال کرسکتا ہوں؟
آپ اپنے Binomo اکاؤنٹ سے کئی طریقوں سے فنڈز نکال سکتے ہیں: ای ۔ والٹس، بینک کارڈز، اور بینک اکاؤنٹس۔ ای-والٹ میں فنڈز کی واپسی ان تمام تاجروں کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے رقم ڈپازٹ کرائی ہے۔ بینک کارڈز میں رقوم کی واپسی صرف یوکرین اور قازقستان میں جاری کردہ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔
دوسری طرف بینک ٹرانسفر سے واپسی صرف بھارت، ویتنام، انڈونیشیا، میکسیکو، جنوبی افریقہ، پاکستان، ترکی، اور برازیل میں بینک اکاؤنٹس والے تاجروں کے لیے دستیاب ہے۔
میں اپنے بینک کارڈ یا بینک اکاؤنٹ میں فنڈز کیوں نہیں نکال سکتا؟
بینک کارڈ اور بینک اکاؤنٹ سے فنڈز نکالنے کی سہولت کچھ ممالک کے باشندوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ مقامی بینک رقم نکالنے کا زیادہ کمیشن لیتے ہیں۔ صرف وہ تاجر جن کے بینک کارڈز یوکرین اور قازقستان میں جاری کیے گئے ہیں وہ بینک کارڈ سے رقم نکالنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
جن تاجروں کا بھارت، انڈونیشیا، ترکی، ویتنام، برازیل، پاکستان، جنوبی افریقہ اور میکسیکو میں بینک اکاؤنٹ ہے وہ بینومو سے کسی ایسے بینک اکاؤنٹ میں رقم نکالنے کی درخواست کر سکتے ہیں جسے بینک کارڈ سے منسلک کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ اس طرح فنڈز کارڈ میں جمع ہوجائیں گے۔
اگر آپ اپنے بینک کارڈ یا بینک اکاؤنٹ میں فنڈز نہیں نکال سکتے کیونکہ آپ کے ملک میں نکالنے کے یہ آپشنز دستیاب نہیں ہیں، تو آپ اس کے بجائے ای-والٹس کا استعمال کرکے فنڈز ڈپازٹ اور نکال سکتے ہیں۔ AdvCash, Skrill Perfect Money, Paytm, اور دیگر آپشنزمیں سے جو آپ کے ملک میں دستیاب ہیں وہ آپ استعمال کر سکتے ہیں۔
رقم نکالنے کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ حد کیا ہے؟
آپ اپنی کرنسی میں کم از کم 10$ یا اس کے برابر رقم نکال سکتے ہیں۔ رقم نکالنے کی زیادہ سے زیادہ حد اس بات پر منحصر ہوسکتی ہے کہ آیا رقم ہر روز، ہفتے یا مہینے میں نکالی جاسکتی ہے:
- ایک دن میں حد 3,000$ تک نکالنے کی ہے۔
- ہر ہفتے حد 10,000$ تک نکالنے کی ہے۔
- ہر ماہ حد 40,000$ تک نکالنے کی ہے۔
بعض اوقات ادائیگی کے سسٹم رقم نکالنے کی حد مقرر کرتے ہیں تاکہ رقم مختلف ہوسکے۔
فنڈز نکالنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
ایک بار جب آپ درخواست کرتے ہیں تو فنڈز نکالنے کا عمل تین مراحل سے گزرتا ہے:
- منظوری کا مرحلہ۔ آپ کی رقم نکالنے کی درخواست منظور کرلی جائے گی اور ادائیگی فراہم کنندہ ادارے کو بھیج دی جائے گی۔
- پروسیسنگ کا مرحلہ۔ ادائیگی فراہم کنندہ ادارہ رقم نکالنے پر کارروائی کرے گا۔
- منتقلی۔ فنڈز آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوجائیں گے۔
منظوری کے مرحلے میں آپ کی درخواست کو "Pending” یا "Approving” کا اسٹیٹس دیا جاسکتا ہے۔ بینومو رقم نکالنے کی تمام درخواستوں کو جلد از جلد منظور کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن پروسیسنگ کا دورانیہ آپ کے اکاؤنٹ کی قسم پر منحصر ہوسکتا ہے۔
اگر آپ اپنی رقم نکالنے کی درخواست کی منظوری کی مدت ٹریک کرنا چاہتے ہیں تو آپ ان مراحل پر عمل کر کے ایسا کرسکتے ہیں:
- ویب ورژن صارفین کے لیے:
- اپنے پروفائل آئیکن پر کلک کریں۔
- "Cashier” ٹیب پر کلک کریں۔
- "Transaction history” پر کلک کریں۔
- "Withdrawal” پر کلک کریں۔
- موبائل ایپ صارفین کے لیے:
- بائیں طرف کا مینو کھولیں۔
- "Balance” پر کلک کریں۔
- "Withdrawal” پر کلک کریں۔
- اس کے بعد آپ کو اپنی درخواست کی منظوری کا دورانیہ نظر آئے گا۔
اگر منظوری کی مدت بہت زیادہ لگتی ہے تو آپ “Waiting for more than N days?” پر کلک کر کے کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں یا اگر آپ موبائل ایپ ورژن استعمال کرتے ہیں تو”Contact support” بٹن پر کلک کر سکتے ہیں۔ Binomo مسئلہ تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرے گا اور اس عمل کو تیز کرنے کی کوشش کرے گا۔
جیسے ہی درخواست کو "Approved” کا اسٹیٹس ملتا ہے وہ پروسیسنگ کے مرحلے میں چلی جاتی ہے۔ درخواست ادائیگی سروس فراہم کنندہ کو بھیجی جاتی ہے۔ "Processing status” میں کچھ وقت لگ سکتا ہے جس کا انحصار ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے پر ہے۔ "Transaction history” میں، آپ کو اپنی درخواست کا اوسط اور زیادہ سے زیادہ ٹرانزیکشن پراسیسنگ کا وقت نظر آئے گا۔
ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والوں کو آپ کے اکاؤنٹ میں فنڈز جمع کرنے میں چند منٹ سے تین کاروباری دن تک لگ سکتے ہیں۔ کچھ صورتوں میں ٹرانسفرز میں 7 دن یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ پروسیسنگ کا وقت ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے ادارے کی پالیسی پر بھی منحصر ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کے اکاؤنٹ میں فنڈز جمع نہ ہوں، تو آپ "Contact support” بٹن پر کلک کر کے Binomo سپورٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ موبائل ایپ ورژن استعمال کر رہے ہیں، یا اگر آپ ویب ورژن استعمال کر رہے ہیں تو "Waiting more than N days” پر کلک کر سکتے ہیں۔ Binomo آپ کی رقم نکالنے کے عمل کو ٹریک کرے گا اور جلد از جلد آپ کے فنڈز حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔
کیا میں اپنے ملک کی کرنسی میں رقم نکال سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ اپنے ملک کی کرنسی میں رقم نکال سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے بعد آپ سے اپنے اکاؤنٹ کی کرنسی سیٹ کرنے کو کہا جائے گا۔ آپ ڈالر، یورو، یا اپنے ملک کی کرنسی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس کا استعمال تجارت، ڈپازٹس اور رقم نکالنے کے لیے کیا جائے گا۔
کیا رقم نکالنے کی کوئی فیس اور کمیشن ہیں؟
بینومو عام طور پر رقم نکالنے کی کوئی فیس نہیں لیتا ہے۔ تاہم اگر آپ بھارت یا برازیل سے تعلق رکھتے ہیں تو آپ بغیر کسی فیس کے ہر 24 گھنٹے میں ایک بار رقم نکال سکتے ہیں۔ اگر رقم نکالنے کی یہ حد تجاوز کرجاتی ہے، تو آپ سے %10 فیس وصول کی جائے گی۔
کچھ کیسز میں، ادائیگی فراہم کرنے والے ادارے فیس وصول کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے Binomo اکاؤنٹ کی کرنسی اس سے مختلف ہے جسے آپ نے رقم نکالنے کے عمل کے دوران ادائیگی کے طریقہ کے طور پر منتخب کیا تھا، ایسی صورت میں کرنسی کی تبدیلی کے لیے فیس لی جاتی ہے۔ تاہم Binomo یہ فیس ادا کرے گا اور کٹوتی کی گئی رقم خود بخود آپ کے اکاؤنٹ میں واپس آ جائے گی۔
نوٹ! بینومو اس رقم کا %10 چارج کرتا ہے جو آپ نے اپنے اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کرائی ہے اور تجارتی ٹرن اوور کیے بغیر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تبادلوں کی شرح تبادلہ کیا ہے؟
تبادلوں کی شرح تبادلہ موجودہ مارکیٹ ریٹ پر منحصر ہے۔ اگر ادائیگی کے طریقہ کار کی کرنسی جسے آپ نکالتے وقت منتخب کرتے ہیں وہ آپ کے Binomo اکاؤنٹ کی کرنسی سے مختلف ہے، تو یہ خود بخود تبدیل ہوجائے گی۔
رقم نکالتے وقت مجھے "Failed” اسٹیٹس کیوں نظر آتا ہے؟
یہ مندرجہ ذیل وجوہات کی وجہ سے ہوسکتا ہے:
- آپ نے ادائیگی کی غلط تفصیلات درج کی ہیں۔
- ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے ادارے کو تکنیکی مشکلات کا سامنا ہے۔
ادائیگی فراہم کرنے والے ادارے عام طور پر مسئلے کی وجوہات کی نشان دہی نہیں کرتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات جب آپ "Transaction history” سیکشن کھولتے ہیں تو آپ کو مسئلے کی تفصیل مل سکتی ہے۔
اگر رقم نکالنے کی درخواست جمع کرواتے وقت کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو آپ دوسری درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ اگر دوسری کوشش میں بھی مسئلہ ظاہر ہوتا ہے تو support@binomo.com سے رابطہ کریں۔ سپورٹ ٹیم آپ کے مسئلے کی شناخت اور اسے حل کرنے میں مدد کرے گی۔
کیا میں تجارت شروع کرنے سے پہلے اپنے اکاؤنٹ سے فنڈز نکال سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ تجارت شروع کرنے سے پہلے اپنے اکاؤنٹ سے فنڈز نکال سکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ تجارتی ٹرن اوور ڈپازٹ کی گئی رقم سے دوگنا ہونے سے قبل فنڈز نکالتے ہیں تو آپ سے %10 فیس وصول کی جائے گی۔ یہ صرف کمپنی کی اینٹی فراڈ پالیسی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
یاد رکھیں کہ جب آپ کو اپنی نقد رقم نکالنے میں دشواری ہوتی ہے تو Binomo ہمیشہ آپ کی مدد کے لیے تیار رہتا ہے۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو ای میل کے ذریعے ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔ ای میل انکوائریز کے لیے بینومو کو support@binomo.com پر ای میل بھیجیں۔





















































































