Binomo پر کیسے آن لائن تجارت کریں

how to trade on binomo ٹیوٹوریلز

Binomo پر مؤثر تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بات کرنے سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ فنڈز ضائع ہونے کے خطرے کو کیسے کم کیا جائے۔ لہٰذا ہر تاجر کو معلوم ہونا چاہیے کہ Binomo ٹریڈنگ پلیٹ فارم اثاثوں کے انتخاب سے لے کر چارٹ ترتیب دینے تک کیسے کام کرتا ہے۔

اثاثہ کیا ہے؟

binomo trade assets
اثاثہ ایک ایسا فنانشل انسٹرومنٹ ہے جسے لائیو ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اثاثوں کی مثالوں میں اگر کچھ کا نام لیا جائے تو کرنسی پیئرز، اشاریہ جات، اجناس اور ایکویٹی سیکیورٹیز اس میں شامل ہیں۔ پلیٹ فارم پر تجارت کے لیے دستیاب اثاثوں کی مکمل فہرست آپ کے اکاؤنٹ میں اوپری بائیں کونے میں تحریر "Binomo” کے آگے دیکھی جاسکتی ہے۔

آن لائن ٹریڈنگ کے لیے دستیاب اثاثوں کی تعداد آپ کے Binomo اکاؤنٹ کی قسم پر منحصر ہے:

  •  Standard – 40 سے زائد؛
  •  Gold – 60 سے زائد؛
  •  VIP ۔ 70 سے زائد۔

اثاثوں کی قیمت مارکیٹ کی صورتحال کے لحاظ سے مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ تاجروں کا کام اس کا تجزیہ کرنا اور پیش گوئی کرنا ہے کہ ایک خاص وقت پر کسی اثاثہ کی قیمت کیسے بدلے گی۔

binomo asset choice
اثاثہ منتخب کرنے کے لیے مثال کے طور پر EUR/USD کرنسی پیئر، ان مراحل پر عمل کریں:

  1. دستیاب اثاثوں کی فہرست دیکھنے کے لیے پلیٹ فارم کے اوپری بائیں کونے میں موجود اثاثہ پر کلک کریں۔
  2. اثاثوں میں سے تجارت کے لیے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ آپ کے اکاؤنٹ کی قسم (Standard, Gold, یا VIP) کے لیے دستیاب اثاثوں کو سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اگر آپ پلیٹ فارم کا ویب ورژن استعمال کر رہے ہیں تو آپ بیک وقت متعدد اثاثوں پر تجارت کر سکتے ہیں۔ اثاثہ سیکشن سے بائیں جانب موجود "+” بٹن پر کلک کریں۔ آپ جو اثاثہ منتخب کرتے ہیں وہ شامل ہوجائے گا۔

نوٹ! کچھ اثاثے ہفتے کے صرف مخصوص دنوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔

تجارت کیسے شروع کریں؟

binomo demo
Binomo پر تجارت شروع کرنے کے لیے ایک مرحلہ ضروری سرمایہ کا موجود ہونا ہے۔ لیکن فنڈز کی دستیابی مثبت نتائج کو یقینی بنانے کے لیے کافی نہیں ہے۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ Binomo کیسے کام کرتا ہے، یہ کون سے تجارتی ٹولز فراہم کرتا ہے اور انہیں کیسے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

یہی وجہ ہے کہ تجارت کی شروعات کرنے والوں کو حقیقی سرمایہ کاری اور Binomo پر تجارت کرنے سے پہلے ڈیمو اکاؤنٹ پر اپنی صلاحیتوں کو آزمانا چاہیے۔ یہ ورچوئل 10000$ کے ساتھ ایک محفوظ عمل ہے جہاں آپ پلیٹ فارم پر تجارت کرنے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔ اسی وقت ڈیمو اکاؤنٹ آپ کو ٹریڈنگ کے لیے لائیو چارٹس استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

نوٹ! بنومو اپنی سروس ہندی، انگریزی اور دیگرزبانوں (سوائے ملیالم کے) میں فراہم کرتا ہے۔

Binomo کیسے کام کرتا ہے؟

binomo trading analysis
Binomo سرمایہ کاری پلیٹ فارم بھارت، نائیجیریا، اور دنیا بھر کے 130 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے۔ یہاں ایک تاجر اپنے تجربے سے قطع نظر سرمایہ کاری اور تجارت کر سکتا ہے۔ اس کے لیے آسان اور سہل FTT سسٹم (Fixed Time Trades) کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

آئیے، ایک نظر ڈالتے ہیں کہ Binomo پر کیسے سرمایہ کاری اور تجارت کی جائے:

  1. اکاؤنٹ کی قسم منتخب کریں۔ لائیو ٹریڈنگ سے پہلے ڈیمو اکاؤنٹ سے ریئل اکاؤنٹ پر سوئچ کرنا نہ بھولیں۔
  2. ایک اثاثہ منتخب کریں۔ اپنے اکاؤنٹ کی قسم کے لیے دستیاب فہرست سے اثاثہ کے آگے واضح کردہ شرح اس کے نفع کا تعین کرتی ہے۔ یہ شرح جتنی زیادہ ہوگی، آپ کو تجارتی رقم سے درست پیش گوئی کی صورت میں اتنی ہی زیادہ ملے گی۔
  3. تجارت کی رقم مقرر کریں۔ تجارت کے لیے کم از کم رقم 1$ یا آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی میں اس کے برابر ہے۔ تجارت کی زیادہ سے زیادہ رقم $1000 ہے۔ شروعات کرنے والوں کے لیے سب سے محفوظ طریقہ یہ ہے کہ مارکیٹ کو جانچنے اور مطمئن ہونے کے لیے کم سرمایہ کاری کے ساتھ Binomo پر ٹریڈنگ شروع کریں۔
  4. تجارت کی میعاد ختم ہونے کا وقت منتخب کریں۔ یہ تجارت ختم ہونے کا وقت ہے۔ "Time” سیکشن میں آپ اپنی تجارت کے لیے 1 سے 60 منٹ تک کا بہترین وقت مقرر کر سکتے ہیں۔ دائیں کالم میں آپ کو 1 منٹ کے وقفے نظر آئیں گے۔ بائیں کالم میں، آپ کو 15 منٹ کے وقفے نظر آئیں گے۔
  5. پیشن گوئی کریں۔ چارٹ پر اثاثے کی قیمت کی تبدیلی کا تجزیہ کریں اور اپنی پیش گوئی کریں کہ آیا یہ اوپر جائے گی یا نیچے۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ اثاثہ کی قیمت بڑھ جائے گی تو سبز بٹن پر کلک کریں یا اگر آپ کو یقین ہے کہ یہ نیچے جائے گی تو سرخ بٹن پر کلک کریں۔

اگر آپ کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو آپ کو تجارت سے اضافی آمدنی ملے گی (سرمایہ کی گئی رقم اور اس کی شرح)۔ بصورت دیگر، آپ اپنی سرمایہ کاری کھو دیں گے۔

نوٹ! تجارت کا نفع Binomo اکاؤنٹ کی قسم پر منحصر ہے: Standard کے لیے %85 تک، Gold/VIP کے لیے %90 تک۔

تجارت کا بہترین وقت

binomo trade best time
اگر آپ نے اپنے سرمائے کو منظم کرنے، رجحانات کی نشاندہی کرنے، اور مارکیٹ کے بدلتے ہوئے حالات پر فوری ردعمل دینے کا طریقہ سیکھ لیا ہے تو دن میں کی جانے والی تجارت آپ کے لیے بہترین ہے۔

رات کے وقت مارکیٹ پرسکون ہوتی ہے، اس لیے شروعات کرنے والے کے لیے یہ تجارت کا بہترین وقت ہے۔ تجارتی وقت کو منتخب کردہ حکمت عملی بھی متاثر کرتی ہے۔ مثال کے طور پر "Night channel” کی حکمت عملی رات کو کام کر سکتی ہے، لیکن دن کے وقت اس سے نقصان ہوگا۔

تجارت کی تاریخ

binomo trade histoty
Binomo پلیٹ فارم آپ کو اپنی تجارتی ایکٹیویٹی کو ٹریک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ مکمل شدہ تجارت کے بارے میں "Trades” سیکشن میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ تجارت کی تاریخ Binomo ویب ورژن اور موبائل ایپ میں دستیاب ہے۔

تجارت کے آغاز اور بند ہونے کی تاریخ دیکھنے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں:

  • ویب ورژن میں کلاک کا آئیکن منتخب کریں اور پریفرڈ ٹریڈ پر کلک کریں۔
  • موبائل ایپ میں مینو کھولیں اور "Trades” سیکشن کو منتخب کریں۔
  •  نئے Android ایپ ورژن میں، نیچے مینو بار میں کلاک کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔

آپ کی تجارتی پیش رفت کو ٹریک کرنے اور تجزیہ کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے تجارتی تاریخ ایک قیمتی ٹول ہے۔ یہ سب بالآخر آپ کی تجارتی مہارت کو بڑھائے گا۔

کیا کوئی ٹریڈنگ سافٹ ویئر ہے؟

binomo app trade
آپ گھر بیٹھے Binomo پلیٹ فارم پر اپنے PC پر اطمینان سے تجارت کر سکتے ہیں یا کسی بھی وقت سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے موبائل ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ موبائل سافٹ ویئر، پلیٹ فارم کے ویب ورژن سے کسی بھی طرح کمتر نہیں ہے، جبکہ یہ جہاں بھی انٹرنیٹ کنیکشن ہے، وہاں دستیاب ہے۔

نوٹ! آپ موبائل ایپ کو آفیشل ویب سائٹ www.binomo.com  پر QR کوڈ یا Google یا Apple ایپ اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

چارٹ پڑھنےکی عادت بنائیں

binomo chart
چارٹ ریئل ٹائم میں کسی اثاثہ کی قیمت میں تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ لہذا یہ کسی بھی تاجر کے لیے ایک اہم ٹریڈنگ ٹول ہے۔ پلیٹ فارم میں چار اقسام کے چارٹس ہیں: Bar, Candle, Line اور Mountain۔ آپ کو ایک چارٹ کی قسم کا انتخاب کرنا ہوگا جو آپ کو مارکیٹ کا تجزیہ کرنے، سرمایہ کاری اور ریئل ٹائم میں مؤثر طور پر تجارت کرنے کی اجازت دے گا۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ چارٹ کو اپنی ترجیحات کے مطابق کس طرح مرضی کے مطابق بنائیں:

  •  پلیٹ فارم کے نیچے بائیں کونے میں چارٹ آئیکن پر کلک کریں اور چارٹ کی قسم منتخب کریں۔ ایک اصول کے طور پر کینڈل چارٹ سب سے زیادہ معلوماتی اور مفید ہے۔
  •  ٹائم آئیکون پر کلک کریں اور ٹائم فریم سیٹ کریں، جو اثاثہ میں نئی قیمت کی تبدیلیوں کی فریکوئنسی دکھاتا ہے۔
  •  "+” اور "-” بٹن دبا کر یا ماؤس کو اسکرول کرکے چارٹ کے اسکیل کو ایڈجسٹ کریں۔ اگر آپ موبائل ایپلی کیشن استعمال کرتے ہیں تو دو انگلیوں کی مدد سے چارٹ کو زوم ان اور آؤٹ کریں۔

نوٹ! آپ چارٹ کے اوپر پینل پر نئے Android ایپ ورژن میں چارٹ کی قسم، ٹائم فریم، اور انڈیکیٹرز منتخب کر سکتے ہیں۔

انڈیکیٹرز استعمال کریں

binomo trading tools
چارٹ کے تجزیہ کے لیے انڈیکیٹرز ایک اور مفید تجارتی ٹول ہیں۔ یہ واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ کس طرح مارکیٹ اور اثاثہ کی قیمت بدل رہی ہے۔ تاجروں کو درست پیش گوئی کرنے میں مدد کرنے کے لیے انڈیکیٹرز حکمت عملیوں کے ساتھ اچھی طرح کام کرتے ہیں۔

بینومو ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر مختلف انڈیکیٹرز ہیں: RSI, Moving Average, Bollinger Bands اور دیگر۔ آپ کو صرف یہ منتخب کرنا ہے کہ کون سے انڈیکیٹرز ان کے مقاصد کے لیے بہترین ہیں۔

Binomo پر انڈیکیٹرز استعمال کرنے کے طریقے پر غور کریں:

  •  پلیٹ فارم کے نیچے بائیں کونے میں "Trading tools” آئیکن پر کلک کریں۔
  •  اپنے مطلوبہ انڈیکیٹر پر کلک کریں۔
  •  اسے اپنی مرضی کے مطابق بنائیں اور "Apply” پر کلک کریں۔

آپ فہرست کے اوپر تمام فعال انڈیکیٹرز دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ موبائل ایپ استعمال کرتے ہیں، تو وہ "Indicators” ٹیب پر ظاہر ہوتے ہیں۔

مختلف قسم کے ٹریڈنگ انسٹرومنٹس اور پریکٹس کے لیے ڈیمو اکاؤنٹس کے باوجود یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ تجارت میں ہمیشہ فنڈز ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ صرف اپنی تجارتی مہارت کو بہتر بنانے اور پلیٹ فارم کی حکمت عملیوں اور فعالیت کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت اس خطرے کو کم کرے گی۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQ)

binomo faq
ذیل میں کچھ اکثر پوچھے جانے والے سوالات ہیں جو آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کریں گے کہ بینومو پلیٹ فارم پر کیسے تجارت کی جائے۔

کیا میں میعاد ختم ہونے سے پہلے تجارت بند کر سکتا ہوں؟

بنومو پلیٹ فارم FTT میکینکس کا استعمال کرتا ہے لہٰذا آپ میعاد ختم ہونے سے پہلے تجارت بند نہیں کر سکتے۔ مثلاً اگر آپ اپنے ختم ہونے کے وقت کے طور پر 17:30 کا انتخاب کرتے ہیں، تو تجارت ٹھیک 17:30 پر بند ہوجائے گی۔ آپ تجارت کے اختتامی وقت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

ڈیمو سے حقیقی اکاؤنٹ میں کیسے سوئچ کریں؟

binomo real account
آپ ان مراحل پر عمل کرکے کسی بھی وقت ڈیمو اکاؤنٹ سے حقیقی اکاؤنٹ میں سوئچ کر سکتے ہیں:

  1. اپنے Binomo ڈیش بورڈ کے اوپری کونے میں اپنے اکاؤنٹ کی قسم تلاش کریں اور اس پر کلک کریں۔
  2. ڈراپ ڈاؤن مینو میں "Real account” کا انتخاب کریں۔
  3. اس نوٹی فکیشن کا انتظار کریں کہ اب آپ حقیقی اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں۔

آپ حقیقی فنڈز کے ساتھ ٹریڈنگ، ڈیمو اکاؤنٹ سے حقیقی اکاؤنٹ میں سوئچ کرنے کے بعد شروع کرسکیں گے۔

تجارت میں کس طرح مؤثر ہونا ہے؟

binomo tutorial
مؤثر طریقے سے تجارت کرنے کے لیے ہر موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے۔ یہ آپ کو اثاثہ کی قیمت کی نقل و حرکت کی درست پیش گوئی کرنے کے قابل بنائے گا، جس سے بالآخر اضافی آمدنی ہوگی۔

ذیل میں آپ کی تجارتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے کچھ تجاویز پیش ہیں:

  •  حقیقی تجارتی سفر شروع کرنے سے پہلے پلیٹ فارم کا گہرا مطالعہ کریں۔ آپ Binomo پر دستیاب مختلف ٹولز اور حکمت عملیوں سے واقف ہونے کے لیے ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ حقیقی تاجروں کے خلاف اپنی طاقت کو جانچنے کے لیے آپ مفت "Daily Free” مقابلے میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
  •  تجارت کے لیے واقف اثاثوں کا انتخاب کریں۔ اگر آپ کو یہ معلوم نہیں کہ کون سے اثاثے مقبول ہیں تو ان کی تحقیق شروع کریں۔ ایک اثاثہ پر توجہ مرکوز کریں اور پیش گوئی کرنے کی کوشش کریں کہ اس کی قیمت کیسے بدلے گی۔
  •  کم رقوم جمع کرکے مارکیٹ کو ٹیسٹ کریں۔ Binomo ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر، آپ کم از کم $1 سے تجارت کا آغاز کرسکتے ہیں۔ جب آپ کو اپنی تجارتی مہارتوں پر اعتماد ہو تو آپ تجارتی رقم بڑھا سکتے ہیں۔
  •  تجارت میں نئی حکمت عملی، تکنیک اور میکینکس سیکھیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو طویل مدت میں تجارتی فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔ مثال کے طور پر آپ Binomo پلیٹ فارم پر حکمت عملی کا ایک بہترین سیکشن تلاش کر سکتے ہیں جو انہیں مرحلہ وار استعمال کرنے کا طریقہ بیان کرتا ہے۔

باقی وقت کا کیا مطلب ہے؟

binomo time remaining
بقیہ وقت وہ وقت ہے جو تاجر کے لیے منتخب کردہ وقت کی میعاد ختم ہونے کے ساتھ تجارت کے آغاز کے لیے بچا ہوا ہو۔ موبائل سافٹ ویئر میں اسے "Time to buy” کہا جاتا ہے۔ اسے چارٹ پر سرخ ورٹیکل لائن سے واضح کیا گیا ہے اور اس کے اوپر دکھایا گیا ہے (ویب ورژن میں)۔

باقی وقت مقررہ میعاد ختم ہونے کے وقت پر منحصر ہے۔ جب آپ وقت میعاد ختم تبدیل کرتے ہیں تو باقی وقت بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔

کچھ اثاثے میرے لیے کیوں دستیاب نہیں ہیں؟

آپ دو وجوہات کی وجہ سے Binomo اکاؤنٹ میں کچھ اثاثے نہیں دیکھ پارہے ہیں:

  1. آپ کے اکاؤنٹ کا اسٹیٹس۔ کچھ اثاثے صرف مخصوص اکاؤنٹس کے مالکان کے لیے دستیاب ہیں۔ مثلاً اگر آپ Standard اکاؤنٹ ہولڈر ہیں تو ممکن ہے آپ کچھ ایسے اثاثوں تک رسائی حاصل نہ کر سکیں جو صرف Gold یا VIP اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہیں۔
  2. اثاثہ کی دستیابی۔ کچھ اثاثے ہفتے کے صرف مخصوص دنوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔

ٹائم فریم کیا ہے؟

binomo time frame
یہ وہ مدت ہے جس کے دوران چارٹ بنتا ہے۔ ویب ورژن اور موبائل ایپ میں آپ چارٹ کے نیچے بائیں کونے میں موجود آئیکن پر کلک کرکے ٹائم فریم تبدیل کرسکتے ہیں۔ نئے Android ایپ ورژن میں یہ فنکشن چارٹ کے اوپر پینل پر موجود ہے۔

یہ بات مدنظر رکھیں کہ ٹائم فریم، چارٹ کی قسم کے لحاظ سے مختلف ہوسکتا ہے:

  •  بار اور کینڈل چارٹس کے لیے فریم کی کم از کم اجازت 5 سیکنڈ، جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 دن ہے۔
  •  لائن اور ماؤنٹین چارٹس کے لیے فریم کی کم از کم اجازت 1 سیکنڈ، جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 دن ہے۔

آپ نے ہر چارٹ کے لیے جو ٹائم فریم سیٹ کیا ہے وہ اس تعداد کا تعین کرے گا کہ چارٹ پر قیمتوں میں کتنی بار تبدیلیاں دکھائی جاتی ہیں۔ ٹائم فریم میں اضافے کے ساتھ، قیمتوں کی نقل و حرکت میں اہم ٹرینڈز نمایاں ہوجاتے ہیں۔ کمی کے ساتھ ، موجودہ اور مقامی ٹرینڈز۔

Rate article
Binomo traders club