Binomo ڈیمو اکاؤنٹ کو کیسے کھولیں اور لاگ ان کریں

binomo demo ٹیوٹوریلز

اگر آپ تجارت میں نئے ہیں اور اپنی سرمایہ کاری کوضائع کرنے کے خطرے کے بنا اپنے منصوبوں پر عمل کرنا چاھتے ہیں تو آپ Binomo ڈیمو اکاؤنٹ آزما سکتے ہیں۔ اس مضمون میں ہم Binomo ڈیمو اکاؤنٹ کو کھولنے اور لاگ ان کرنے کے طریقے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

ای میل کے ساتھ Binomo ڈیمو اکاؤنٹ کھولیں

binomo registration
Binomo ڈیمو اکاؤنٹ کھولنے اور لاگ ان کرنے کا پہلا طریقہ اپنا ای میل ایڈریس استعمال کرنا ہے۔ اگر آپ کے پاس رجسٹریشن نہیں ہے تو براہ مہربانی ان ہدایات پر عمل کریں:

  1. Binomo کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں اور "Sign in” کے بٹن پر کلک کریں۔
  2. اپنے ای میل کے ساتھ سائن اپ فارم پُر کریں اور ایک مضبوط پاس ورڈ بنائیں۔
  3. اپنی کرنسی کا انتخاب کریں۔
  4. Client Agreement اور Privacy Policy کو پڑھیں اور انہیں قبول کریں۔
  5. "Create an account” پر کلک کریں اور خط کے لنک پر کلک کرکے رجسٹریشن کی تصدیق کریں۔
  6. "Log in” بٹن پر کلک کریں، اور رجسٹریشن کے دوران دیا ہوا ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ درج کریں۔
  7. اس کے بعد آپ Binomo ڈیمو اکاؤنٹ پر مشق شروع کر سکتے ہیں۔

نوٹ! رجسٹریشن کے دوران درست اکاؤنٹ کرنسی کا انتخاب کرنا ضروری ہے کیونکہ اسے بعد میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

Facebook کے ساتھ Binomo ڈیمو اکاؤنٹ کھولیں

binomo account open
بہت سے تاجر اپنی Facebook پروفائلز کا استعمال کرتے ہوئے Binomo پر ڈیمو اکاؤنٹ کھولنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے:

  1. www.binomo.com پر پیلے رنگ کے "Sign in” بٹن پر کلک کرنے کے بعد "F” والے نیلے رنگ کے جانے مانے آیکن کو دبائیں۔
  2. اپنے Facebook اکاؤنٹ کو اپنے ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ کے ساتھ پُر کریں اور "Log in” پر کلک کریں۔ سسٹم آپ کے نام، پروفائل تصویر، اور ای میل ایڈریس تک رسائی مانگے گا۔
  3. "… Continue as” کےبٹن کو دبائیں۔

آپ کو خود بخود Binomo پلیٹ فارم پر پریکٹس اور ٹریڈنگ کے لیے ڈیمو اکاؤنٹ پر بھیج دیا جائے گا۔

Gmail کے ساتھ Binomo ڈیمو اکاؤنٹ کھولیں

binomo sign up gmail
آپ Binomo ڈیمو اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے لیے اپنی Gmail پروفائل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کومندرجہ ذیل اقدامات کرنے ہوں گے:

  1. Gmail اکاؤنٹ کے ساتھ رجسٹر کرنے کے لیے، سائن اپ فارم میں "G” بٹن پر کلک کریں۔
  2. آ اپنا Gmail ایڈریس اور پاس ورڈ درج کرنے کے بعد بینومو آپ کے ای میل ایڈریس پر هدایات بھیجے گا۔
  3. ان کی پیروی کرتے ہوئے آپ اپنے Binomo ڈیمو اکاؤنٹ تک تیزی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ سب مراحل طے کر کے آپ تجارت شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

iOS پر Binomo ڈیمو اکاؤنٹ

binomo app registration
آپ موبائل ایپ کے ذریعے بھی Binomo ڈیمو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ فی الحال Binomo ٹریڈنگ ایپ App Store پر دستیاب ہے اور آپ اسے اپنے iPhone یا iPad پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

iOS پر Binomo ڈیمو اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ:

  1. ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد "Sign up” پر کلک کریں۔
  2. ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ بھریں۔
  3. اکاؤنٹ کی کرنسی منتخب کریں۔
  4. Client Agreement اور Privacy Policy کو پڑھیں اور اس سے اتفاق کریں۔

اب آپ ایک Binomo ڈیمو اکاؤنٹ پر ورچوئل $10000 کا استعمال کر کے مشق کر سکتے ہیں یا اصلی اکاؤنٹ پر تجارت کر سکتے ہیں۔

Android پر Binomo ڈیمو اکاؤنٹ

binomo create account
iOS کی طرحBinomoGoogle Play پر بھی دستیاب ہے، اور صارفین اسے اپنے آلات پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔Android پر Binomo ڈیمو اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کے اقدامات ویب پلیٹ فارم اور iOS موبائل ایپ جیسے ہی ہیں:

  1. اپنے ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ کے ساتھ فارم پُر کریں۔
  2. اکاؤنٹ کی کرنسی کو سمجھداری سے منتخب کریں۔
  3. Client Agreement اور Privacy Policy کو پڑھیں اور اس سے اتفاق کریں۔

اگر آپ کو Google Play سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے میں دشواری ہو رہی ہے تو آپ ہمیشہ Binomo APK استعمال کر سکتے ہیں۔ اینڈرائیڈ صارفین اسے QR کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے Binomo ویب سائٹ سے انسٹال کر سکتے ہیں۔

موبائل ویب ورژن پر Binomo ڈیمو اکاؤنٹ کھولیں

sign up binomo
اگر آپ اپنی ڈیوائس پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں، تو آپ اپنے براؤزر کے ذریعے موبائل ویب ورژن تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ اگر آپ "binomo.com” تلاش کرتے ہیں تو آپ پلیٹ فارم کے ویب صفحہ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ ویب سائٹ کی طرح موبائل ویب ورژن پر بغیر کسی دشواری کے ایک Binomo ڈیمو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ لاگ ان کے لیے اپنا ای میل اور پاس ورڈ یا Facebook/Google اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے اوپر بیان کردہ تمام اقدامات پر عمل کریں، اور "Create account” پر کلک کریں۔

Binomo پر ڈیمو سے اصلی اکاؤنٹ میں کیسے جائیں؟

open binomo demo account
اگر آپ نے Binomo ڈیمو اکاؤنٹ پر کافی تجربہ جمع کر لیا ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ حقیقی تجارت کے لیے تیار ہیں تو آپ پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے ڈیمو اکاؤنٹ کو حقیقی اکاؤنٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

ان هدایات پر عمل کریں:

  1. مینو کے اوپری دائیں کونے میں اپنے Binomo اکاؤنٹ کی قسم تلاش کریں اور اس پر کلک کریں۔
  2. ڈیمو کے بجائے اصلی اکاؤنٹ کا انتخاب کریں۔

آپ کو ایک اطلاع نظر آئے گی کہ آپ نے اپنا اکاؤنٹ Binomo ڈیمو اکاؤنٹ سے اصلی اکاؤنٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔

نوٹ! جب آپ ڈیمو کے بجائے اپنے اصلی Binomo اکاؤنٹ پر پہنچیں تو آپ کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آپ کی تجارتی حکمت عملیوں کے لحاظ سے اضافی آمدنی یا نقصان کا امکان ہو گا۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQ)

binomo faq
آئیے اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ Binomo ڈیمو اکاؤنٹ کھولنے سے پہلے لوگ اکثر کیا پوچھتے ہیں۔

کیا میں Binomo ڈیمو اکاؤنٹ پر اضافی آمدنی حاصل کر سکتا ہوں؟

binomo demo
Binomo ڈیمو اکاؤنٹ صرف صارفین کے لیے تجارت کی مشق کرنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس لیے اس کی کوئی حقیقی قدر و قیمت نہیں ہے۔ آپ Binomo ڈیمو اکاؤنٹ پر اپنی حکمت عملیوں کے نتائج دیکھ سکتے ہیں لیکن تربیت کے نتیجے میں موصول ہونے والے فنڈز نکلوائے نہیں جا سکتے۔

کیا رشتہ دار سائٹ پر رجسٹر ہو سکتے ہیں اور ایک ہی ڈیوائس سے تجارت کر سکتے ہیں؟

آپ کے خاندان کے دیگر افراد اپنے اکاؤنٹس پر تجارت کر سکتے ہیں لیکن دو شرائط یاد رکھیں:

  • ہر صارف کو علیحدہ ڈیوائس کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • ہر صارف کو مختلف IP ایڈریس کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک ہی خاندان کے افراد مختلف اکاؤنٹس پر Binomo پر تجارت کر سکتے ہیں کیونکہ متعدد اکاؤنٹس کی اجازت نہیں ہے۔

میں ای میل کی تصدیق کیوں کروں؟

binomo-security
پلیٹ فارم تجویز کرتا ہے کہ صارفین کئی وجوہات کی وجہ سے اپنے ای میل کی تصدیق کریں۔

سب سے پہلے چونکہ تاجروں کی حفاظت Binomo کی ترجیحات میں سے ایک ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ڈیمو سمیت کسی بھی تجارتی اکاؤنٹ کو ممکنہ مداخلت سے بچایا جائے۔ ای میل کی تصدیق آپ کو اپنے اکاؤنٹ کو ہیکنگ سے بچانے یا پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں رسائی بحال کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

دوم، Binomo صارفین کو ای میل اطلاعات کے ذریعے پلیٹ فارم کی پروموشنز اور مہمات سے آگاہ کرتا ہے۔

آخر میں، اگر آپ اپنے ای میل ایڈریس کی تصدیق کرتے ہیں، تو آپ مددگار مواد تک رسائی با آسانی حاصل کر سکتے ہیں، بشمول سبق آموز ویڈیوز، تجارتی حکمت عملی اور تجاویز۔

ای میل کی تصدیق

binomo new account
Binomo ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں لاگ ان ہونے کے چند منٹ بعد آپ کے ان باکس میں ایک تصدیقی ای میل بھیجی جائے گی۔ اگر آپ اسے دیکھنے سے قاصر ہیں تو پہلے اسپیم فولڈر کو چیک کریں۔ اگر آپ اب بھی اسے نہیں ڈھونڈ پا رہے ہیں تو آپ ہمیشہ support@binomo.com سے رابطہ کر سکتے ہیں اور مدد کی درخواست کر سکتے ہیں۔

اگر ای میل غلط درج کی گئی ہو تو اس کی تصدیق کیسے کریں؟

binomo change email
اگر آپ نے رجسٹریشن کے دوران ٹائپنگ کی غلطی کی ہے تو آپ کو تصدیقی ای میل موصول نہیں ہو سکتی۔ اس صورت میں آپ اپنے Binomo ڈیمو اکاؤنٹ میں سائن ان کر سکتے ہیں۔ "ذاتی معلومات” کے صفحہ پر اپنی لاگ ان کی تفصیلات درست کر سکتے ہیں اور ان کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کو تصدیقی ای میل موصول ہوجائے گی۔

اگر آپ کو اب بھی مسائل کا سامنا ہے تو آپ سپورٹ ٹیم تک پہنچ سکتے ہیں۔ وہ تمام شکایات کو حل کرنے کے لیے 24/7 یہاں موجود ہیں۔ لہذا اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو بلا جھجھک ان سے رابطہ کریں۔

Rate article
Binomo traders club