Binomo ٹورنامنٹ ایک محدود دورانیئےکا ایونٹ ہے، جس میں تاجر انعامی فنڈ حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں۔ Binomo ٹورنامنٹ آپ کی تجارتی مہارتوں کا جائزہ لینے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ یہاں آپ دوسرے تاجروں سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔: اپنی حکمت عملیوں کو چمکائیں، اپنی تجارت کو بہتر بنائیں اور اگر آپ لیڈر بورڈ پر متاثر کن نتائج دکھاتے ہیں تو اضافی آمدنی حاصل کریں۔
Binomo ٹورنامنٹ کیسے کام کرتے ہیں؟
Binomo ٹورنامنٹ میں شریک ہر فرد اس کے اختتام پزیر ہونے تک ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ توازن حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ نتیجے کے طور پر انعامی جگہ لینے والے شرکاء کو انعامی فنڈز سے نوازا جاتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں، اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ Binomo ٹورنامنٹ کیسے کھیلا جائے، تو آپ ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ یہ کوئی گیم نہیں ہے۔ یہ تاجروں کے درمیان ایک منصفانہ مقابلہ ہے، جہاں تجارتی علم اور تجربے کی ضرورت ہے۔
Binomo ٹورنامنٹ کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔ کچھ ٹورنامنٹ صرف ایک دن میں ختم ہوجاتے ہیں، اور کچھ ہفتوں تک چلتے ہیں۔ شرکت کی فیس بھی انعامی فنڈز، حیثیت اور ٹورنامنٹ کی مدت کی بنیاد پر چند ڈالر سے لے کر چند سو ڈالر تک ہوسکتی ہے۔
Binomo ٹورنامنٹ کو کیسے تلاش کریں؟
بینومو باقاعدگی سے اپنے صارفین کو ٹورنامنٹس کے بارے میں مطلع کرتا ہے۔ آپ Binomo ٹورنامنٹ کی فہرست ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر باآسانی تلاش کر سکتے ہیں۔
ویب صارفین کے لیے:
- Binomo پلیٹ فارم کے بائیں کونے پر آپ کو ٹورنامنٹ کا آئیکن ملے گا۔ اس پر کلک کریں.
- آپ کو دستیاب ٹورنامنٹس کی فہرست نظر آئے گی۔ جس ٹورنامنٹ میں آپ کی دلچسپی ہے، اس میں داخل ہونے کے لیےاور مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اس پر کلک کریں اور Binomo مقابلے میں حصہ لینے کے لیے رجسٹر ہوں۔
Binomo موبائل ایپ صارفین کے لیے:
- مینو پر کلک کریں اور Tournament آئیکن کو منتخب کریں۔
- دستیاب ٹورنامنٹس کی فہرست دیکھیں۔ کسی بھی ٹورنامنٹ کے لیے سائن اپ کرنے یا اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بس اس پر ٹیپ کریں۔
نوٹ! اگر آپ ان صارفین میں سے ہیں جو Android ایپ کا نیا ورژن استعمال کرتے ہیں، تو آپ کو ٹورنامنٹ کی فہرست اسکرین کے نیچے نظر آئے گی۔
Binomo ٹورنامنٹ کی تفصیلات جانچنا
Binomo مقابلے کی تفصیلات چیک کرنے سے آپ کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ اس میں کیسے داخل ہونا ہے۔ ان اقدامات پر عمل کریں:
- آپ کم سے کم ابتدائی بیلنس، ری بائے کی قیمتیں، انعامات کی تعداد اور ضمانت شدہ انعامی فنڈز چیک کرنے کے لیے، بس اپنے منتخب کردہ ٹورنامنٹ پر کلک کریں یا ٹیپ کریں۔
- آپ کے منتخب کردہ ٹورنامنٹ میں تین ٹیب ہیں:
- ٹورنامنٹ کی شرائط کی تفصیلات کو چیک کرنے کے لیے Conditions کے نیچے دیکھیں۔ جیسے دوبارہ خریداری، انعامی فنڈز اور ابتدائی بیلنس۔
- شرکاء کی تعداد اور مقابلے کا وقت جاننے کے لیے Tournament Details کے نیچے دیکھیں۔
- اگر آپ شرکاء اور معروف تاجروں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو صرف ٹورنامنٹ کے Leaderboard کے نیچے دیکھیں۔
Binomo مقابلہ میں شرکت کے لیے داخلہ فیس ادا کریں۔ آپ کے اندراج کے بعد آپ کو ایک خصوصی ٹورنامنٹ اکاؤنٹ ملے گا۔ ٹورنامنٹ اکاؤنٹ کامقصد عام طور پر Binomo ٹورنامنٹ کی میعاد کے دوران اپنے بیلنس کو بڑھانا ہے۔
ٹورنامنٹ اکاؤنٹ
سائن اپ کرنے کے بعد آپ کو Binomo ٹورنامنٹ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہو جائے گی جو ایک خصوصی کرنسی، ₮ پر چلتا ہے۔ یہ صرف Binomo مقابلوں میں استعمال ہونے والی ورچوئل کرنسی ہے اور آپ کے Real اکاؤنٹ میں موجود فنڈز سے متعلق نہیں۔ یہ Balance ٹیب میں ظاہر ہوگی۔
نوٹ! آپ ٹورنامنٹ اکاؤنٹس کے درمیان سوئچ کرکے مختلف Binomo ٹورنامنٹس میں حصہ لے سکتے ہیں۔
مفت مقابلے
Binomo پر صرف ایک مفت ٹورنامنٹ ہے، Daily Free۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ Daily Free ٹورنامنٹ پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہر تاجر کے لیے دستیاب ہے۔ یہاں تک کہ نئے آنے والے بھی جو صرف تجارت سیکھتے ہیں اور بغیر حقیقی فنڈز کے ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں۔
Daily Free ایک اور مفت ٹول ہے جو حقیقی انعامی فنڈ کے لیے دوسرے تاجروں کے ساتھ ایماندارانہ مقابلے میں اپنی مہارتوں اور حکمت عملیوں کو آزمانے کے لیے ہے۔
نوٹ! Daily Free ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بامعاوضہ مقابلوں سے کم ہے، کیونکہ یہ پلیٹ فارم کی طرف سے سپانسر کیا جاتا ہے۔
تاہم اگر آپ ریئل اکاؤنٹ کے بغیر لیڈر بورڈ پر پہنچ جاتے ہیں، تو آپ کو کم از کم رقم Binomo میں جمع کرنی ہوگی ($5 بھارت کے لیے اور $10 دیگر ممالک کے لیے)۔ صرف اس صورت میں آپ ٹورنامنٹ میں ملنے والے فنڈز کو استعمال کر سکیں گے۔
بامعاوضہ مقابلے
بامعاوضہ ٹورنامنٹ صرف حقیقی اکاؤنٹ استعمال کرنے والے تاجروں کے لیے دستیاب ہیں۔ تاہم ان میں سے کچھ Gold یا VIP اکاؤنٹ والے تاجروں کے لیے بنائے گئے ہیں۔
بامعاوضہ Binomo مقابلوں کا پرائز پول شرکت کی فیس پر منحصر ہے۔ شرکاء کی زیادہ تعداد کے نتیجے میں انعامی پول کی رقم بڑھ جاتی ہے۔ بامعاوضہ ٹورنامنٹ عام طور پر زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں لیکن اگر آپ کے پاس کافی مہارت نہیں تو یہ پرخطر بھی ہوسکتے ہیں۔
ٹیبل میں ٹورنامنٹ کے نتائج کا حساب کتاب
ٹورنامنٹ میں شریک ہونے کے ناطے آپ کا ہدف سب سے زیادہ ممکنہ بیلنس یا ٹرن اوور ہے۔
بالفرض اگر ٹورنامنٹ کے آغاز میں آپ کے پاس 50 ₮ تھے اور یہ Binomo ٹورنامنٹ کے دوران 500 ₮ تک چلے گئے تھےلیکن آخر میں یہ 100 ₮ ہو گئے۔ اب اگر ٹورنامنٹ کا ہدف سب سے زیادہ ٹرن اوور ہونا تھا تو مقابلے کے اختتام پر آپ کا سکور 500 ₮ شمار کیا جائے گا۔
اگر مقصد ٹورنامنٹ کے اختتام پر سب سے زیادہ بیلنس رکھنا تھاتو پھر 100 ₮ کو آپ کے بیلنس میں شمار کیا جائے گا۔ جیسے جیسے آپ بہتر تجارت کرتے جائیں گے، آپ کا بیلنس بڑھتا جائے گا، اور آپ Binomo ٹورنامنٹ میں لیڈر بورڈ پر اوپر چڑھتے جائیں گے ۔
انعامی فنڈ کی تشکیل
ہر Binomo ٹورنامنٹ میں ایک گارنٹی شدہ انعامی فنڈ ہوتا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکاء کی تعداد میں اضافے اور ری بائے کی تعداد بڑھنے کے ساتھ یہ بڑھتا ہے۔ تاہم انعامی فنڈ کبھی بھی اس ضمانتی رقم سے کم نہیں ہوگا جس کا ذکر بینومو ٹورنامنٹ کی شرائط میں کیا گیا ہے۔
ہر ٹورنامنٹ کے اختتام پر یہ فنڈ ان شرکاء میں تقسیم کیا جاتا ہے جنہوں نے مقابلے میں سب سے زیادہ سکور حاصل کیے تھے۔
نوٹ! انعامات کی تعداد ٹورنامنٹ پر منحصر ہے۔ آپ کے انعام کا مقام جتنا زیادہ ہوگا، آپ کو ملنے والا فیصد اتنا ہی زیادہ ہوگا۔
ٹورنامنٹ ری بائے
آپ ری بائے کی رقم سے اپنے Tournament اکاؤنٹ کا بیلنس بڑھا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ٹورنامنٹ بیلنس اور تجارت کا مجموعہ ابتدائی بیلنس سے کم ہے تو آپ جتنے چاہیں ری بائے لے سکتے ہیں۔ آپ کو ملنے والی کسی بھی ری بائے کی قیمت آپ کے اصلی اکاؤنٹ بیلنس سے کاٹی جائے گی۔
Conditions کے تحت، آپ بقیہ بیلنس کی رقم کے دائیں جانب Rebuy بٹن پر کلک کرکے دوبارہ خرید کی قیمت جان سکتے ہیں۔ دوبارہ خرید حاصل کرنے کے لیے Pay بٹن پر کلک کریں۔
Binomo ٹورنامنٹ کے بارے میں آپ کو بس اتنا ہی جاننے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ خطرات کے بارے میں متبھولئے گا. بینومو ایک تجارتی پلیٹ فارم ہے جہاں تاجر اپنے حقیقی فنڈز کو اضافی آمدنی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اور اس کے لیے ڈیمو اکاؤنٹ پر علم حاصل کرنے، حکمت عملی ترتیب دینے اور مشق کرنےکی ضرورت ہے۔
















