اکاؤنٹ کھولیں اور Binomo سے رقم نکالیں

open account and withdraw from binomo ٹیوٹوریلز

اس آرٹیکل میں، ہم اس بات پر توجہ مرکوز کریں گے کہ Binomo اکاؤنٹ کیسے کھولا جائے، تجارت کے بعد رقم کیسے نکالیں، اور پلیٹ فارم سے رجسٹریشن اوررقم نکالنے کے بارے میں تاجروں سے اکثر پوچھے جانے والے سوالات کا احاطہ کریں گے.

Contents
  1. Binomo پہ اکاؤنٹ کیسے رجسٹر کریں؟
  2. ‏میں اپنی شناخت کی تصدیق کیسے کروں؟
  3. بینک کارڈ کی تصدیق
  4. میں غیر ذاتی نوعیت کے بینک کارڈ کی تصدیق کیسے کروں؟
  5. ورچوئل بینک کارڈ کی تصدیق کریں
  6. اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQ)
  7. ‏عام سوالات
  8. ‏میں تصدیق کا عمل کیسے پاس کروں؟
  9. کیا مجھے رجسٹر کرنے کے بعد تصدیق کرنے کی ضرورت ہے؟
  10. ‏کیا میں تصدیق کے بغیر تجارت کر سکتا ہوں؟
  11. ‏میں کب رقم نکال سکوں گا؟
  12. ‏تصدیق کے عمل میں کتنا وقت لگتا ہے؟
  13. ‏مجھے اپنے فون نمبر کی تصدیق کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
  14. ‏ای-والٹ کی تصدیق کیسے کریں؟
  15. ‏اکاؤنٹ کی حفاظت اور مسائل کا سراغ لگانا
  16. ‏کیا Binomo کو میرا نجی ڈیٹا بھیجنا محفوظ ہے؟
  17. ‏مجھے دوبارہ تصدیقی عمل پاس کرنے کے لیے کیوں کہا گیا ہے؟
  18. ‏میری دستاویزات کیوں مسترد کر دی گئی ہیں؟
  19. ‏مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ تصدیق کامیاب ہو گئی ہے؟
  20. ‏کیا میں پیشگی تصدیق کر سکتا ہوں؟
  21. ‏نتیجہ
  22. Binomo سے رقم کیسے نکالیں؟
  23. Binomo سے رقم نکالنے کے طریقے
  24. بینک کارڈ
  25. میں بینک کارڈ میں فنڈز کیسے نکال سکتا ہوں؟
  26. میں غیر ذاتی نوعیت کے بینک کارڈ میں کیسے فنڈز نکال سکتا ہوں؟
  27. ای ۔ والٹ اور ڈجیٹل کرنسی
  28. Skrill (انٹرنیشنل)
  29. Perfect Money (انٹرنیشنل)
  30. Advcash (انٹرنیشنل)
  31. بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانا
  32. اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQ)
  33. میں رقم نکالنے کی درخواست کرنے کے فوراً بعد کیوں فنڈز وصول نہیں کر سکتا؟
  34. میں فنڈز نکالنے کے لیے ادائیگی کے کون سے طریقے استعمال کرسکتا ہوں؟
  35. میں اپنے بینک کارڈ یا بینک اکاؤنٹ میں فنڈز کیوں نہیں نکال سکتا؟
  36. رقم نکالنے کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ حد کیا ہے؟
  37. فنڈز نکالنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
  38. کیا میں اپنے ملک کی کرنسی میں رقم نکال سکتا ہوں؟
  39. کیا رقم نکالنے کی کوئی فیس اور کمیشن ہیں؟
  40. تبادلوں کی شرح تبادلہ کیا ہے؟
  41. رقم نکالتے وقت مجھے "Failed” اسٹیٹس کیوں نظر آتا ہے؟
  42. کیا میں تجارت شروع کرنے سے پہلے اپنے اکاؤنٹ سے فنڈز نکال سکتا ہوں؟

Binomo پہ اکاؤنٹ کیسے رجسٹر کریں؟

لاکھوں Binomo تاجروں میں شامل ہونے کے لیے آپ کو پہلے پلیٹ فارم پر ایک اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اور اگلا مرحلہ اکاؤنٹ کی تصدیق ہو گا، جس سے فنڈز نکلوانے سمیت بہت سے کاموں تک رسائی مل جائے گی۔ ذیل میں ہم اس پر بات کریں گے کہ آپ اپنی شناخت اور ادائیگی کے طریقہ کی تصدیق کیسے کر سکتے ہیں۔

‏میں اپنی شناخت کی تصدیق کیسے کروں؟

binomo account verification
تصدیق ایک ایسا عمل ہے جس کا مقصد بنیادی طور پر آپ کے Binomo اکاؤنٹ کو محفوظ بنانا اور فنڈز کو اجنبیوں کے ہاتھ لگنے سے روکنا ہے۔ رجسٹریشن کے بعد کسی بھی وقت آپ سے Binomo اپنی شناخت (آئیڈ ینٹٹی ) کی تصدیق کرنے کو کہہ سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ کو اپنی اسکرین پر ایک پاپ-اپ اطلاع اور مینو میں "Verification” آئٹم نظر آئے گا۔ تصدیق کے بارے میں معلومات آپکو ای میل کے ذریعے بھی بھیج دی جائیں گی۔

تصدیق کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے:

  1. پاپ-اپ میسج میں دیے "Verify” بٹن پر کلک کریں۔
    binomo account verification 1
  2. ‏”Verification” کا صفحہ ظاہر ہوگا۔ آپ کو پہلے "ID Card” کے ساتھ والے بٹن پر کلک کرکے اپنی شناخت کی تصدیق کرنی ہوگی ۔
    binomo bank card verification 1
  3.  تصدیق شروع کرنے سے پہلے دو چیک باکسز پر ٹک لگائیں (شرائط وضوابط سے اتفاق کرنا اور اپنے ڈیٹا پر کارروائی کرنے کی رضامندی)، پھر”Next” پر کلک کریں۔
    binomo account verification 3
  4. اپنی دستاویزات کو جاری کرنے والے ملک کا انتخاب کرنے کے لیے ڈراپ ڈاؤن مینو کو دبائیں اور پھر انکی اقسام کا انتخا ب کریں۔ نوٹ کریں کہ تصدیق کے لیے دستاویز کی اقسام ملک کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔
    binomo account verification 4
  5. تصدیق کے لیے منتخب کردہ دستاویز کو jpg،pdf یا png فارمیٹ میں اپ لوڈ کریں۔ اگر اس کے دو رخ ہیں تو سامنے والی سے شروع کریں اور پھر پچھلی سائیڈ اپ لوڈ کریں۔ نوٹ کریں کہ دستاویز جس دن اپ لوڈ کی جائے اس کے بعد اس کی تاریخ تنسیخ کم ازکم ایک ماہ یا اس سے زائد ہو۔آپ کی ID پر موجود تمام مواد پڑھنے کے قابل ھو اور تمام کونے نظر آرہے ہوں۔ دستاویزات جمع کروانے کے بعد "Next” پر کلک کریں۔
    binomo account verification 5
  6. جب آپ اپنی دستاویزات جمع کروا لیں تو آپ "OK” بٹن دبا کر تصدیقی صفحہ پر واپس جا سکتے ہیں۔
    binomo account verification 6
  7. آپ کی ID تصدیق کی حیثیت خود بخود "Pending” میں تبدیل ہو جائے گی۔ تصدیق میں دس منٹ تک لگ سکتےہیں، لیکن غیر معمولی معاملات میں تصدیق میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں۔
    binomo account verification 7

جب آپ کی شناخت کی توثیق مکمل ہو جائے گی تو اسٹیٹس "Done” میں تبدیل ہو جائے گا اور آپ اپنے ادائیگی کے طریقے کی توثیق کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو تصدیق کی ضرورت نہیں ہے تو آپ کو فوری طور پر "Verified” اسٹیٹس مل جائے گا۔

بینک کارڈ کی تصدیق

‏Binomo کے لیے آپ کے اکاؤنٹ میں موجود فنڈز کی حفاظت کے لیے آپ کو اس بات کی تصدیق کرنی چاہیے کہ آپ جس کارڈ کا استعمال فنڈز جمع کرنے اور نکالنے کے لیے کرتے ہیں وہ آپ کا ہی ہے۔ ایک بار جب آپ شناخت کی توثیق کر لیں تو اپنے بینک کارڈ کی تصدیق کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں:

  1. ادائیگی کا وہ طریقہ منتخب کریں جس کی آپ "Verification” کےصفحہ پر تصدیق کرنا چاہتے ہیں۔ اگر یہ ایک بینک کارڈ ہے تو ادائیگی کے دستاویزات کی تصدیق آپ کی شناخت کی تصدیق کے بعد ہوتی ہے۔
    binomo bank card verification 1
  2. اپنے بینک کارڈ کے سامنے والے حصےکی تصویر کو اپ لوڈ کریں جس میں واضح طور پر ہولڈر کا نام، کارڈ نمبر اور اس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ ظاہر ہو اور یہ jpg،pdf یا png فارمیٹ میں ہو۔ "OK” دبا کر تصدیقی صفحہ پر واپس جائیں۔
    binomo bank card verification 2
  3. حیثیت "Pending” میں بدل جائے گی۔ بینک کارڈ کی تصدیق میں کم از کم 10 منٹ تک لگ سکتے ہیں۔
    binomo bank card verification 3

تصدیق مکمل ہونے کے بعد آپ کو ایک اطلاع موصول ہوگی اور آپ کی حیثیت "Verified” میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ آپ کو فنڈز نکالنے کی اجازت مل جائے گی ۔

میں غیر ذاتی نوعیت کے بینک کارڈ کی تصدیق کیسے کروں؟

غیر ذاتی بینک کارڈ کی تصدیق کے لیے بھی آپ کو پہلے اپنی شناخت کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ایک بار کامیابی سےاپنی شناخت کی تصدیق مکمل کرنے کے بعد آپ اپنے زیراستعمال بینک کارڈ کی تصدیق مکمل کر سکتے ہیں جیسےکہ ذیل میں بتایا گیا ہے:

  • "Verification” ونڈو میں ایک ورچوئل/بے نام بینک کارڈ کو منتخب کریں اور "Verify” پر کلک کریں۔
    binomo bank card verification 1
  • اپنے کارڈ کے سامنے والے حصے کو jpg ،pdf یا png فارمیٹ میں اپ لوڈ کریں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ اور نمبر نظر آ رہا ہو۔
    binomo verify card 3
  • اپنی بینک اسٹیٹمنٹ کی تصویر شامل کریں جس میں آپ کا نام، سٹیمپ اور تاریخ اجرا نظر آرہی ہو۔ تصدیق کے لیے دی گئی دستاویز تین ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔
    binomo verify card 1
  • اپنی دستاویزات جمع کروانے کے بعد تصدیقی صفحہ پر واپس جانے کے لیے "OK” کا بٹن دبائیں۔
    binomo verify card 2
  • آپ کے بینک کارڈ کی توثیق کی حیثیت "Pending” میں بدل جائے گی اور آپ کو اس کے مکمل ہونے کا انتظار کرنا ہوگا۔ Binomo عام طور پر تصدیق کرنے میں 10 منٹ سے زیادہ نہیں لگاتا۔
    binomo bank card verification 3

ایک دفعہ تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد آپ پلیٹ فارم سے اس کارڈ کے ذریعے اپنے فنڈز نکال سکتے ہیں۔

ورچوئل بینک کارڈ کی تصدیق کریں

اپنے ورچوئل بینک کارڈ کی تصدیق مکمل کرنے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں:

  • "Verification” صفحہ پر اپنا ورچوئل بینک کارڈ منتخب کریں پھر "Verify” کے بٹن کو دبائیں۔
    binomo bank card verification 1
  • تصدیق کے لیے اپنے ورچوئل بینک کارڈ کا اسکرین شاٹ لیں اور اسے اپ لوڈ کریں۔ اس بات کی یقین دھانی کریں کہ اس کے پہلے 6 اور آخری 4 ہندسے، میعاد ختم ہونے کی تاریخ اور کارڈ ہولڈر کا نام نظر آ رہا ہو اور پڑھنے کے قابل ہو۔
    binomo verify virtual card 1
  • جب آپ کی دستاویزات کامیابی سے آگے بھیج دی جائیں تو "OK” کا بٹن دبائیں۔
    binomo verify card 2

ورچوئل بینک کارڈ کی تصدیق کرنے میں عام طور پر 10 منٹ لگ جاتے ہیں۔ تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد آپ کو ایک اطلاع موصول ہوگی اور ادائیگی کے طریقہ کار کی حیثیت "Done” میں تبدیل ہو جائے گی۔

نوٹ! اسکرین شاٹ میں ترمیم نہیں کی جانی چاہیے ورنہ آپ کا کارڈ تصدیق کے عمل میں ناکام ہو جائے گا۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQ)

binomo faq
آخر میںBinomo پر اکاؤنٹ کی تصدیق کے عمل کو سمجھنے کے لیے تاجروں کے اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات کو پڑھنا مفید ہے۔

‏عام سوالات

ذیل میں چند عام سوالات ہیں جو Binomo صارفین عام طور پر اکاؤنٹ کی تصدیق کے بارے میں پوچھتے ہیں۔

‏میں تصدیق کا عمل کیسے پاس کروں؟

اگر Binomo کی تمام ہدایات پر عمل کیا جائے تو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کو پاس کرنا ایک آسان عمل ہے۔ تصدیق کے لیے آپ کو جو دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ان میں شامل ہیں:

  • آپ کے پاسپورٹ/ID کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس کی تصویر۔ اگر تصدیق کے لیے دستاویز کے دو رخ ہیں تو دونوں فراہم کریں۔ نوٹ کریں کہ تصدیق کے لیے موزوں کاغذات رھائشی کے ملک کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں، لهذا اپ لوڈ کرتے وقت محتاط رہیں۔
  • ادائیگی کارڈ کے سامنے والے حصے کی تصویر۔
  • اگر آپ غیر ذاتی نوعیت کے بینک کارڈ کی تصدیق کر رہے ہیں تو بینک اسٹیٹمنٹ کی تصویر دیں۔

ان دستاویزات کو اپ لوڈ کرنے کے بعد ان کی تاریخ تنسیخ کم ازکم ایک ماہ یا اس سے زائد ہو ۔ تصدیق کے لیے قابل قبول فارمیٹس pdf، png اور jpg ہیں۔ دستاویز کی تصویر کے تمام کونے شامل ہونے چاہئیں اور تمام معلومات نظر آنی چاہئیں۔

ضروری دستاویزات کی تصدیق کے بعد اپنی شناخت کی تصدیق کرانےکے لیے ان مراحل کو مکمل کریں:

  • اپنے ID دستاویز کی دونوں اطراف کی تصویر اپ لوڈ کرکے شناخت کی تصدیق کریں۔
  • اپنے بینک کارڈ کے سامنے والے حصے کو اپ لوڈ کرکے ادائیگی کے طریقہ کی تصدیق کریں۔ غیر ذاتی نوعیت کے کارڈ کےلیے آپ کو اپنے بینک اسٹیٹمنٹ کا سامنے والا حصہ بھی اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
  •  تصدیق کےمکمل ہونے کے لیے تقریباً 10 منٹ تک انتظار کریں۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد آپ کو مطلع کیا جائے گا کہ آپ کا Binomo اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے۔

کیا مجھے رجسٹر کرنے کے بعد تصدیق کرنے کی ضرورت ہے؟

نہیں۔ Binomo اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کے بعد آپ کو صرف اپنے ای میل کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔ پلیٹ فارم عام طور پر آپ کے پہلی دفعہ فنڈز نکلوانے کے دوران توثیق کی درخواست کرتا ہے تاکہ فنڈز کو غلط ہاتھوں میں جانے سے بچایا جا سکے۔

‏کیا میں تصدیق کے بغیر تجارت کر سکتا ہوں؟

تصدیق کے عمل کو پاس ناکرنے کی صورت میں Binomo اکاؤنٹ اضافی آمدنی نکالنے کی صلاحیت کو محدود کر دیتاہے لیکن آپ جب چاہیں آمدنی جمع کروا سکتے ہیں اور تجارت کر سکتے ہیں۔ لہذا اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ پلیٹ فارم آپ کی شناخت اور ادائیگی کے طریقے کی آج تصدیق کرے تو بس تجارت جاری رکھیں۔ تاہم، تصدیق سے خوفزدہ ہونے کی بلکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ عمل خودکار ہے اور عام طور پر اس میں صرف10 منٹ لگتے ہیں۔

‏میں کب رقم نکال سکوں گا؟

ایک بار جب آپ تصدیق کا عمل مکمل کر لیتے ہیں تو آپ فنڈز نکالنے کی درخواست جمع کرواسکتے ہیں جس پر Binomo آپ کے اکاؤنٹ کی قسم کے مطابق عمل درآمدکرتا ہے۔ مثال کے طورپر معیاری حیثیت کے تاجروں کے لیے تین کام کے دن یا اس سے زیادہ لگ سکتے ھیں۔ Gold اکاؤنٹ کے مالکان کے لیے 24 گھنٹے اور VIP ٹریڈرز کے لیے زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

نوٹ! آپ کے Binomo اکاؤنٹ میں فنڈز جمع کرنے کی آخری مدت ادائیگی کی خدمت فراہم کرنے والےادارے پر منحصر ہے۔

‏تصدیق کے عمل میں کتنا وقت لگتا ہے؟

آپ کے Binomo اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے میں عام طور پر 10 منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔ اگر خودکار عمل ناکام ہوجاتا ہےجو کہ شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں پھر ہاتھ سے تصدیق کی جائے گی، جس میں سات کام کے دن تک لگ سکتے ہیں۔ تاہم یہ آپ کو تجارت کرنے سے نہیں روکتا۔ لہذا آپ تصدیقی عمل کے مکمل ہونے کا انتظار کے دوران بھی اضافی آمدنی حاصل کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔

‏مجھے اپنے فون نمبر کی تصدیق کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟

فون نمبر کی تصدیق ضروری تو نہیں ہے لیکن آپ کے ڈیٹا اور فنڈز کو محفوظ رکھنے کے لیےانتہائ اھم ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا Binomo اکاؤنٹ ہیک ہو جاتا ہے یا آپ پاس ورڈ بھول جاتے ہیں، تو آپ اپنا موبائل نمبر استعمال کر کے اسے واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ دوسرے تاجروں سے پہلے پلیٹ فارم کی طرف سے پیش کردہ بونس اور دیگر فوائد کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ VIP ٹریڈرز جو اپنے نمبروں کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں فوری طور پر ذاتی مینیجر حاصل کرلیتے ہیں۔

‏ای-والٹ کی تصدیق کیسے کریں؟

اگر آپ صرف ای-والٹ کو اپنے ڈپازٹ اور نکالنے کے طریقے کے طور پر استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اس کی تصدیق کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف اپنی شناخت کی ضرورت ہوگی۔

‏اکاؤنٹ کی حفاظت اور مسائل کا سراغ لگانا

اگر آپ کو ڈر ہے کہ Binomo کو اپنا ڈیٹا اور دستاویزات فراہم کرنا محفوظ ھے کہ نہیں، تو نیچے دی گئی معلومات کو پڑھنا مددگار ثابت ہوگا۔

‏کیا Binomo کو میرا نجی ڈیٹا بھیجنا محفوظ ہے؟

جی ہاں. یہاں آپ ان مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر یقین رکھیں کہ آپ کا نجی ڈیٹا Binomo پر محفوظ ہے:

  • آپ کا پورا ڈیٹا سرورز پر ایک انکرپٹڈ فارمیٹ میں رکھا جاتا ہے۔ سرورز کو ڈیٹا سینٹرز میں رکھا گیا ہے جو بین الاقوامی حفاظتی معیارات TIA-942 اور PCI DSS پر عمل پیرا(کو پورا کرتے) ہیں۔
  •  ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ڈیٹا سینٹرز جدید اور اور بے حد محفوظ ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی خفاظت چوبیس گھنٹے سیکیورٹی سروس کے ذریعے کی جاتی ہے۔
  • آپ کی حساس معلومات کسی کے لیے بھی قابل رسائی نہیں ہوں گی جسکے ارادے بد نیتی پر مبنی ہوں کیونکہ ڈکرپشن کیز کو اصل ڈیٹا سے الگ رکھا جاتا ہے۔
  • جس چینل کے ذریعے تمام ڈیٹا منتقل ہوتا ہے، اسکی خفاظت کرپٹوگرافک انکرپشن کرتی ھے۔ جب آپ کوئی نجی تصاویر، ادائیگی کی معلومات وغیرہ اپ لوڈ کرتے ہیں تو سروس تفصیلات کے ایک حصے کو خود بخود دھندلا کر دیتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر دھوکہ باز آپ کی ذاتی معلومات چرانے کی کوشش کرتے ہیں، تو وہ صرف انکوڈ شدہ حروف حاصل کر سکیں گے جو بغیر کسی کلید کے بے معنی ہیں۔
  •  اس کے علاوہ Binomo اپنے کلائنٹس کی معلومات دوسری جماعتوں کے ساتھ کبھی شیئر نہیں کرتا اور نہ ہی انہیں دوسرے لوگوں کے کام یا فائیدےکے لیے استعمال کرتا ہے۔

لہذا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ تصدیق کے دوران اور بعد میں آپ کا نجی ڈیٹا بالکل محفوظ ہے۔ آپ رازداری کی پالیسی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

‏مجھے دوبارہ تصدیقی عمل پاس کرنے کے لیے کیوں کہا گیا ہے؟

اگر آپ ادائیگی کا نیا طریقہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اس کی تصدیق کرنی ہوگی۔ آپ دوبارہ توثیق کرنے سے بچ سکتے اگر آپ ادائیگی کے ان طریقوں کا استعمال جاری رکھیں جن کی آپ پہلے ہی تصدیق کر چکے ہیں۔ لیکن ایسے معاملات میں جب کارڈز اور بینک دستاویزات کی میعاد ختم ہونے والی ہے، Binomo دوبارہ تصدیق کی درخواست بھی کرتا ہے۔

کبھی کبھی Binomo گاہکوں سے اپنی شناخت، ای میل ایڈریس یا دیگر ذاتی معلومات کی دوبارہ تصدیق کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ دوبارہ تصدیق کرنے کی درخواست عمومی طور پر پالیسی میں تبدیلی کے بعد یا کمپنی کی اینٹی فراڈ سرگرمیوں کے حصے کے طور پر ہوتی ہے۔

‏میری دستاویزات کیوں مسترد کر دی گئی ہیں؟

یہ اس لیے ہو سکتا ہے کہ اپ لوڈ کردہ تصاویر مانگی ھوئی شرائط کو پورا نہیں کرسکی ہونگی۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دستاویزات کے چار کونے جو آپ کی شناخت اور ادائیگی کے طریقہ کار کی تصدیق کرتے ہیں دکھائی دے رہے ھوں اور ان پر لکھی ہوئی ہر چیز پڑھی جا سکے۔

آپ کو تصدیقی صفحہ پر ہمیشہ "Tryagain” کا موقع ملے گا۔ اس پر کلک کریں، اور آپ کو اس بات کی وضاحت نظر آئے گی کہ آپ کی دستاویزات کو کیوں مسترد کیا گیا تھا۔
how to verify binomo 1

ھدایات کے مطابق تصاویر کو درست کریں اور "Upload New” لنک پر کلک کرکے تصدیق کے لیے شامل کریں۔
how to verify binomo 2

اگر آپ کیتصدیق کے لیے جمع کرائی گئی دستاویزات میں سے کوئی بھی مسترد کر دی گئی ہے، تو سسٹم انہیں صحیح طریقے سے نہیں پڑھ سکتا۔ مسترد شدہ فائل پر کلک کریں اور پھر "Contact Support” پر کلک کریں۔ ای میل کلائنٹ کھل جائے گا، اور آپ کو مسئلہ کی وضاحت کرنے والا ایک مسودہ نظر آئے گا۔
how to verify binomo 3

معاون عملے کو ای میل بھیجیں، اور آپ کی تصدیق کی راہ میں آئے مسائل کو حل کر دیا جائے گا۔

‏مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ تصدیق کامیاب ہو گئی ہے؟

"ہو گیا” کی حیثیت آپ کی تمام دستاویزات پر لاگو ہوگی۔ ایک پاپ اپ پیغام اور ایک تصدیقی ای میل بھی آپ کو بھیجی جائے گا۔

‏کیا میں پیشگی تصدیق کر سکتا ہوں؟

یہ ضروری نہیں ہے کیونکہ تصدیق کا عمل خودکار ہوتا ہے اور بنیادی طور پر اس وقت لاگو ہوتا ہے جب آپ Binomo اکاؤنٹ سے رقوم نکالتے ہیں۔ البتہ آپ پریشان نہ ہوں، آپ اپنی شناخت اور ادائیگی کے طریقے کی توثیق کرنے کی درخواست سے محروم نہیں ہونگے۔ ایک پاپ اپ نوٹیفکیشن ظاہر ہوگا اور "Verification” مینو آئٹم ظاہر ہوگا جو آپ کو اس عمل کو مکمل کرنے کی رسائی دے گا۔

‏نتیجہ

‏Binomo پلیٹ فارم اپنے صارفین کے اکاؤنٹس کی مسلسل تصدیق کر رہا ہے۔ تصدیق کا مقصد آپ کے ڈیٹا اور فنڈز کو دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے بچانا ہے۔ ایک ہی وقت میں آپ کو تصدیق کرنے میں زیادہ وقت خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہاں تک کہ اگر آپ اپنے Binomo اکاؤنٹ کی توثیق کرتے ہیں تب بھی ٹریڈنگ کے دوران آپکو اپنی سرمایہ کاری کا کچھ حصہ یا تمام ترحصہ کھونے کاخطرہ رہےگا۔ تصدیق کی اہمیت کے باوجود ڈیمو اکاؤنٹ پر صرف تربیت اور مشق اس خطرے کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔

Binomo سے رقم کیسے نکالیں؟

یہ جائزہ آپ کو Binomo سے فنڈز نکالنے کے بارے میں سوالات کے جوابات تلاش کرنے میں مدد کرے گا: ادائیگی کے طریقے، نکالنے کے آپشنز، شرائط، حدود اور وقت۔

Binomo سے رقم نکالنے کے طریقے

binomo withdrawal methods
تجارتی پلیٹ فارم پر رجسٹر کرنے سے پہلے تاجر جو سب سے عمومی موضوعات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں ان میں فنڈز نکالنے کا امکان ہے۔ اسی لیے Binomo نے بھارت اور دیگر ممالک کے لیے Help Center میں فنڈز نکالنے کے عمل کی تفصیلات بتائی ہیں جو صارفین کے لیے اپنی دیکھ بال کو ثابت کرتی ہے۔

تجارت شروع کرنے والوں کے لئے دلچسپی کے سوالات میں سے چند درج ذیل ہیں:

  1. بینک اکاؤنٹ میں Binomo سے رقم کیسے نکلوائی جائے؟
  2. رقم نکالنے کی کم از کم حد کیا ہے؟
  3. رقم نکالنے کا ثبوت کیا ہے؟
  4. کیا رقم نکالنے کی کوئی حد ہے؟

تاہم عام طور پرزیادہ تر تاجر رقم نکالنے کے آپشنز کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ Binomo اپنی رقم نکالنے کی پالیسی کے ذریعے مختلف طریقے فراہم کرتا ہے۔ تاجر بینک کارڈز، ای والٹس، یا بینک ٹرانسفرز کا استعمال کرکے فنڈز نکال سکتے ہیں۔

بینک کارڈ

رقم نکالنے کا یہ طریقہ صرف یوکرین اور قازقستان کے صارفین یا ان صارفین کے لیے دستیاب ہے جن کے کارڈز ان ممالک میں جاری کیے گئے ہیں۔ آئیے سیکھتے ہیں کہ بینومو سے بینک کارڈ میں رقم کیسے نکالی جائے، چاہے وہ ذاتی نوعیت کا ہو یا نہیں۔

میں بینک کارڈ میں فنڈز کیسے نکال سکتا ہوں؟

مندرجہ ذیل مراحل آپ کو Binomo سے فنڈز نکالنے میں مدد کریں گے:

  1. پروفائل آئیکن پر کلک کریں اور www.binomo.com پر "Cashier” سیکشن کو منتخب کریں۔
    withdraw binomo bank card 1
  2. "Withdraw funds” کو ٹیپ کریں۔
    withdraw binomo bank card 2
  3. وہ رقم درج کریں جو آپ نکالنا چاہتے ہیں۔
  4. اپنی رقم نکالنے کا پریفرڈ طریقہ منتخب کریں: Visa, MasterCard یا Maestro بینک کارڈز۔
  5. "Request withdrawal” بٹن پر کلک کریں۔
    withdraw binomo bank card 3

آپ کی درخواست کی تصدیق ہونے کے بعد آپ کو ایک پیغام موصول ہوگا۔ یہ آپ کے رقم نکالنے کے ثبوت کے طور پر کام کرتا ہے۔

اگر آپ فنڈز نکالنے کے لیے Binomo ایپ استعمال کر رہے ہیں تو مراحل کافی حد تک ایک جیسے ہیں۔ آپ کو بائیں طرف کا مینو کھولنا ہوگا، "Balance” سیکشن کو منتخب کریں اور "Withdrawal” بٹن پر کلک کریں۔

اگر آپ نیا Android ایپ ورژن استعمال کر رہے ہیں تو اپنے Profile آئیکن پر کلک کریں پھر "Balance” ٹیب پر جائیں، اور پھر "Withdrawal” پر کلک کریں۔

فنڈزعمومی طور پر 12 گھنٹے یا اس سے زائد کے اندر آپ کے بینک کارڈ میں جمع ہو جاتے ہیں لیکن یہ وقت آپ کے منتخب کردہ ادائیگی کے طریقوں اور آپ کے اکاؤنٹ کے اسٹیٹس پر منحصر ہے۔ بعض اوقات آپ کے بینک کی رقم نکالنے کی پالیسی یا Binomo کے کنٹرول سے باہر دیگر وجوہات کی وجہ سے یہ مدت 7 کاروباری دنوں تک بڑھ سکتی ہے۔

withdraw binomo bank card proof
اپنی رقم نکالنے کی درخواست کا اسٹیٹس ٹریک کرنے کے لیے اگر آپ ویب ورژن استعمال کر رہے ہیں تو "Cashier” سیکشن پر جائیں اور "Transaction history” ٹیب یا اگر آپ Binomo ایپ استعمال کر رہے ہیں تو "Balance” ٹیب تلاش کریں۔

نوٹ! جب آپ کی رقم نکالنے کی درخواست پر کارروائی ہو رہی ہو تو آپ تجارت جاری رکھ سکتے ہیں۔

میں غیر ذاتی نوعیت کے بینک کارڈ میں کیسے فنڈز نکال سکتا ہوں؟

withdraw funds from binomo
غیر ذاتی نوعیت کے بینک کارڈز پر کارڈ ہولڈرز کے نام نہیں ہوتے لیکن وہ نقد رقوم نکالنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اگر آپ غیر ذاتی نوعیت کے بینک کارڈ ہولڈر ہیں، تو بالکل اس طرح اپنا نام درج کریں جیسا کہ آپ کے بینک کے ساتھ معاہدے میں بیان کیا گیا ہے، اور پھر ان مراحل پر عمل کریں:

  1. اگر آپ ویب ورژن استعمال کر رہے ہیں تو اپنے Profile آئیکن پر ٹیپ کریں اور ڈراپ ڈاؤن مینو میں "Cashier” ٹیب تلاش کریں۔ اس کے بعد "Withdraw funds” کے بٹن پر ٹیپ کریں۔
    اگر آپ موبائل ایپ ورژن استعمال کر رہے ہیں تو بائیں طرف کے مینو میں "Balance” ٹیب تلاش کریں اورپھر "Withdraw” بٹن پر کلک کریں۔
    اگر آپ نیا اینڈرائیڈ ایپ ورژن استعمال کر رہے ہیں تو Profile آئیکن پر کلک کریں، "Balance” ٹیب پر کلک کریں اور پھر "Withdrawal” پر کلک کریں۔
  2. مطلوبہ تفصیلات درج کریں، جیسے کہ وہ رقم جو آپ نکالنا چاہتے ہیں اور جس بینک کارڈ کی قسم آپ استعمال کر رہے ہیں، جیسے Visa, MasterCard یا Maestro۔
  3. "Request Withdrawal” پر کلک کریں۔

آپ کو ایک نوٹی فکیشن موصول ہوگا کہ آپ کی رقم نکالنے کی درخواست پر کارروائی ہو رہی ہے۔ یاد رکھیں کہ آپ اپنی رقم نکالنے کا انتظار کرتے ہوئے تجارت بھی کر سکتے ہیں اور پلیٹ فارم کی دیگر خصوصیات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ ویب ورژن استعمال کر رہے ہیں تو اپنی رقم نکالنے کی درخواست کا اسٹیٹس ٹریک کرنے کے لیے آپ "Cashier” سیکشن میں جاسکتے ہیں اور "Transaction history” پر کلک کر سکتے ہیں۔ موبائل ایپ ورژن میں "Balance” ٹیب پر جائیں۔

نوٹ! آپ صرف ان بینک کارڈز سے فنڈز نکال سکتے ہیں جہاں سے آپ نے رقم ڈپازٹ کی تھی۔

ای ۔ والٹ اور ڈجیٹل کرنسی

تمام تاجر جنہوں نے اپنے اکاؤنٹس میں رقم ڈپازٹ کرائی ہے وہ اپنے ای ۔ والٹس یا BTC/LTC والٹس (بٹ کوائن کے لیے) کا استعمال کرتے ہوئے فنڈز نکال سکتے ہیں۔ مشہور ای والٹ آپشنز میں Skrill, Perfect Money اور Advcash شامل ہیں۔ بھارت میں رہنے والے تاجروں کے لیے Paytm کا استعمال کرتے ہوئے Binomo سے رقم نکالنے کا آپشن بھی دستیاب ہے۔

Skrill (انٹرنیشنل)

binomo deposit skrill
Skrill کا استعمال کرتے ہوئے فنڈز نکالنے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں:

  • ویب ورژن کے صارفین کے لیے:
    • اپنے پروفائل آئیکن پر کلک کرکے "Cashier” سیکشن کھولیں۔
    • "Withdraw funds” کے ٹیب پر ٹیپ کریں۔
    • مطلوبہ تفصیلات درج کریں: ادائیگی کی رقم اور Skrill سے نکالنے کا طریقہ۔
    • "Request Withdrawal” پر کلک کریں۔
  • موبائل ایپ صارفین کے لیے:
    •  بائیں طرف کا مینو کھولیں۔
    • "Balance” سیکشن اور پھر "Withdraw” بٹن پر کلک کریں۔
    • ادائیگی کی رقم درج کریں اور اپنی رقم نکالنے کے طریقہ کے طور پر Skrill کو منتخب کریں۔
    • "Request Withdrawal” پر کلک کریں۔

عام طور پر فنڈز اکاؤنٹ میں 1 گھنٹے کے اندر جمع ہوجاتے ہیں، لیکن بعض اوقات آپ کے ادائیگی فراہم کنندہ کی وجہ سے اس میں 7 کاروباری دن تک لگ سکتے ہیں۔

Perfect Money (انٹرنیشنل)

perfect money
Perfect Money کا استعمال کرتے ہوئے رقم نکالنے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں:

  • ویب ورژن کے صارفین کے لیے:
    • "Cashier” سیکشن کھولیں یا پروفائل آئیکن کے آگے پیلے "Deposit” بٹن پر کلک کریں۔
    • "Withdraw funds” کے ٹیب پر ٹیپ کریں۔
    • وہ رقم درج کریں جو آپ نکالنا چاہتے ہیں۔
    • اپنے رقم نکالنے کے طریقہ کے طور پر Perfect Money کا انتخاب کریں۔
    • "Request Withdrawal” بٹن پر کلک کریں۔
  • موبائل ایپ صارفین کے لیے:
    • بائیں طرف کا مینو کھولیں۔
    • پہلے "Balance” سیکشن اور پھر "Withdraw” بٹن پر کلک کریں۔
    • ادائیگی کی رقم درج کریں اور اپنی رقم نکالنے کے طریقہ کے طور پر Perfect Moneyکا انتخاب کریں۔
    • "Request Withdrawal” پر کلک کریں۔

Binomo سے ادائیگی کے ثبوت کا انتظار کریں۔ عام طور پر رقم نکالنے میں 1 گھنٹے سے کئی دن کا وقت تک لگ سکتا ہے ( یہ وقت آپ کے ادائیگی فراہم کنندہ ادارے پر منحصر ہے)۔

Advcash (انٹرنیشنل)

binomo deposit advcash
ADV cash (انٹرنیشنل) کا استعمال کرتے ہوئے نقد رقم نکالنے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں:

  • ویب ورژن صارفین کے لیے:
    • "Cashier” سیکشن کھولیں۔
    • "Withdraw funds” ٹیب پر ٹیپ کریں۔
    • "Payment Amount” میں مطلوبہ رقم درج کریں جو آپ نکالنا چاہتے ہیں۔
    • رقم نکالنے کے طریقوں میں سے AdvCash کا انتخاب کریں۔
    • "Request Withdrawal” بٹن پر کلک کریں۔
  • موبائل ایپ صارفین کے لیے:
    • بائیں طرف کا مینو کھولیں۔
    • "Balance” سیکشن پر کلک کریں۔
    • "Withdraw” بٹن پر کلک کریں۔
    • "Withdrawal Funds” ٹیب کو ٹیپ کریں۔
    • "Payment Amount” کے تحت وہ رقم درج کریں جو آپ نکالنا چاہتے ہیں۔
    • "Withdrawal Method” کے تحت AdvCash کا انتخاب کریں۔
    • "Request Withdrawal” پر کلک کریں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے رقم نکالنے کے لیے جو ای ۔ والٹ منتخب کیا ہے وہ پہلے ہی ڈپازٹ کرنے کے لیے استعمال ہو چکا ہے۔ بصورت دیگر آپ کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔

اگر آپ ویب ورژن استعمال کر رہے ہیں تو "Cashier” سیکشن، "Transaction history” اور موبائل ورژن کے لیے "Balance” میں چیک کر کے رقم نکالنے کا اسٹیٹس ٹریک کرسکتے ہیں۔

بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانا

binomo withdrawal bank account
بینک اکاؤنٹ سے کچھ معمولی فرق کے ساتھ اسی طرح رقم نکالی جاسکتی ہے جیسے ای ۔ والٹس اور بینک کارڈز سے نکالی جاتی ہے اس کے لیے مراحل درج ذیل ہیں:

  • ویب ورژن کے صارفین کے لیے:
    • بینومو "Cashier” سیکشن کھولیں۔
    • "Withdraw funds” ٹیب کو ٹیپ کریں۔
    • Payment Amount کے تحت وہ رقم درج کریں جو آپ نکالنا چاہتے ہیں۔
    • "Withdrawal Method” کے تحت Bank Transfer منتخب کریں۔
    • "Request Withdrawal” پر کلک کریں۔
  • موبائل ایپ صارفین کے لیے:
    • بائیں طرف کا مینو کھولیں۔
    • "Balance” سیکشن پر کلک کریں۔
    • "Withdraw” بٹن پر کلک کریں۔
    • "Withdrawal Method” کے تحت Bank Transfer منتخب کریں۔
    • "Request Withdrawal” پر کلک کریں۔
  • نئی Android ایپ کے صارفین کے لیے:
    • پلیٹ فارم کے نیچے والے حصے پر موجود پروفائل آئیکن کو ٹیپ کریں۔
    • "Balance” ٹیب پر کلک کریں۔
    • "Withdrawal” پر کلک کریں۔
    • "Withdraw funds” ٹیب کے تحت ادائیگی کی وہ رقم درج کریں جو آپ نکالنا چاہتے ہیں۔
    • رقم نکالنے کے طریقے کے طور پر Bank Transfer کا انتخاب کریں۔

آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں فنڈز دیکھنے سے پہلے 1 سے 3 کاروباری دنوں تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ بعض صورتوں میں رقم نکلوانے کے لیے انتظار کا وقت 7 کاروباری دنوں تک بڑھ سکتا ہے۔ لیکن یہ آپ کے بینک کی پالیسی اور دیگر عوامل پر منحصر ہے۔ اگر ایک ہفتے کے اندر کوئی ادائیگی موصول نہیں ہوتی تو support@binomo.com پر کسٹمر کیئر سے رابطہ کریں۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQ)

binomo faq
اگر آپ کے پاس بھارت یا اپنے ملک میں Binomo سے رقم نکالنے کی کم از کم حد کے بارے میں سوالات ہیں تو آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں یا اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے لیے نیچے پڑھیں۔

میں رقم نکالنے کی درخواست کرنے کے فوراً بعد کیوں فنڈز وصول نہیں کر سکتا؟

رقم نکالنے کی تمام درخواستیں موصول ہونے کے فوراً بعد ان پر کارروائی کی جاتی ہے۔ رقم نکالنے کا وقت یا درخواست پر کتنی دیر تک کارروائی ہوتی ہے، اس کا انحصار آپ کے اکاؤنٹ کے اسٹیٹس پر ہو سکتا ہے۔ مثلاً اگر آپ Standard اکاؤنٹ ہولڈر ہیں تو آپ کو رقم نکالنے کی درخواست پر کارروائی کے لیے تین دن تک انتظار کرنا پڑے گا۔ اگر آپ Gold اکاؤنٹ ہولڈر ہیں تو آپ کو 24 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑے گا۔

اگر آپ VIP اکاؤنٹ ہولڈر ہیں تو آپ کو اپنے نکالے گئے فنڈز چار گھنٹے کے اندراندرمل جائیں گے۔ کچھ غیر معمولی کیسز میں آپ کے بینک اکاؤنٹ میں فنڈز ظاہر ہونے میں 7 دن تک لگ سکتے ہیں۔ ادائیگی کے سسٹم کی پالیسیوں یا قومی تعطیلات کے ساتھ ساتھ بہت سی دیگر وجوہات کی وجہ سے تاخیر ہوسکتی ہے جو فنڈز ٹرانسفر کرنے کے لیے ادائیگی کے سسٹم کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں۔

میں فنڈز نکالنے کے لیے ادائیگی کے کون سے طریقے استعمال کرسکتا ہوں؟

آپ اپنے Binomo اکاؤنٹ سے کئی طریقوں سے فنڈز نکال سکتے ہیں: ای ۔ والٹس، بینک کارڈز، اور بینک اکاؤنٹس۔ ای-والٹ میں فنڈز کی واپسی ان تمام تاجروں کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے رقم ڈپازٹ کرائی ہے۔ بینک کارڈز میں رقوم کی واپسی صرف یوکرین اور قازقستان میں جاری کردہ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔

دوسری طرف بینک ٹرانسفر سے واپسی صرف بھارت، ویتنام، انڈونیشیا، میکسیکو، جنوبی افریقہ، پاکستان، ترکی، اور برازیل میں بینک اکاؤنٹس والے تاجروں کے لیے دستیاب ہے۔

میں اپنے بینک کارڈ یا بینک اکاؤنٹ میں فنڈز کیوں نہیں نکال سکتا؟

بینک کارڈ اور بینک اکاؤنٹ سے فنڈز نکالنے کی سہولت کچھ ممالک کے باشندوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ مقامی بینک رقم نکالنے کا زیادہ کمیشن لیتے ہیں۔ صرف وہ تاجر جن کے بینک کارڈز یوکرین اور قازقستان میں جاری کیے گئے ہیں وہ بینک کارڈ سے رقم نکالنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

جن تاجروں کا بھارت، انڈونیشیا، ترکی، ویتنام، برازیل، پاکستان، جنوبی افریقہ اور میکسیکو میں بینک اکاؤنٹ ہے وہ بینومو سے کسی ایسے بینک اکاؤنٹ میں رقم نکالنے کی درخواست کر سکتے ہیں جسے بینک کارڈ سے منسلک کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ اس طرح فنڈز کارڈ میں جمع ہوجائیں گے۔

اگر آپ اپنے بینک کارڈ یا بینک اکاؤنٹ میں فنڈز نہیں نکال سکتے کیونکہ آپ کے ملک میں نکالنے کے یہ آپشنز دستیاب نہیں ہیں، تو آپ اس کے بجائے ای-والٹس کا استعمال کرکے فنڈز ڈپازٹ اور نکال سکتے ہیں۔ AdvCash, Skrill Perfect Money, Paytm, اور دیگر آپشنزمیں سے جو آپ کے ملک میں دستیاب ہیں وہ آپ استعمال کر سکتے ہیں۔

رقم نکالنے کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ حد کیا ہے؟

آپ اپنی کرنسی میں کم از کم 10$ یا اس کے برابر رقم نکال سکتے ہیں۔ رقم نکالنے کی زیادہ سے زیادہ حد اس بات پر منحصر ہوسکتی ہے کہ آیا رقم ہر روز، ہفتے یا مہینے میں نکالی جاسکتی ہے:

  • ایک دن میں حد 3,000$ تک نکالنے کی ہے۔
  • ہر ہفتے حد 10,000$ تک نکالنے کی ہے۔
  • ہر ماہ حد 40,000$ تک نکالنے کی ہے۔

بعض اوقات ادائیگی کے سسٹم رقم نکالنے کی حد مقرر کرتے ہیں تاکہ رقم مختلف ہوسکے۔

فنڈز نکالنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

ایک بار جب آپ درخواست کرتے ہیں تو فنڈز نکالنے کا عمل تین مراحل سے گزرتا ہے:

  1. منظوری کا مرحلہ۔ آپ کی رقم نکالنے کی درخواست منظور کرلی جائے گی اور ادائیگی فراہم کنندہ ادارے کو بھیج دی جائے گی۔
    withdrawal binomo approval period
  2. پروسیسنگ کا مرحلہ۔ ادائیگی فراہم کنندہ ادارہ رقم نکالنے پر کارروائی کرے گا۔
    withdrawal binomo processing period
  3. منتقلی۔ فنڈز آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوجائیں گے۔

منظوری کے مرحلے میں آپ کی درخواست کو "Pending” یا "Approving” کا اسٹیٹس دیا جاسکتا ہے۔ بینومو رقم نکالنے کی تمام درخواستوں کو جلد از جلد منظور کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن پروسیسنگ کا دورانیہ آپ کے اکاؤنٹ کی قسم پر منحصر ہوسکتا ہے۔

اگر آپ اپنی رقم نکالنے کی درخواست کی منظوری کی مدت ٹریک کرنا چاہتے ہیں تو آپ ان مراحل پر عمل کر کے ایسا کرسکتے ہیں:

  • ویب ورژن صارفین کے لیے:
    • اپنے پروفائل آئیکن پر کلک کریں۔
    • "Cashier” ٹیب پر کلک کریں۔
    • "Transaction history” پر کلک کریں۔
    • "Withdrawal” پر کلک کریں۔
  • موبائل ایپ صارفین کے لیے:
    • بائیں طرف کا مینو کھولیں۔
    • "Balance” پر کلک کریں۔
    • "Withdrawal” پر کلک کریں۔
    • اس کے بعد آپ کو اپنی درخواست کی منظوری کا دورانیہ نظر آئے گا۔

اگر منظوری کی مدت بہت زیادہ لگتی ہے تو آپ “Waiting for more than N days؟” پر کلک کر کے کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں یا اگر آپ موبائل ایپ ورژن استعمال کرتے ہیں تو”Contact support” بٹن پر کلک کر سکتے ہیں۔ Binomo مسئلہ تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرے گا اور اس عمل کو تیز کرنے کی کوشش کرے گا۔

جیسے ہی درخواست کو "Approved” کا اسٹیٹس ملتا ہے وہ پروسیسنگ کے مرحلے میں چلی جاتی ہے۔ درخواست ادائیگی سروس فراہم کنندہ کو بھیجی جاتی ہے۔ "Processing status” میں کچھ وقت لگ سکتا ہے جس کا انحصار ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے پر ہے۔ "Transaction history” میں، آپ کو اپنی درخواست کا اوسط اور زیادہ سے زیادہ ٹرانزیکشن پراسیسنگ کا وقت نظر آئے گا۔

ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والوں کو آپ کے اکاؤنٹ میں فنڈز جمع کرنے میں چند منٹ سے تین کاروباری دن تک لگ سکتے ہیں۔ کچھ صورتوں میں ٹرانسفرز میں 7 دن یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ پروسیسنگ کا وقت ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے ادارے کی پالیسی پر بھی منحصر ہوسکتا ہے۔

اگر آپ کے اکاؤنٹ میں فنڈز جمع نہ ہوں، تو آپ "Contact support” بٹن پر کلک کر کے Binomo سپورٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ موبائل ایپ ورژن استعمال کر رہے ہیں، یا اگر آپ ویب ورژن استعمال کر رہے ہیں تو "Waiting more than N days” پر کلک کر سکتے ہیں۔ Binomo آپ کی رقم نکالنے کے عمل کو ٹریک کرے گا اور جلد از جلد آپ کے فنڈز حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

کیا میں اپنے ملک کی کرنسی میں رقم نکال سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ اپنے ملک کی کرنسی میں رقم نکال سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے بعد آپ سے اپنے اکاؤنٹ کی کرنسی سیٹ کرنے کو کہا جائے گا۔ آپ ڈالر، یورو، یا اپنے ملک کی کرنسی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس کا استعمال تجارت، ڈپازٹس اور رقم نکالنے کے لیے کیا جائے گا۔

کیا رقم نکالنے کی کوئی فیس اور کمیشن ہیں؟

بینومو عام طور پر رقم نکالنے کی کوئی فیس نہیں لیتا ہے۔ تاہم اگر آپ بھارت یا برازیل سے تعلق رکھتے ہیں تو آپ بغیر کسی فیس کے ہر 24 گھنٹے میں ایک بار رقم نکال سکتے ہیں۔ اگر رقم نکالنے کی یہ حد تجاوز کرجاتی ہے، تو آپ سے %10 فیس وصول کی جائے گی۔

کچھ کیسز میں، ادائیگی فراہم کرنے والے ادارے فیس وصول کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے Binomo اکاؤنٹ کی کرنسی اس سے مختلف ہے جسے آپ نے رقم نکالنے کے عمل کے دوران ادائیگی کے طریقہ کے طور پر منتخب کیا تھا، ایسی صورت میں کرنسی کی تبدیلی کے لیے فیس لی جاتی ہے۔ تاہم Binomo یہ فیس ادا کرے گا اور کٹوتی کی گئی رقم خود بخود آپ کے اکاؤنٹ میں واپس آ جائے گی۔

نوٹ! بینومو اس رقم کا %10 چارج کرتا ہے جو آپ نے اپنے اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کرائی ہے اور تجارتی ٹرن اوور کیے بغیر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبادلوں کی شرح تبادلہ کیا ہے؟

تبادلوں کی شرح تبادلہ موجودہ مارکیٹ ریٹ پر منحصر ہے۔ اگر ادائیگی کے طریقہ کار کی کرنسی جسے آپ نکالتے وقت منتخب کرتے ہیں وہ آپ کے Binomo اکاؤنٹ کی کرنسی سے مختلف ہے، تو یہ خود بخود تبدیل ہوجائے گی۔

رقم نکالتے وقت مجھے "Failed” اسٹیٹس کیوں نظر آتا ہے؟

یہ مندرجہ ذیل وجوہات کی وجہ سے ہوسکتا ہے:

  1. آپ نے ادائیگی کی غلط تفصیلات درج کی ہیں۔
  2. ادائیگی کی سروس فراہم کرنے والے ادارے کو تکنیکی مشکلات کا سامنا ہے۔

ادائیگی فراہم کرنے والے ادارے عام طور پر مسئلے کی وجوہات کی نشان دہی نہیں کرتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات جب آپ "Transaction history” سیکشن کھولتے ہیں تو آپ کو مسئلے کی تفصیل مل سکتی ہے۔

اگر رقم نکالنے کی درخواست جمع کرواتے وقت کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو آپ دوسری درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ اگر دوسری کوشش میں بھی مسئلہ ظاہر ہوتا ہے تو support@binomo.com سے رابطہ کریں۔ سپورٹ ٹیم آپ کے مسئلے کی شناخت اور اسے حل کرنے میں مدد کرے گی۔

کیا میں تجارت شروع کرنے سے پہلے اپنے اکاؤنٹ سے فنڈز نکال سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ تجارت شروع کرنے سے پہلے اپنے اکاؤنٹ سے فنڈز نکال سکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ تجارتی ٹرن اوور ڈپازٹ کی گئی رقم سے دوگنا ہونے سے قبل فنڈز نکالتے ہیں تو آپ سے %10 فیس وصول کی جائے گی۔ یہ صرف کمپنی کی اینٹی فراڈ پالیسی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

یاد رکھیں کہ جب آپ کو اپنی نقد رقم نکالنے میں دشواری ہوتی ہے تو Binomo ہمیشہ آپ کی مدد کے لیے تیار رہتا ہے۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو ای میل کے ذریعے ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔ ای میل انکوائریز کے لیے بینومو کو support@binomo.com پر ای میل بھیجیں۔

Rate article
Binomo traders club